سرینگر//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 36571 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ کورونا وائرس انفیکشن کے نئے کیسوں کی مجموعی تعداد 32358829 ہوگئی ہے ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 540 افراد گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 433589 ہوگئی ہے۔
اس دوران گذشتہ روز کورونا وائرس کے 1886271 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے اور ملک میں کورونا وائرس کی 5636336 ویکسینیں لگائی گئیں، جس کے بعد ویکسی نیشن کی کل تعداد 566488433 ہوگئی ہے۔