مغل شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال

سرینگر// مغل شاہراہ پر کچھ گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے کے بعد سوموار کو بعد دوپہر شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ مغل شاہراہ پر گزشتہ شام اس وقت ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوئی جب مانسر مرح پیر کی گلی کے نزدیک پسیاں گر آئیں ۔ ایک آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی شام لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مغل روڑ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی تاہم سوموار کے بعد دوپہر شاہراہ پر دوبارہ سے ٹریفک بحال کیا گیا ۔سی این آئی کے مطاب انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر پسیاں ہٹائی گئی اور جس کے بعد اسکو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے دوبارہ بحال کیا گیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ شاہراہ قابل آمد رفت ہونے کے ساتھ ہی کل شام سے درماندہ پڑی گاڑی کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ جن میںکچھ مال بردار گاڑیاں بھی شامل ہے ۔