پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی گول عوامی فلاح وبہبودکیلئے
کمیٹی کا کسی سیاسی یا این جی او سے کوئی تعلق نہیں : بیگ
زاہد بشیر
گول//گول کی معروف سماجی تنظیم پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی جو گزشتہ ایک سال سے عوامی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی آئی ہے لیکن کچھ لوگوں کو شک و شبہات ہے جس وجہ سے اسے سیاسی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور میں یہ عوام کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس کمیٹی کا کسی بھی سیاسی یا این جی او سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ان باتوں کا اظہار کشمیر عظمیٰ کے ساتھ پیس اینڈ ویلفیئر کے صدر عبدالرشید بیگ نے کیا ۔انہوںنے کہا کہ پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی تقریباً ڈیڑھ سال سے عوامی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی آئی ہے اور یہاں کی عوام بخوبی جانتی بھی ہے جس میں پیس اینڈ ویلفیر نے کافی عوامی کام کئے ہیں لیکن کچھ لوگ اسے سیاسی نظر سے دیکھتے ہیں اور دیگر کچھ شک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں اس لئے میں بحیثیت پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی کے صدر عوام کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس کمیٹی کا کسی سیاسی پارٹی یا این جی او سے کوئی تعلق نہیں ہے ہاں اگر کوئی ذاتی طور پر کسی این جی او یا سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو اس سے پیس اینڈ ویلفیر کو کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے ۔بیگ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کسی بھی ممبر شپ کے لئے کسی سے کوئی رقم وصول نہیں کرتی ہے اور نہ ہی پیسہ دیتی ہے اور نہ ہی لیتی ہے بلکہ یہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے جدوجہدکرتی ہے اور انتظامیہ وسرکار تک اُن کی آواز پہنچاتی ہے۔انہوںنے کہاکہپیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی بلا لحاظ مذہب ، پارٹی ذات پات عوام کے لئے کام کرتی آئی ہے اور کام کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس کمیٹی کو بد نام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور جس کسی بھی شخص کو اس کمیٹی پر کوئی شک ہے تو وہ رابطہ کر کے تمام شک و شبہات کو دور کر سکتا ہے ۔ باقی کمیٹی یہاں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی فلاح و بہبود کے لئے کار ساز میدان میں اپنا کام کر رہی ہے ۔
ناجائز شراب کی 29فروٹیاں ضبط ، 2گرفتار
طاہر ندیم خان
بھدرواہ //بھدرواہ پولیس نے ناجائز شراب کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ایڈشنل ڈسٹرکٹ بھدرواہ کے سرتنگل علاقہ میں 2شراب فروشوں کو گرفتار کرکے اُنکے دوکانوں سے 29ناجائز شراب کی فروٹیاں برآمد کیں۔بھدرواہ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر زیر نگرانی ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر ،اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ اور ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما زیر قیادت ایس ایچ او بھدرواہ منیر خان ایک پولیس ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے سرتنگل علاقہ کے بدروٹ میں دو دوکانوں پر چھاپہ مارا ۔ دوران چیکنگ پولیس نے سبزی فروش انیل شرما ولد ہنس راج شرما سے ناجائز شراب کی 14فروٹیاں برآمد کیں۔ٹیم نے روہت کمار ولد اوم پرکاش گوسوامی کے چکن دوکان سے بھی15ناجائز شراب کی فروٹیاں برآمد کیں۔پولیس نے دونوں دوکان مالکان کو بھی گرفتار کیا۔اس سلسلہ میں پولیس نے دومعاملات زیر ایف آئی آر نمبر16/2018 اور17/2018 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
محکمہ سیاحت نوجوانوں کو روز گار دلانے میں ناکام
ڈوڈہ //ڈسٹرکٹ رورل یوتھ ویلفیئر ایسو سی ایشن نے محکمہ سیاحت پر ضلع میں روز گار دلانے م،یں ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے۔ ایک پریس بیان میں ایسو سی ایشن کے ریاستی صدر فرید احمد نائیک نے کہا ہے کہ ضلع ڈوڈہ میں محکمہ سیاحت کو 12سال قبل متعارف کیا گیا لیکن محکمہ ضلع کے نوجوانوں کو روزگار دلانے میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے محکمہ پر ضلع کی علاقائی زبانوں سیرازی، بھدروائی،کشمیری، گوجری و غیرہ کو فروغ دینے میں ناکام رہنے کا بھی الزام لگایا ہے۔انہوں نے محکمہ کی جانب سے ڈانس اور موسیقی کے پروگراموں پر رقومات صرف کو فضول خرچ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کے بجائے انفراسٹریکچل سہولیات پر پیسہ خرچ کیا جائے جیسے کہ سکولی عمارتوں وغیرہ پر۔انہوں نے محکمہ سے اپنے فنڈز کو ضلع میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے ریاستی سرکار سے محکمہ سیاحت کو محکمہ تعلیم کے ساتھ ضم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے ڈ وڈہ میں زرعی یونیورسٹی کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ۔
کشتواڑ میں آنکھوں کا ڈاکٹر نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات :شیو سینا
کشتواڑ//ضلع ہسپتال میں آنکھوں کی بیماری کے لئے کوئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ضلع کے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شیو سینا کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ گُذشتہ دو مہینوں سے ضلع ہسپتال میں آنکھوں کا کوئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر نہیں ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو علاج کے لئے ڈوڈہ یا جموں جانا پڑتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع ہسپتال میں تعنیات اسپیشلسٹ دو مہینوں سے رُخصت پر گیا ہے لیکن انتظامیہ نے اسکا متبادل نہیں کیا ہے ۔شیو سینا کے ایک لیڈر تلک راج شان نے سی ایم او کشتواڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ معاملہ حُکام بالا کی نوٹس میں لائے ،تاکہ ضلع ہسپتال کے لئے کوئی متبادل کیا جا سکے۔
اُردو کونسل کے قیام پرپی ڈی پی ضلع صدر ڈوڈہ کا اظہار مسرت
محمداسحٰق عارف
ڈوڈہ//ریاست میں اُردو زبان کے فروغ و ترقی کے لئے جموں کشمیر اُردو کونسل کے قیام پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق بٹ (علیگ) نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی صاحبہ و وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’قانون آئین‘‘ کی قیادت میں ہماری حکومت فیصلے لینے پر یقین رکھتی ہے حالانکہ یہ معاملہ گذشتہ دو تین دہائیوں
سے زیر غور تھا اور اُردو جوکہ سرکاری زبان ہے کے فروغ کے لئے جو ٹھوس حقیقت پسندانہ اقدامات لازمی تھے اُردو کونسل کا قیام اُس کی لازمی و بنیادی ضرورت تھی اور یہ ایک انقلابی اقدام ہے جس کا اثرات آئندہ وقت میں نظر آئیں گے، شہاب الحق بٹ نے مزید کہا کہ کونسل کے قیام میں پوسٹ گریجویٹ کالج ڈوڈہ کے شعبہ اُردو سربراہ کو بطور بنیادی رکن نامزد کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ پہلے اس طرح کے اداروں کو جموں سری نگر شہروں تک محدود رکھا جاتا تھا۔ مگر اب پیر پنچال، چناب ویلی، لداخ ، جموں توی، بارہ مولا، اننت ناگ کو اس میں نمائندگی دیکر صاف اور واضح پیغام دیا ہے کہ حکومت مخلص سنجیدہ ہے۔ اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ہی کسی بھی ادارے میں تقرری عمل میں لاتی ہے۔
شعبہ اُردو کے سربراہ کو بنیادی رکن نامزد کرنے پر اظہار تشکر
محمداسحٰق عارف
ڈوڈہ//جموں کشمیر اُردو کونسل کے قیام اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈوڈہ کے شعبہ اُردو کے سربراہ کو اس کا بنیادی رکن نامزد کرنے پر وزیر تعلیم محمد الطاف بخاری ، پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حُسین سامون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈوڈہ کی عوام نے اُمید ظاہر کی ہے کہ موجودہ حکومت ڈوڈہ کو تمام معاملات میں انصاف سے کام لے گی سعداللہ شاد فرید آبادی نصیر احمد کھوڑا ، غلام حسن پانپوری، اشتیا ق احمد دیو، عبدالمنان بانڈے، شاد مسگر نے اپنے اپنے علٰحیدہ علحٰیدہ پیغامات میں کہا ہے کہ اس وقت ڈوڈہ کالج میں پرنسپل ڈاکٹر شفقت حُسین رفیقی کی سربراہی میں ڈاکٹر اختر حُسین اور ڈاکٹر امتیاز حُسین ذرگر شعبہ اُردو کو بلندیوں پر لے رہے ہیں اور اُمید ہے کہ یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا اور قومی سطح کی اُردو کا نفرنس کے بعد ہم ڈوڈہ کالج میں بین الاقوامی سطحی اُردو کانفرنس کا انعقاد ہوتا رکھ رہے ہیں۔ اور حکومت کی طرف سے اس کالج کو ایک اور اعزاز سے نوازنے پر اس ادارے کی فعالیت، مقبولیت اہمیت تعمیر و ترقی پر مثبت اور دور رس اثرات ہوںگے۔
رام بن میں بیداری کیمپ کا اہتمام
ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن میں کنسٹریکشن کمپنیوںکی جانب سے مامور کئے گئے ترقیاتی کارکنوںکے لئے لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا ۔اسسٹنٹ لیبر کمشنر رام بن گھنیشام بسوترہ نے لیبروں کو جانکاری دیتے ہوئے انہیں سرکار کی مختلف سکیموں کا استفادہ لینے کے لئے اپنا نام رجسٹر کرنے کی صلاح دی۔بیداری کیمپ کے دوران موقعہ پر ہی ناشری کے ورکروں میں رجسٹریشن فارم ،پمفلٹ و غیرہ بھی تقسیم کئے گئے۔انہوں نے ایمپلائرز کو مزدوروں و ورکروں کو سیفٹی ایکوپمنٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔