راجوری//لیفٹیننٹ گورنرکے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔مشیر موصوف نے ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے تحت ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیتے ہوئے تمام کاموں کا جلد اَز جلد ٹینڈر کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ ان منصوبوں کو ترجیح دیں جو موجودہ مالی سال میں مکمل ہوسکتے ہیں۔مشیر بھٹناگر نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ دستیاب فنڈس کے بروقت اور منصفانہ اِستعمال کو یقینی بنائیں اور ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے تحت کئے گئے کام مقررہ مقررہ وقت کے اَندر مکمل ہوں۔اُنہوں نے پی ڈبلیو سیکٹراور جے کے پی سی سی کی جانب سے چلائی جانے والی سی آر ایف سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ اہداف منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل ہوں۔ مشیر موصوف نے کہا کہ راجوری اور نوشہرہ سب ڈویژنوں میں 35 سکیمیں ہیں جبکہ نو سکیموں پر کام مکمل ہوا ہے اور 24 عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں اور دو سکیموں پر ابھی کام شروع نہیں ہوا ہے۔پی ڈبلیو ڈی سیکٹر کی جانب سے ضلع کے شہروں اور قصبوں میں کاموں کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ 54سکیمیں ہیں جن میں 22 پر کام مکمل ہوچکا ہے اور 32سکیموں پر کام جاری ہے۔مشیر موصوف نے محکمہ کو ہدایت دی کہ اس مالی سال کے اِختتام تک تمام منصوبے مکمل کئے جائیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پی ایم جی ایس وائی سیکٹر کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران سے کہا کہ وہ منصوبوں کی رفتار کو تیز کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ مقررہ وقت کے اندر مکمل ہوں۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے ان تمام ایس او ایس کاموں کو موجودہ مالی سال کے اِختتام تک مکمل کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ قیمتی اِنسانی جانوں کو بچانے کے لئے تخفیفی کوششوں کو دوگنا کریں اور وائرس کے سورس ٹرانسمیشن کو چیک کرنے کے لئے مناسب رابطہ ٹریسنگ کو یقینی بنائیں۔اُنہو ں نے 18برس عمر سے 44برس عمر تک کے گروپ کے اَفراد کو کووِڈ ٹیکہ کاری کی پیش رفت کا جائز ہ لیتے ہوئے یہ بتایا گیا کہ کہ مذکورہ عمر کے گروپ کی 70 فیصد آبادی کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔مشیر موصوف تعلیمی شعبے کے بارے میںتمام جاری کاموں کا جامع جائزہ لیا اور منصوبوں پر کام کی تکمیل کے لئے ڈیڈلائن بھی مقرر کی ۔اُنہوں نے طلباء کو فراہم کی جانے والی سکالر شپ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ سی اِی او آف ایجو کیشن نے بتایا کہ طلباء کو سال میں ایک بارسکالر شپ فراہم کی جاتی ہے۔منریگا کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اِس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ موجودہ مالی برس میں 2917 کام کئے گئے جن میں سے 342 کام آج تک مکمل ہوچکے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ گزشتہ برس 4600000 ایام کار پید ا کئے گئے۔پی ایم اے وائی ۔ یو کے تحت ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات دیتے ہوئے یہ بات سامنے آئی کہ سکیم کے تحت 1530 گھروں کی منظور دی گئی جن میں سے 1061گھروں کا کام ہاتھ میں لیا گیا اور 411 کام مکمل اور 650 پر کام جاری ہے ۔میٹنگ کو بنکروں کی تعمیر کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ 3141 بنکروں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 2692 پر کام ہر لحاظ سے مکمل ہے اور باقی پر عملدرآمد جاری ہے۔جل زندگی مشن کے بارے میں میٹنگ کو بتایا گیا کہ 1298 کروڑ روپے کی لاگت سے 294 سکیمیں ضلع کے انیس بلاکوں کے لئے منظور کی گئی ہیں اور 380 دیہات کو اس سکیم کے تحت شامل کیا جانا ہے۔مشیر نے افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ حکومت کی طرف سے ان کے لیے شروع کی جانے والی کئی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں عوام میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کریں۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کے شائون ، ڈی آئی جی وویک گپتا ، ایس ایس پی شیما کسبہ نبی ، اے ڈی ڈی سی پون کمار ، چیف انجینئر جل شکتی منیش بٹ ، چیف اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) منظور حسین ، اے ڈی سی راجوری سچن دیو سنگھ ، ڈی ایف او راجوری ارشدیپ سنگھ ، ایس ای جل شکتی جے پی سنگھ ، جی ایم ڈی آٗی سی منظور حسین ، اے سی ڈی سشیل کھجوریہ ، سی پی او محمد خورشید ، اے سی پی محمد راشد کوہلی ، سی اِی او ایجوکیشن گلزار حسین ، ڈی ایس اِی او بلا ل راشد میر ، ڈی ای او پروین اختر ، سی ایم او ڈاکٹر شمیم النساء بھٹی کے علاوہ دیگرمتعلقہ اَفسران موجود تھے۔