عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی //انڈس فوڈ 2025 کے افتتاح کے موقع پر مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے کہا فوڈ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، اس لیے ہم برآمدات کو فروغ دیتے ہوئے 100 نئی فوڈ ٹیسٹنگ لیبز کھولیں گے۔پاسوان نے کہا کہ بدلتے ہوئے طرز زندگی اور بدلتے ہوئے خاندانی ڈھانچے کی وجہ سے پراسیسڈ فوڈ کی مانگ کئی گنا بڑھ جائے گی اور یہ مستقبل کے لیے ہدف ہے کیونکہ اس میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔ اس تین روزہ ایونٹ میں 30 ممالک کے 2300سے زائد نمائش کنندگان اور 7500 بین الاقوامی خریدار شرکت کر رہے ہیں۔ اس پروگرام کی افتتاحی تقریب میں بابا رام دیو بھی موجود تھے۔