ابوظہبی//ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے یہاں جمعہ کو آئی پی ایل مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد پر بڑی جیت کے بعد کہا ہے کہ جب آپ ممبئی فرنچائزی کے لئے کھیلتے ہیں تو آپ سے ہمیشہ میچ میں اچھا مظاہرہ کرنے کی امید کی جاتی ہے ۔ وہ اسے دباؤ نہیں کہیں گے ۔ سب سے بڑھ کر یہاں بات توقعات کی ہے ۔ روہت نے میچ کے بعد کہاکہ "بڑے کھلاڑیوں کو باہر کرنا بہت مشکل تھا۔ میں ہمیشہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہتا تھا ، اس لیے پرانی ٹیم کے ساتھ اترنا چاہتا تھا۔ اس مرتبہ ہمارا سیزن آن اور آف رہا ہے ۔ ہم نے فرنچائز کے طور پر اچھا کام کیا ہے ۔ اس سیٹ اپ کا حصہ بننا بہت اچھا تھا ، ہم اس پر بہت فخر کر سکتے ہیں۔ " ممبئی کے کپتان نے بتایاکہ "ہمیں دہلی میں کھیلے جانے والے میچوں میں رفتار مل رہی تھی لیکن پھر وقفہ آیا جس سے ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ یہ ٹیم کی اجتماعی ناکامی تھی۔ آج کی جیت سے بہت خوش ہوں ، ہم نے میچ میں اپنا سب کچھ دیا ، مجھے یقین ہے کہ یہ شائقین کے لیے بھی دلچسپی تھی۔ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے ہیں اور ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں کوالیفائی نہ کرنے پر تھوڑا مایوس ہوں۔ ایشان کشن بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ ان کے لیے صرف بیٹنگ کی صحیح پوزیشن بہت اہم ہے ۔ آج کا میچ اس کے لیے بہترین میچ تھا۔ انہیں یہ پوزیشن پسند ہے ۔ انہیں دوسرے سرے پر کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا تھا۔ "یواین آئی