Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

مسلم پرسنل لابورڈ کا جنتر منتر پر احتجاج، وقف ترمیمی بل واپس لینے کا مطالبہ

Towseef
Last updated: March 17, 2025 11:19 pm
Towseef
Share
9 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//مسلم تنظیموں کے رہنماں اور ممبران پارلیمنٹ، مذہبی قیادت اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے آج وقف ترمیمی بل کے خلاف تاریخی جنتر منتر پر دھرنا اور احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا اس سیاہ بل کو واپس لے تاکہ اقلیتوں کے مذہبی معاملات کی آئینی حفاظت ہوسکے اور اقلیتوں کے مذہبی اقدار کی پامالی نہ ہو۔ اس احتجاجی جلسے کا اہتمام آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کیا تھا۔اس احتجاج میں جماعت اسلامی ہند، جمعی علمائے ہند، جمعی علمائے ہند (محمود)،آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، آل انڈیا مرکز اہل حدیث، متعدد مسلم تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں میں کانگریس، سماج وادی پارٹی، ترنمول کانگریس پارٹی، کمیونسٹ پارٹی (مارکسی) کمیونسٹ پارٹی (مانواز)انڈین مسلم لیگ، انڈین یونین لیگ اور دیگر پارٹی کے رہنماں نے شرکت کی۔وقف ترمیمی بل کی مخالفت اور اسے وقف جائدادوں کو ہڑپنے کی سازش قرار دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہاکہ اگر حکومت یہ بل پاس کردیتی ہے تو اس کے خلاف ملک گیر سطح پر اور ملک کے ہر گلی اور چوراہے پر احتجاج کیا جائے گا۔ یہ بات مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے منعقدہ احتجاجی جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ وقف ترمیمی بل کے خلاف لڑائی میں ہم سب کو متحد ہوکر اور ساتھ ملکر لڑنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام طبقوں سے اپیل کی کہ اس ظلم کے خلاف لڑائی میں ہمارا ساتھ دیں۔ ساتھ انہوں نے کہاکہ مسلم پرسنل لا بورڈ اس سمت میں اعلان کرے گا۔آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہاکہ وقف ترمیمی بل کے خلاف کی گئی کوششوں سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ مسلم پرسنل لا بورڈ اس بل کے خلاف مسلسل آواز اٹھارہا ہے اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماں کے ساتھ این ڈی اتحادی رہنماں سے ملاقات کرکے اس بل کے نقصان دہ پہلو سے روشناس کرایا ہے۔ کئی نے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا تھا لیکن معاملہ اس کے برعکس نظر آرہا ہے۔ حکومت مسلمانوں کے جذبات کے خلاف اس بل کو لانا چاہ رہی ہے اور اس کا مقصد مسلمانوں کی وقف جائداد پر قبضہ کی راہ کو ہموار کرنا ہے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ تمام جمہوری طریقے اختیار کرتے ہوئے احتجاج و مظاہرہ کرے گا۔سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے ملک کی بدترین صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان ایک نمونہ تھا جس کی مثال پوری دنیا میں دی جاتی تھی لیکن اب ہماری تہذیبی شناخت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ احتجاج وقف بل کے بارے میں سمجھانے کی ایک کوشش ہے۔آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین کے صدراور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے الزام لگایا کہ وقف ترمیمی بل کے توسط سے ملک میں امن خراب کرنا چاہتی ہے اور وقف جائداد کو چھین لینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بل کے ذریعہ مسلمانوں سے مسجد، درگاہ، خانقاہ، مدرسے اور دیگر وقف جائدادکو ہڑپنا چاہتی ہے کیوں کہ فیصلے کا اختیار کلکٹر کو دیا گیا ہے۔پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہاکہ ہولی کے موقع پر نفرت کو شکست ہوئی اور محنت کرنے والے جیت گئے۔ نفرت پھیلانے کی سازش کو عوام نے ناکام بنادیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ جہاں اسلام ہے وہاں ڈر نہیں ہے۔ انہوں نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ مودی گلف میں مسلمانوں سے گلے ملتے ہیں لیکن یہاں ان کا رویہ اس کے برعکس ہوتا ہے۔ترنمول کانگریس پارٹی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے نفرت کے ماحول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہولی کے موقع پر مسلمانوں سے کہا گیا کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں تو کیا یہ بھی کہا جائے گا کہ عید کے موقع پر ہندو اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔ انہوں نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یہ صرف مسلمانوں کی ذمہ دار نہیں ہے بلکہ تمام طبقوں کی ذمہ داری ہے کہ اس بل کی مخالفت کریں۔ ورنہ ایک دن سب کی باری آئے گی اور جرمنی میں بھی یہی ہوا تھا۔جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے کہاکہ پہلے ہمارے، گھروں، مسجدوں،مدرسوں اور دیگر مذہبی اداروں کوبلڈوز کیا گیا اور اب آئین پر بلڈوزر چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہندوستان تکثیریت کی طرف جارہاہے ہمیں مل جل کر اس کے خلاف لڑائی لڑنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف روڈ اور سڑک پر احتجاج سے کام نہیں چلے گا بلکہ جیل بھی بھرنا پڑے گا۔جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہاکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس بل کی مخالفت کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس بل بارے میں غلط باتیں پھیلائی جارہی ہیں کہ وقف بورڈ کو خصوصی رعایت دی گئی ہے جب کہ یہ بالکل غلط ہے۔ یہ سب رعایت ساری مذہبی کمیٹیوں کو حاصل ہے۔ یہ ان رعایتوں کو ختم کرنے کی ایک سازش ہے۔ یہ بل صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ملک کے آئین کو بچانے کا مسئلہ ہے اور یہ دھرنا شروعات ہے اگر اس بل کو واپس نہیں لیا گیا تو پورے ملک میں ھرنا ہوگا۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ یہ ملک آئین سے چلے گا اور آئین کے ساتھ چلے گا۔ ہم سب سماج میں مل جل کر جینا چاہتے ہیں اور ہندو مذہب کا سبق ہے کہ دوسرے کے مذہب کا خیال کرنا چاہئے۔ وقف ترمیمی بل کے بارے میں کہا کہ جے پی سی میں ناانصافی ہوئی ہے اور اسے پیش کرنے میں پارلیمنٹ کے اصول کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔سماج وادی پارٹی کے اجودھیا سے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرتاپ نے کہاکہ اجودھیاکے عوام نے نفرت کے خلاف پیغام دے دیا ہے۔ نفرت پھیلانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اس بل کے خلاف آخری حد تک لڑائی کرے گی۔کانگریس پارٹی کے سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ سید ناصر حسین نے کہاکہ یہ بل اقلیت مخالف ہے اور کانگریس پارٹی اس کی مخالفت کرتی رہے گی۔ سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندریادو نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اس کے خلاف سماج وادی پارٹی آخر تک لڑائی لڑے گی اور سماج وادی پارٹی آپ کے ہر فیصلے کے ساتھ ہے، جہاں قربانی دینی پڑے گی دیں گے اور اگر اس بل کو پارلیمنٹ میں زبردستی لایا گیا تو پارلیمنٹ نہیں چلنے دیں گے۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہاکہ ہماری پارٹی وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا پارلیمنٹ سے لیکر سڑک تک ساتھ دیں گے۔نیشنلسٹ کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ خاں نے کہاکہ ہماری پارٹی اس بل کی مخالفت کرتی ہے اور یہ بل سراسر غیر آئینی ہے، کسی کے مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کی گئی ہے لیکن مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کی گئی ہے۔ حکومت وقف جائداد کو غصب کرنا چاہتی ہے۔ بیجو جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری پارٹی نے جو مشورے دئے تھے اسے قبول نہیں کیا گیا۔ یہ بل غیر آئینی ہے اور اس کے سہارے حکومت وقف جائداد پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جاوید احمد، محمد حنیف ایم پی لداخ، مولانا ابوطالب رحمانی، مولانا عمرین محفوظ رحمانی، مارکسی رہنما حنان ملا، دیپانکر بھٹاچاریہ، راجہ رام، بورڈ کے سکریٹری یاسین علی عثمانی، آدی واسی رہنما میلا رام، سکھ پرسنل لابورڈ کے رہنما، مرشد آباد سے رکن پارلیمنٹ ابو طاہر خاں اور دیگر سرکردہ لوگوں نے خطاب کیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

برصغیر

تتکال ٹکٹ نظام میں تبدیلی آدھار کوآئی آر سی ٹی سی سے لنک کرانا ہوگا

June 30, 2025
برصغیر

تمام جانداراہمیت کے حامل: مرمو | انسانوں کا جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کا رشتہ

June 30, 2025
برصغیر

مانسون کی آ مد سے افراتفری | ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ :محکمہ موسمیات

June 30, 2025
برصغیر

اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد: مودی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?