ملک میں 18,879مثبت

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی دھیمی رفتار کے درمیان مسلسل دوسرے دن بھی انفیکشن کے 20 ہزار سے کم کیسز درج کئے گئے۔ منگل کو ملک میں 54 لاکھ 13 ہزار 332 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے۔اب تک 87کروڑ 66 لاکھ 63 ہزار 490افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ہزار،870 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار 351 ہو گئی ہے ۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار 180 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 9686 کم ہو کر دو لاکھ 82 ہزار 520 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 378 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ،47 ہزار،751 ہوگئی ہے ۔