نئی دہلی// ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسز پرانی رفتار سے بڑھنے لگے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر تقریباً 59ہزارنئے کیسز اور 257 مریضوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 58886 نئے کیسز درج ہوئے جو موجودہ وقت کا اب تک کا سب سے زیادہ کیس ہے۔
جمعرات کے روز 251 کے مقابلے میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 257 درج کی گئی۔ بدھ کے روز یہ تعداد 275 تک پہنچ گئی تھی جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 199 ، پیرکے روز 212، ، اتوار کے روز 197 ، ہفتہ کے روز 188 ، جمعہ کے روز 154 ، جمعرات کے روز 172 اورمنگل کے روز 131 ہلاکتیں درج کی گئی تھیں۔