عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مشن یووا پر ضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹی (ڈی ایل آئی سی) کی پہلی میٹنگ منگل کو ڈپٹی کمشنر سری نگر کی صدارت میں میں منعقد ہوئی جس میں مجوزہ وینچر پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی۔میٹنگ سمال بزنس ڈیولپمنٹ یونٹس (SBDUs) کے ذریعے پیش کردہ وینچر پروجیکٹ کی درخواستوں کا جائزہ لینے اور منظور کرنے کے لیے بلائی گئی تھی۔میٹنگ کے دوران، SBDU کے ذریعے تصدیق شدہ کل 10 کیسز کو کمیٹی کے سامنے غور کے لیے رکھا گیا اور سبھی کو مشن یووا اقدام کے تحت مالی مدد اور ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ کے لیے منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے اہلیت کی تصدیق کے لیے ہر درخواست کی تفصیلی جانچ پڑتال کی، کاروباری عملداری کا اندازہ لگایا اور درخواست دہندگان کے سماجی و اقتصادی پس منظر کا جائزہ لیا۔ادھر ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے مشن یووا سکیم کے تحت جمع کرائی گئی درخواستوں کا جائزہ لینے اور انہیں منظور کرنے کیلئے ضلع سطح کی عمل آوری کمیٹی (DLIC) کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کے دوران، SBDU کے ذریعے تصدیق شدہ کل 11 معاملات کو کمیٹی کے سامنے غور کے لیے رکھا گیا، اور DLIC کے ذریعے مشن YUVA کے تحت مالی مدد اور ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ کے لیے منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے ہر درخواست کی اہلیت، کاروباری عملداری اور درخواست دہندگان کے سماجی و اقتصادی پس منظر کی بنیاد پر تفصیلی جانچ پڑتال کی۔