ملک میں کورونا وائرس کے سرگرم کیس پانچ لاکھ سے کم

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے کم ہوتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 14104 کم ہوئے ہیں ، جس کے بعد یہ تعداد 5 لاکھ سے کم ہو گئی ہے۔
اس دوران جمعہ کو 43 لاکھ 99 ہزار 298 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 34 کروڑ 46 لاکھ 11 ہزار 291 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44111 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ دو ہزار 362 ہوگئی ہے۔ اس دوران 57 ہزار 477 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد دو کروڑ 96 لاکھ پانچ ہزار 779 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 14104 کم ہوکر چار لاکھ 95 ہزار 533 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 738 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ ایک ہزار پچاس ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.62 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.06 فیصد اور شرح اموات 1.31 ہو گئی ہے۔