سرنکوٹ // مغل شاہراہ پر گاڑیوں کی یک طرفہ بحالی کے اعلان کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے وہاں کا دورہ کر کے سڑک کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی حفاظت کے لیے فی الحال یک طرف گاڑیوں کو چلایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی چونکہ سڑک کے کناروں پر بہت زیادہ برف ہے جس کی وجہ سے کچھ دنوں کیلے ایک طرفہ گاڑیوں کو چلانا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر نیلانہ کے قریب برف بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے پسیاں آنے کا خدشہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ جلد ہی پگھل جائے گی جس کے بعد دونوں طرف سے گاڑیوں کو بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس سڑک کی بحالی عوام کے لئے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ اس دورہ کے دوران موصوف کے ہمراہ ایس ڈی ایم سرنکوٹ ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی، تحصیلدار سرنکوٹ، بلاک ڈیولمنٹ افسر سرنکوٹ اور ایکس ای این مغل شاہراہ موجود تھے۔