سرینگر// محکمہ دیہی ترقی میں 17برسوں سے کام کرہے اعلیٰ ڈگری یافتہ 172کمیونٹی انفارمیشن سینٹر آپریٹرحکومتی سفارشات کے باوجود مستقل نہ کئے جانے سے سخت پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ انہوںنے لیفٹیننٹ گورنر سے 12برسوں سے فراہم کئے والے 10ہزار روپے کے مشاہرے کو 25ہزار روپے کرنے کی مانگ کی ہے۔ محکمہ دیہی ترقی میں 2004سے 172کمیونٹی انفارمیشن سینٹر(CIC)آپریٹروں کو ماہانہ 10ہزار روپے مشاہرہ دیا جارہا ہے۔ سی آی سی آپریٹرس ایسوسی ایشن کے صدر نعیم صدیقی نے بتایاکہ محکمہ میں عارضی بنیادوں پر کام رہے آپریٹروں میںاعلیٰ ڈگریاں رکھنے والے افراد کام کررہے ہیں لیکن10ہزار روپے کے مشاہرے میں مہنگائی کے اس دور میں گزر بسر کرنا بہت مشکل ہے۔ انہوںنے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مودبانہ اپیل کی کہ سی آئی سی آپریٹروں کا مشاہرہ 10ہزار سے بڑھاکر25ہزار کیا جائے تاکہ وہ مہنگائی کے اس دور میں اپنے کنبوں کی بہتر طریقے سے کفالت کرسکیں۔