کشتواڑ//منشیات کی بدعت اور صحت پر اسکے مُضر اثرات کی جانکاری دینے کے لئے فوج کی جانب سے ملاڑ خطہ کے کنگواڑی ہائی سکول کے طلاب کے لئے جمعہ کے روز منشیات مخالف سیمنار کا اہتمام کیا گیا ۔سیمنار کا مقصد طلاب کو منشیات کے مُضر اثرات کی جانکاری دینا تھا ۔لیکچر کے دوران مقامی لوگوں خصوصاً طلاب کو منشیات کی وجہ سے صحت پر اثر کی جانکاری دی گئی۔سیمنار کے دوران علامتوں، علاج او رباز آبادکاری پر زور دیا گیا ۔سیمنار میں یہ بھی بتایا گیا کہ علاج سے پرہیز بہتر ہے۔تاہم سرکار اور این جی اوز کی جانب سے متعدد باز آباد کاری مراکز چلا ئے جا رہے ہیں جہاں پر نہ صرف منشیات کے عادیوں کی علاج کی جا رہی ہے بلکہ انہیں ایک معمول کی زندگی گُذارنے میں بھی مدد دی جاتی ہے۔سیمنار میں 151 طلاب نے شرکت کی۔مقامی آبادی کیلئے صحت و حفظان صحت میں بہتری لانے کے لئے یہ سیمنار ایک منفرد پروگرام تھا ۔طلاب اور اساتذہ نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کی کہ ایسی پہل سے مقامی لوگوں میںحفظان صحت کے متعلق جانکاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔