ملک کے 82 اضلاع میں نئے میڈیکل کالج کھلیں گے

نئی دہلی // دنیا میں سب سے زیادہ 502 میڈیکل کالج ہندوستان میں ہیں لیکن ایک ارب 33 کروڑ کی آبادی والے ملک میں صرف آٹھ لاکھ 63 ہزار ڈاکٹر ہی دستیاب ہیں۔ اس لحاظ سے ڈیڑھ ہزار کی آبادی میں ایک ہی ڈاکٹر موجود ہے ۔حکومت مریضوں پر ڈاکٹروں کی کمی کو دیکھتے ہوئے ملک کے 82 اضلاع میں نئے میڈیکل کالج کھولنے جا رہی ہے اور گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کی سیٹیں بھی بڑھائے گی۔کھیل اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذرائع کے مطابق میڈیکل کونسل آف انڈیا میں کل 10 لاکھ 78 ہزار 735 ایلوپیتھک ڈاکٹر موجود ہیں لیکن صرف آٹھ لاکھ 63 ہزار ڈاکٹر ہی مریضوں کے لئے دستیاب ہیں یعنی بیس فیصد ڈاکٹر پریکٹس نہیں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک کے 502 میڈیکل کالجوں میں 70ہزار 412 سیٹیں ہیں۔ ان میں گزشتہ پانچ سال میں 118 نئے کالج بنے ہیں اور ان میں سے 18 ہزار 635 سیٹوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایلوپیتھک ڈاکٹروں کے علاوہ سات لاکھ 63 ہزار ہومیو پیتھک اور آیور ویدک ڈاکٹر بھی ملک میں ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک میں 502 میڈیکل کالجوں میں 257 پرائیویٹ میڈیکل کالج ہیں اور سرکاری 245 کالج ہیں۔سب سے زیادہ میڈیکل کالج 25 تمل ناڈو میں 23 مہاراشٹر میں 18 کرناٹک میں ہیں جبکہ اترپردیش اور گجرات میں 17-17 کالج اور بہار میں صرف چھ میڈیکل کالج ہیں۔اسی طرح سب سے زیادہ پرائیویٹ میڈیکل کالج 39 کرناٹک میں، 31 اتر پردیش میں، 28 مہاراشٹر میں، تمل ناڈو اور کیرالہ میں 24 -24 کالج ہیں۔ بہار میں صرف چار کالج ہی ہیں۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ڈاکٹر 158998 مہاراشٹر میں، 127848 ڈاکٹر تمل ناڈو میں، 104794 ڈاکٹر کرناٹک میں اور بہار میں 40649 ڈاکٹر ہیں۔ چھتیس گڑھ میں صرف 7489 ڈاکٹر ہیں۔ سب سے کم 801 ڈاکٹر ناگالینڈ میں ہیں۔یواین آئی