ڈوڈہ میں کووڈ کے 3 نئے مثبت معاملات
۔1 مریض صحتیاب ،449746 ٹیکے لگائے گئے
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے 3 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 1 مریض صحتیاب ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ ضلع میں ہوئی کووڈ جانچ کے دوران صرف 3 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ایک مریض صحتیاب ہوا ہے۔ اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 43 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7673 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کوو¿ڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 449746 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
۔7برسوں سے مفرور شخص کی گرفتاری کا دعویٰ
عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے7سال سے مفرور شخص کی گرفتاری کادعویٰ کیاہے۔پولیس بیان کے مطابق پولیس کو قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی موصول ہوئی جسکے بعد پولیس تھانہ کی ایک ٹیم نے مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے اور ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقہ سے مفرور شخص کو گرفتار کیاجوگزشتہ 7 سال سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا ہے۔گرفتار مفرور کی شناخت دیا کرشن ولد گیان چند ساکنہ بھارتا چہٹہ بھدرواہ ضلع ڈوڈہ کے طور ہوئی جو ایف آئی آر زیر نمبر 194/2014 زیردفعہ 510آر پی سی میں مطلوب تھا۔ مفرور کو مزید کارروائی کے لیے عدالت کشتواڑ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔