نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان سے واضح طور پر کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی نہ صرف سرحد کے اِس طرف بلکہ ضرورت پڑنے پر سرحد کے اُس طرف سے بھی کی جائے گی۔انہوں نے ایک تقریب میں کہا’’لوگ کہتے تھے کہ اگر دفعہ 370 کو ختم کر دیا جاتا ہے، تو پورا کشمیر جل جائے گا،کچھ واقعات کو چھوڑ کر جموں و کشمیر پرامن ہے‘‘۔سنگھ نے کہا، "یہ سچ ہے کہ ہماری دشمن طاقتیں بے چین ہیں، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وادی کشمیر میں دہشت گردوں کا اعتماد ٹوٹ گیا ہے،11اکتوبر سے، ہندوستانی فوج جموں و کشمیر کے جڑواں سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری میں چھپے دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلا رہی ہے‘‘۔وزیر نے کہا کہ پاکستان بہت کوشش کرنے کے باوجود کشمیر کے موضوع پر کوئی حمایت حاصل نہیں کر سکا۔سنگھ نے اجتماع سے کہا’’مودی نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے رویے کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی وضاحت کی ہے، یاد رکھیں کہ پہلے کی حکومتوں کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کتنا نرم رویہ رکھا گیا تھا‘‘۔انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے تو انہیں ’’محفوظ راستہ‘‘دینے کی بات ہوتی تھی، پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کی بات ہوتی تھی۔وزیر نے کہا کہ اب صورتحال بدل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پچھلے کچھ برسوں سے ہم نے پاکستان کے ساتھ کوئی بھی بات چیت بند کر دی ہے۔اب ہم کرکٹمیچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں بات نہیں کرتے ہیں۔ اس کے بجائے، ہم نے واضح طور پر کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی جائے گی — سرحد کے اس طرف اور سرحد کے دوسری طرف اگرضرورت پڑی تو۔
جنگ کا کردار حالیہ برسو ں میں تبدیل : فوجی سربراہ
پونے//فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے، نے کہا ہے کہ ملک کی فوج کی تھیٹرائزیشن کا عمل جاری ہے اور جنگوں کے بدلتے ہوئے کردار کو دیکھتے ہوئے مسلح افواج میں نئی ٹیکنالوجی شامل کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ جنگ کا کردار کئی سالوں سے بدل رہا ہے۔ تھیٹرائزیشن کا عمل جاری ہے، یہ ایک اہم اور بڑا فیصلہ ہوگا، ہم اس عمل کے ساتھ آہستہ آہستہ چلیں گے لیکن تھیٹرسٹائن ہو گا۔بری فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ جہاں تک مسلح افواج میں ٹیکنالوجی کی شمولیت کا تعلق ہے،ہم دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں پیچھے نہیں ہیں۔ پونے میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں 141ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل نروانے کہا کہ ہندوستانی فوج زیادہ تر ٹیکنالوجی اور سازوسامان ہندوستانی کمپنیوں سے خرید رہی ہے، جو آتم نربھر بھارت کے نظریے میں حصہ ڈال رہی ہے۔