عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // سرینگر اور جموں ہوائی اڈوں سے ہفتے کو بھی 6پروازیں منسوخ کی گئیں۔سرینگر ہوائی اڈے سے سنیچر کو 4انڈیگو پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں دہلی کیلئے 2،ایک امرستر کیلئے اور ایک کولکتہ کیلئے جانے والی تھی۔جموں ہوائی اڈے سے دو پروازیں منسوخن کی گئیں جو دونوں دہلی جانے والی تھیں۔ابھی تک 11روز میں سرینگر اور جموں ہوائی اڈوں سے 91پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔