نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ19) کی رفتاردھیمی پڑنے اور اس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد انفیکشن کے نئے کیسز کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسز کم ہو کر37 لاکھ،15 ہزار،221 رہ گئے ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 لاکھ،ہزار03،756 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اب تک 17 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار 066 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 لاکھ،29 ہزار،942 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 517 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 3 لاکھ،56 ہزار،82 افراد کے صحتیاب ہونے سے کوویڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1 کروڑ،90 لاکھ،27 ہزار،304 ہوگئی۔ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 37 لاکھ،15 ہزار،221 ہے۔ اس عرصے کے دوران 3 ہزار،876 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ،49 ہزار،992 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.75 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 16.16 فیصد ہوگئی ہے ،وہیں شرح اموات اب ابھی 1.09 فیصد ہے۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 24,920 کم ہو کر 5 لاکھ،93 ہزار،150 ہوگئے۔ اس دوران ریاست میں مزید 61 ہزار،607 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 44 لاکھ، 69 ہزار،425 ہوگئی ہے۔ مزید 549 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 76 ہزار،398 ہوگئی ہے۔