نئی دہلی//مرکزی حکومت نے کووڈ انفیکشن کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 48 اضلاع میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے محکمہ صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ہی شفایابی کی شرح بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مرکزی سکریٹری نے کہا کہ ملک میں شفایابی کی شرح 98 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔راجیش بھوشن نے بتایا کہ ملک میں ہفتہ وار ایکٹیویٹی ریٹ 5-10 فیصد ہے۔ بھوشن نے کہا کہ تہواروں کا موسم آرہا ہے ، ہم سبھی سے اپیل کرتے ہیں کہ بھیڑ بھاڑ سے دور رہیں ، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور فیس ماسک کا استعمال کریں۔ مرکزی سکریٹری نے یہ بھی ہدایت دی کہ لوگ کووڈ پروٹوکل پر عمل کرتے ہوئے تہوار منائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کل کووڈ انفیکشن کے معاملات میں 52 فیصد کیرالہ سے ہیں۔ اس درمیان ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ پچھلے ہفتے میں 60 فیصد کووڈ سے متاثرہ لوگ کیرالہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے ۔مسٹربھوشن نے کہا کہ 48 اضلاع میں کوویڈ انفیکشن کی شرح 10 فیصد سے اوپربرقرارہے ۔
ملک میں شفایابی کی شرح 98 فیصد
