کشتواڑ//ملاڑ بیسڈ آرمی کیمپ کی جانب سے اتحاد اور بھائی چاررے کو پھیلانے کیلئیایک قومی ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا۔ علاقے کے مقامی ،کیمونٹی رہنمائوں اور معززین نے میٹنگ میں شرکت کی اور انہوں نے علاقہ میں اتحاد اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے کہا۔اس دور دراز علاقے میں فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کو مقامی لوگوں نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی فوج اس قسم کے سر گرمیاں جاری رکھے گی۔