نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے ملک میں 24 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24248 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جن میں انفیکشن کی کل تعداد 697413 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19693 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ، انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 15350 مریض صحت مند ہوگئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک ک±ل 424433افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 253287 فعال معاملے ہیں۔