منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل میں محکمہ فشری کی جانب سے دریا میں چھوٹی مچھلیاں چھوڑی گئی ۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سکتا دریا منجاکوٹ میںچھوٹی مچھلیاں چھوڑی گئی تاکہ بے روزگار لوگوں کو روزگار مل سکے۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین راجوری شبیر احمد خان ودیگر معززین بھی موجود تھے جنہوں نے محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ مچھلیوں کو دریا میں چھوڑا گیا ۔وائس چیئر مین نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی جانب سے اٹھائے گئے مذکورہ اقدامات کے بعد علاقہ میں اس نوعیت کے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گئے جس سے نوجوانوں کو روز گار بھی مل سکے گا ۔