جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ عوامی رسائی پروگرام کے دوران متعدد وَفود اور اَفراد سے ملاقات کی۔وَفود اور اَفراد نے مشیر کو ان کے مسائل اور مطالبات گوش گزار کئے اور ان کے فوری حل کی مانگ کی۔جموں وکشمیرٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے ابتدائی پانچ برس سروس کو ان کے سروس ریکارڈ میں شامل کرنے، تنخواہوں میں تفاوت ختم کرنے اور پرانی پنشن سکیم کی بحالی کا مطالبہ کیا۔آل جموں و کشمیر ڈپلوما انجینئرس ایسوسی ایشن کے ایک اور وفد نے مشیر موصوف کے ساتھ اس معاملے کیریئر کی ترقی اور سٹیگ نیشن کا مسئلہ اُٹھایا۔ اُنہوں نے مستقبل کے بہتر امکانات کے لئے مناسب کیریئر ترقی پالیسی کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے اے ای ای اور ایگزیکٹیوانجینئر کی سطح پر اضافی تعلیمی بار کو ختم کرنے اور تمام شعبوں میں انجینئرس کی تمام خالی پڑی اَسامیوں کو پُر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اِسی طرح پالی تکنیک ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے اہل ملازمین کو اعلیٰ عہدوں پر بروقت تقرری ، تنخواہوں میں تفاوت ختم کرنے ، بھرتی کے قواعد کو اَپ ڈیٹ کرنے اور تعلیمی اِنتظامات کی بنیاد پر کام کرنے والے اُمیدواروں کے لئے اُجرت میں اِضافے کی مانگ کی۔ای ۔ہسپتال پروجیکٹ ایمپلائز کے ایک وفد نے مطالبہ کیا کہ ان کی زیر اِلتوا ٔاُجرت کو جلد واگزار کیا جائے اور ہسپتالوں میں اُن کی خدمات کو جاری رکھا جائے۔گندوہ ڈوڈہ کے ایک وفدنے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گندوہ میں کام سرعت سے مکمل کرنے اورہسپتال میں آکسیجن پلانٹ لگانے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح ڈی پی سی ممبر کی سربراہی میں ٹاپر واری پورہ پٹن کے ایک اور وفد نے اَپنے علاقے سے متعلق متعدد ترقیاتی معاملات کو مشیر موصوف کے ساتھ اُٹھایا۔ اُنہوں نے علاقے میں ہیلتھ ڈسپنسری کو اَپ گریڈیشن کرنے کا مطالبہ کیا جس میں ایکسرے سہولیات اور آکسیجن کی دستیابی وغیرہ دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں ۔اِن وفود کے علاوہ جموں ، سری نگر ، بڈگام ، راجوری ، پلوامہ ، اننت ناگ ، پہلگام ، ڈوڈہ ، کشتواڑ کے دیگر علاقوں کے متعدد اَفراد نے مشیرموصوف کے ساتھ ملاقات کی اور متعدد امور اُٹھائے اور ان امور کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے وفود اور اَفراد کے مسائل اور مطالبات بغور سنیں اور اُنہیں یقین دلایا کہ اُن کی جانب سے پیش کئے گئے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔