طالبات کا تربیتی کورس اختتام پذیر
دستکاری کو شعبہ روزگار کے طور اپنانے کی تلقین
زاہد ملک
ریاسی //رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹیچوٹ کی جانب سے طالبات کے لئے مہینہ بھر چلنے والا تربیتی کورس اختتام پذیر ہوا ۔ تربیت کے اختتام پر فنکشنل منیجر ڈی آئی سی ویریندر کمار نے تربیت پانے والی طالبات میں اسناد تقسیم کئے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے فنکشنل منیجر نے کہا کہ تکنیکی ، فیشن اور ہینڈی کرافٹ شعبہ میں روزگار کے کافی وسائل ہیں اور سرکار نے نوجوانوں کو اپنے سکل اور ہنر کو مزید فروغ دینے کے لئے انہیں مالی معاونت کے لئے کئی اسکیمیں لانچ کی ہیں، تاکہ نوجوان اپنا کاروبار قائم کر سکیں۔اس موقعہ پر ایل ایم ڈی نے تربیت پانے والوں کو آگے آکر اپنی سماجی۔ اقتصادی روزگار کے لئے بینکوں سے فائدہ اُٹھانے کو کہا ۔بعدا زاں، ڈائریکٹر RSETIنے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران 308اُمید واروں کو مُختلف ٹریڈوں جیسے کہ کمپیوٹر،ڈرائیونگ، وومن ٹیلرنگ ،ڈیزائنگ، گھریلو الیکٹرشن ،ای ڈی پی میںتربیت فراہم کی گئی ہے ۔
کشتواڑ بس اسٹینڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان
نمائندہ عظمیٰ
کشتواڑ//مسافروں اور مقامی لوگوں کو کشتواڑ میونسپل بس اسٹینڈ میں نا مناسب سہولیات ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قصبہ کے بیچوں بیچ واقع اس مشغول بس اسٹینڈ تقریباًتمام سہولیات جیسے کہ پینے کے پانی، ٹائیلٹ، بیٹھنے کی جگہ و غیرہ سے محروم ہے، اسکے علاوہ وہاں پر صحت و صفائی کا کوئی خاص انتظام نہیں ہے۔مناسب بیٹھنے کی جگہ کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو خصوصاً
خواتین کو کافی مشکلات ہو تے ہیں۔پبلک ٹائلٹ کی عدم دستیابی ،دستیاب جگہ پر دوکانداروں کا ناجائز قبضہ اور بس روٹوں کے سائن بورڑوں کی غیر موجودگی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ بشمول میونسپلٹی بس اسٹینڈ میں انفراسٹریکچر کا درجہ بہتر بنانے میں غیر سنجیدہ ہے ایک اور مسافر وجے کمار نے بتایا کہ قصبہ کے وسط میں واقع ہونے کی وجہ سے یہ ہر وقت مشغول رہتا ہے،تاہم سہولیات کا فقدان ہے۔مسافروں کو تپتی گرمی سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے پارک شدہ بسوں کے پیچھے، دوکانوں کے نزدیک سایہ میں اپنا سر چھپانا پڑ تاہے۔ ایک اور مقامی شہری نے بتایا کہ چھاپڑی فروش اور ریہڑی والوں نے بسوںکی پارکنگ کے لئے جگہ پر قبضہ کیا ہے،جس سے مسافروں کوبسوں میں سوار ہونے میں کافی مشکلات ہوتے ہیں۔بس اسٹینڈ میں ایک بھی میونسپلٹی کا پینے کے پانی کانلکہ بھی نہیں ہے۔اگرچہ انتظامیہ نے حال ہی میں اس پر میکڈم بچھایا ہے اور بس اسٹینڈ میں تمام گڑھوں کو پُر کیا ہے ، تاہم مردو ں و خواتین کے لئے باتھ روم قائم نہیں کئے گئے ہیں۔مقامی لوگوں نے بس اسٹینڈ میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے میکڈم بچھانے کی سراہنا کی ہے ،تاہم بس اسٹینڈ میں دیگر خامیوں کے لئے آواز اُٹھائی ہے۔
پنچوں کے ساتھ سرپنچوںکا چنائو بھی کرایا جائے : شام لعل بھگت
جموں//کانگرس کے سینئر لیڈرو ایم ایل سی شام لعل بھگت نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ جمہوری اداروںکو اور استحکا م دینے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔اپنے ایک پریس بیان میںکانگرس لیڈر نے کہا کہ پنچائتی چنائو کے دوران حسب سابق سرپنچوںکے چنائو بھی کروائے جائیں،تاکہ عوام اپنی مرضی کے نمائندے چن سکیں۔بھگت نے کہا کہ اگر سرپنچوںکو چنے ہوئے پنچ انتخاب کریںگے تو اس سے ایک تو جمہوری ادارے کمزور ہونگے اور دوسرا آپسی کھینچا تانی بھی ہوگی ،یہاںبھی گھٹ بازی غالب آئے گی جس سے سارا کام اثر انداز ہوگا ۔ایم ایل سی نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب ہی عوا م کو زیادہ سے زیادہ اختیار منتقل کرنا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ کشمیر میںسو دنوںکا روزگار جو منریگا سکیم کے تحت دیا جانامطلوب ہے بے مقصد ہو کر رہ گیا ہے ،کیونکہ اس وقت بھی وہاںجاب کارڈ ہولڈر خالی کام کے پڑے ہیں۔اتنا ہی نہیںجن کو کام دیا بھی گیا ہے ان میںزیادہ سے زیادہ 20/25دنوںکا کام ہے ۔اور اس کی اجرت جو پندرہ دن کے اندر اندر ہونی چاہئے وہ عرصہ ایک دوسال تک بھی نہیںکی جاتی ۔شام لعل بھگت نے سرحدی علاقوںمیںمعمول کی فائرنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو فوری طور پر امداد کے ساتھ محفوظ جگہ پر پانچ پانچ مرلے کا پلاٹ الاٹ کئے جانے کے ساتھ چھ ماہ کا راشن مفت دئے جانے کی بھء مناگ کی ہے۔کیونکہ ان لوگوںکا بار بار ہجرت کرکے لاتلافی نقصان سے دو چار ہونا پرتا ہے اس لئے سرکار کو فوری طور پر ان کیلئے راحت پہنچانے کے اقدامات کرنے چاہئے۔
بانہال میں طبی کیمپ اور صحت و صفائی پر توسیعی لیکچر
بانہال //فوج کی جانب سے تحصیل بانہال کے بٹو مدرسہ میں زیر تعلیم طلاب کے لئے منگل کے روز ایک طبی کیمپ اور صحت و صفائی پر توسیعی لیکچر کا اہتما م کیا ۔طبی کیمپ منعقد کرنیکا مقصد بٹو مدرسہ ،بانہال میں زیر طلاب کو طبی امدا فراہم کرنا تھا ۔کیمپ میں کل ملا کر 140طلاب کو بنیادی طبی نگہداشت فراہم کیا گیا ۔میڈیکل ٹیم فوج کے ایک میڈیکل افسر اور ایک نرسنگ اسسٹنٹ پر مشتمل تھا ۔طبی کیمپ میں طلاب کو منیادی طبی معاینئہ ،علاج ومحالجہ اور مفت ادویات فراہم کئے گئے۔
گول میں 53.24 لاکھ روپے تقسیم: جاوید مصطفی
جموں//ڈیساسٹر منیجمنٹ ، ریلیف اور باز آباد کاری کے وزیر جاوید مصطفیٰ میر نے ایوان میں اعجاز احمد خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گول علاقے میں تودے گرنے کی وجہ سے متاثرہ کنبوں میں 53.24 لاکھ روپے تقسیم کئے ہیں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بٹاس ، سیل کنڈ اور دیدا تحصیل گول کے ان متاثرین میں ایس ڈی آر ایف ، پی ایم این آر ایف اور پی ایم ڈی پی ۔ 2015 کے تحت واگذار کیا گیا ۔
بھدرواہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہیں
دسمبر 2017 تک واگذار کردی گئیں : حکومت
جموں//پشو و بھیر پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے آج قانون ساز کونسل میں غلام نبی مونگا کی طرف سے نریش کمار گپتا کے بدلے پیش کی گئی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی بھدرواہ کے ملازمین کی تنخواہیں دسمبر 2017 تک واگذار کی گئی ہیں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان ملازمین کے حق میں پہلے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تنخواہیں واگذار نہیں کی گئی تھیں ۔
گول میں مویشی سمگلنگ کی کوشش ناکام
2گاڑیاں ضبط ،5گرفتار ،معاملہ درج
نمائندہ عظمیٰ
گول //مویشی سمگل کرنے کے خلاف جاری مہم میں پولیس اسٹیشن گول کی ایک پولیس پارٹی نے زیر قیادت اس ایچ او پولیس اسٹیشن گول انسپکٹر ونے پریہار کی قیادت اور زیر نگرانی ڈپٹی ایس پی گول محمد امین بٹ نے مویشیوں کو سمگل کرنے کی ایک کوشش ناکام بنادی اور 06 مویشیوں کو بازیاب کرکے05 ۔افراد کو گرفتار کیا ۔ گرفتار شدگان کی پہچان ٹاٹاموبائیل کو ڈرائیور قاسم علی ولد نظام دین گوجر ساکنہ ٹھورو ،ضلع ریاسی کھوشی محمد ولد روشن دین چوہان ساکنہ باسین ،ٹھورو ریاسی، ٹاٹا موبائیل وہیکل کا ڈرائیور محمد اسلم ولد غلام محمد گوجر ساکنہ مہور، شمیم احمد ولد نور محمد گوجر ساکنہ سجرو مہور اور شوکت علی ولد علی محمد گھیجی ساکنہ ڈکسر تحصیل گول کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے دو گاڑیوں JK20A-1729 اور JK20-4783. کو ضبط کرکے معاملہ درج کیا ہے۔پولیس نے یہ کامیابی ایڈشنل ایس پی رام بن مشتاق چودھری اور ایس ایس پی رام بن موہن لعل کی نگرانی میں انجام دی ۔