فوج نے بچوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا
راجوری /فوج کے بھمبر گلی بریگیڈ نے گور نمنٹ مڈل سکول تیتھ یالی کے بچوں کیلئے کھیلوں کا ساز و سامان فراہم کیا ۔فوج کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام کے دوران سرکاری سکول کے بچوں کو مختلف کھیلوں کیلئے والی بال کٹ ،کرکٹ کٹ کے علاوہ بیڈ منٹن و دیگر کھیلوں کیلئے ساز و سامان تقسیم کیا ۔فوجی آفیسران نے کہاکہ وہ سکولی بچوں کو پڑھائی کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنے کیلئے بھی کام کررہے ہیں ۔اس دوران سکولی بچوں اور سٹاف ممبران نے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فوج آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھے گی ۔
فیلڈ آؤٹ ریچ بیورو نے تپ دق پر ویبنار کا اہتمام کیا
راجوری //فیلڈ آؤٹ ریچ بیوروراجوری نے عالمی یوم تپ دق کی مناسبت سے ایک ویبنار کا اہتمام کیا ۔اس ویبنار کو منعقد کرنے کا اصل مقصد تپ دق کے خاتمے کیلئے شروع کردہ قوم پروگرام اور وزرات برائے صحت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات و ان کی عمل آوری پر روشنی ڈالنا تھا ۔اس سلسلہ میں بولتے ہوئے ڈپٹی ڈائر یکٹر پر یس انفارمیشن بیورو جموں او ر ریجنل ائوٹ ریچ بیورو نے کہاکہ اس پروگرام کو منعقد کرنے کا مقصد بڑے پیمانے پر عوامی حلقوں میں بیماری سے متعلقہ بیداری پیدا کرنا تھا ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ راجوری ،محکمہ صحت ،ہیلتھ ورکز اور آشا ورکز کی تعزیف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس نوعیت کے ویبنار کا اہتمام کرنے کیلئے اپنا اہم رول ادا کیا ہے ۔اس دوران ڈاکٹر پروین یوگ راج ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفیسر راجوری نے محکمہ صحت کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدمات کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی جبکہ ضلع ٹی بی آفیسر ڈاکٹر محمد انور نے بیماری سے متعلقہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے اس کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں بھی آگاہ کیا ۔اس ویبنار میں کمیو نٹی ہیلتھ آفیسر راجوری ،چیف میڈیکل آفیسر ،پروگرام آفیسر ،آئی سی ڈ ی ایس ،سی ڈی پی او ودیگر آفیسران نے بھی شرکت کی ۔
فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی | 23 کارو باری اکائیوں پر جرمانہ عائد
راجوری //ضلع انتظامیہ راجوری کی جانب سے کی گئی ایک کارروائی میں 23بزنس یونٹوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیر سنگھ کی جانب سے فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 1,59000روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ضلع رقیاتی کمشنر راجوری راجیش شیون کی ہدایت پر قائم کردہ ٹیم نے متعدد یونٹوں کا معائینہ کیا جہاں پر غیر معیاری اشیاء برآمد کی گئیں جو کہ لوگوں کو فراہم کی جارہی تھیں ۔ٹیم نے مذکورہ یونٹوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اے ڈی سی کے سامنے پیش کیا جنہوں پر قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے پر بزنس یونٹوں پر جرمانہ عائد کیا ۔
سڑک حادثے میں 4زخمی
راجوری //جموں راجوری ،پونچھ شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 4افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس نے بتایا کہ شاہراہ پربکھر علا قہ میں ایک کار زیر نمبر JK11B-4200جو کہ جموں سے راجوری کی جانب آرہی تھی ،سامنے سے آرہی ایک بلورو گاڑی زیر نمبر JK12A-2537سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4افراد معمولی طورپر خمی ہو گئے جن کو ایک مقامی ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر ان کو ابتدائی مرحم پٹی وغیرہ فراہم کی گئی ۔اس سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 35/2021درمسالہ پولیس اسٹیشن میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
مشکوک حالت میں نوجوان کی لاش بر آمد
راجوری //سب ڈویژن نوشہرہ میں ایک 24سالہ آدمی کی لاش مشکوک حالت میں درخت کیساتھ لٹکی ہوئی ملی ۔نوجوان کی شناخت راجیش کمار ولد سبھاش چندر سکنہ کلر گھائی نوشہرہ کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی شام ایک نوجوان کی لاش اس کے مکان کے نزدیک ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی جبکہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے موقعہ پر جا کر لاش کو اپنی تحویل میں کر اس کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر طبی لورزامات مکمل کیں گئیں ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔