عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مساجد ، کانقاہوں،زیارت گاہوں، ائمہ اور خطیبوں کی جانکاری حاصل کرنے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے جموںکشمیر وقف بورڈ کی چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ اس معاملے پر سیاست کرنا بے معنی ہے ۔ انھوںنے کہا جب وقف دیولپمنٹ ایکٹ سامنے لایا گیا اس وقت بھی سیاست کر کے اس کی مخالفت کی گئی جو جائز نہیں ہے ۔انھوںنے کہا مسجدوں کی اراضی کس کی جائیداد ہے ، ائمہ خطیب کہاں سے تعلق رکھتے ہیں ۔مسجدوں ، خانقاہوں ، خطیبوں کو کہاں سے رقومات ملتی ہیں اس بارے میں تفصیلات حاصل کرنا جرم نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مسجدوں، خانقاہوں ، زیارتگاہوں ،علما ، ائمہ مساجد کے بارے میں رجسٹریشن انتہائی لازمی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جب وقف دیولپمنٹ ایکٹ سامنے لایا گیا اس وقت بھی سیاست کی گئی اور اس ایکٹ کی مخالفت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذشت نہیںکیا گیا ۔چیرپرسن نے کہا کہ مسجدوں ، خانقاہوں کی رجسٹریشن یا ائمہ ، علما ، خطیبوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنا کوئی غیر قانونی عمل نہیں ہے بلکہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا کرنا جائز ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کئی سیاستدانوں اور علما کی یہ عادت بنی ہے کہ وہ ہر ایک جائز کام کی مخالفت کر کے عوام کو گمراہ کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے ہیں۔وقف چیرپرسن نے کہاکہ وقف بورڈ کی جائیداد پوری طرح سے پوٹل پر اپ لوٹ کی گئی ہے اور جموں وکشمیر کو اس سلسلے میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ مسجدیں ، خانقاہیں ، زیارتگاہیں سیاست سے الگ ہونی چاہیے اور اس پر کسی کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔