ترال//قصبہ ترال کے نہر گائوں کی ایک بستی گزشتہ کئی روز سے پینے کے پانی سے محروم ہے جس دوران آبادی نے جل شکتی محکمہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا ۔ادھر مندورہ ترال میں مقامی آبادی کو لفٹ اریگیشن اسکیم سے فائدے کے بجائے نقصان پہنچنے پر لوگوں نے خاموش احتجاج کیا ۔ احتجاج میں شامل مقامی خواتین نے بتایا کہ وہ گزشتہ3روز سے پینے کے پانی سے محروم ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس مسئلہ کومحکمہ کے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں بھی لایا گیا جس دوران انہوں نے یہاں ایک اور کنکشن دیا تاہم پانی حاصل نہیں ہوا۔ احتجاجی لوگوں نے جل شکتی محکمہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ انہیں پریشانیوں کا سامنانہ کرنا پڑے ۔ ادھر مندورہ میںاتوار کو لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف ایک خاموش احتجاج کیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گائوں کے بیچوں بیچ لفٹ اری گیشن سکیم کو شروع کرنے سے آبادی نے خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں فائدہ پہنچے گاتاہم وہ اس اسکیم کی تعمیر سے گائوں کی اراضی بنجر میں تبدیل ہوگئی ہے ۔انہوں نے بتایا اس اسکیم کی کی وجہ سے گائوں کے تمام آبی ذخائرخشک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ سخت پریشان ہیں ۔