اننت ناگ //سنیئر صحافی و کارٹونسٹ ایس طارق کے والد انتقال خواجہ عبدالغنی شاہ منگل کی شام انتقال کرگئے ۔اُن کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے انکے آبائی گھر واقعہ جنگلات منڈی کی طرف رخ کیا۔مرحوم کی نماز جنازہ حنفیہ عیدگاہ میں بدھ صبح 10:30بجے ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کئی سماجی، سیاسی، صحافیوں و دینی انجمنوں نے ایس طارق سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیرکے معروف صحافی اور صدر ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اننت ناگ ایس طارق کے والد عبدالغنی شاہ ساکن جنگلات منڈی اننت ناگ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے جملہ سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری، ضلع صدر اننت ناگ الطاف احمد کلو اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
معروف کارٹونسٹ ایس طارق کے والد فوت | ڈاکٹر فاروق سمیت سماج کے مختلف طبقوں کا اظہارِ تعزیت
