معراج العالم کے سلسلے میں مسجد ابراھیم میں روح پرور خطاب
جموں// مسجد ابراھیم راجندر بازار میں جمعہ کے موقعہ ہر ایک روح پرور خطاب دیا گیا جس میں امیر ضلع جماعت اسلامی برائے جموںو ادھمپور نے سامعین کے روح کو جھنجھوڑا۔ اس موقع پر امیر ضلع محمد صادق نے بتایا کہ اللہ کو ماننے پر کتنے انعامات سے نوازا جائے گا اس کا تصور ایک انسان اس دنیا میں نہیں کرسکتا۔ سورۃ بنی اسرائیل میں اللہ تعالی نے جو14نکاتی پروگرام ہمارے سامنے رکھا ان نکاتوں کو خوب کھول کھول کر بیان کیا گیا۔ موجودہ دور پر لب کشائی کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ جس درندگی کا مظاہرہ معصوم آصفہ کے ساتھ درندوں نے کیا اس کی نظیر نہیں ملتی۔ اس پر المیہ اس بات کا ہے کہ ایک باشعور طبقہ ان درندوں کو بچانے کیلئے میدان میں احتجاج کرنے اتر آئے۔ اس واقعہ کی زور دار الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے موصوف نے فرمایا کہ کب تک ہم یہ ظلم برداشت کرتے رہیں گے اور شاید یہ وقت آگیا ہے کہ اب ظلم کو صفحہ سہتی سے مٹایا جائے۔ آخر کب تک یہ لوگ ظالم بنکر ہمارے سروں پر سوار ہوتے رہیں اس سلسلے میں تمام ایمہ حضرات ایک ہوجائیں کیونکہ وقت ہم سے یہی تقاضہ کررہا ہے ۔ ایمئہ حضرات کی ایک مضطوب انجمن ہونی چاہیے تاکہ مسلمان بر وقت ظالم کے نیچے سے خبر دار رہیں۔ آخر میں تمام مسلمانوں کو اتحاد برقرار رکھنے کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
ریاست کی ترقی وامن وامان کی بحالی کیلئے بہترسرکارلازمی:اشوک شرما
جموں //سابقہ ایم ایل اے اورآل انڈیا کانگریس کمیٹی وچار وبھاگ کے کارڈی نیٹراشوک شرما نے جموں کشمیرکی ترقی اور ریاست میںامن و امان قائم رکھنے کے لئے ایک اچھی سرکار کی ضرورت پرزوردیاہے ۔اس سلسلے میں جاری پریس ریلیزکے مطابق تنظیم کاایک اجلاس منعقدہواجس میںاشوک شرما نے مزید کہا کہ ریاست میں رشوت خوری بام عروج پر ہے اور زمینی سطح پر اگر دیکھا جائے تو محکمہ مال،دیہی ترقی ،پولیس، محکمہ سوشل ویلفیئر ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ جنگلات و غیرہ جیسے محکموں کے خلاف ویجی لینس کمشنرکے پاس گزشتہ 4سالوںسے موصول شدہ شکایات کے پیش نظر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ریاست میں کتنی رشوت خوری چل رہی ہے۔اشوک شرما نے سرکار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست کو اس دلدل سے آزاد کرانے کے لئے حکومت کو ان محکموں میں سدھار لانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئے اور سرکار کو ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے ۔ لیکن سرکار اس معاملہ کو سلجھانے میں سستی دکھا رہی ہے جبکہ ریاستی وجیلینس کمیشن نے معلومات 2 ماہ پہلے ہی پیش کیئے ہیں۔کانگرس وچار ویواگ کی ۔اس میٹنگ میں اشوک شرما کے علاوہ جہانگیر میر، داکٹر منوہر لال شرما، تسددق حسین اور دوسرے ممبران نے شمولیت کی ۔
انٹریکشن فورم جموں کاآپسی بھائی چارہ قائم رکھنے پرزور
جموں //انٹریکشن فورم جموں کے چیر مین بی ایس جموال نے جموںسے تعلق رکھنے والے کچھ دانشوروںکے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ میٹنگ کا مقصدجموں میں قومی یکجہتی اور بھائی چارہ قائم کیا جائے۔جموال نے اس دوران کہا کہ جموں خطہ کی آبادی اور رقبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس خطہ کے لئے 15 اسمبلی نشستیں اور2لوک سبھا نشستیں مزید بڑھا دی جانی چاہئے۔انہوں نے مذید کہا کہ کشمیری پنڈت مئیگرنٹوں کے لئے بھی 6اسمبلی نشستیں کشمیر خطہ سے منتقل کر کے جموں میں داخل کر دی جائیں۔اس دوران فورم کے جنرل سکرٹری عثمان سلاریہ نے حاضرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ناقص حکومت کی وجہ سے خطہ میں آپسی بھائی چارہ اورسماجی برادری کو ٹھیس پہنچی ہے انہوں نے مزید کہا کہ رشوت خوری ریاست میں بڑھ گئی ہے ۔سلاریہ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان سب سماجی برائیوں سے نپٹنے کے لئے ہم سب کو آگے آنے کی ضرورت ہیں۔ موقع پر موجودسبھاش شاستری،اشوک شرما،ماسٹر تصدق حسین، کے سی دوبے اورجہانگیرمیراور دوسرے ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
نیشنل کانفرنس کے بلاک صدرہیرانگرنارتھ پارٹی سے خارج
جموں //جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ نے بلاک صدرہیرانگرنارتھ ،کٹھوعہ ضلع شانتی سروپ کوپارٹی سے خارج کردیاگیاہے۔ترجمان کے مطابق شانتی سروپ کونیشنل کانفرنس کی بنیادی ممبرشپ سے تاعمرکیلئے نکال دیاگیاہے۔
سب ڈویژنل ایگریکلچرافسرکارانجن وجنڈیال کادورہ
جموں//سب ڈویژنل ایگریکلچرآفیسرآرایس جموال نے زون بھلوال کے سرکل رانجن اور جنڈیال کادورہ کیا۔محکمہ زراعت زون بھلوال کے افسروں اوراہلکاروں کی ایک تیم بھی اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ تھی۔ جموال نے اس دورے کے دوران متعددمقامات پرزرعی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔ حکام نے رانجن میں سریندرکمار نامی ایک شخص کی جانب سے قائم کی گئی سیبوں کی نرسری کابھی دورہ کیااوران کے کام کوسراہا۔ کسانوں سے کہاگیاکہ زرعی اورباغبانی کی سرگرمیوں کوفروغ دینے اورپیداوارمیں اضافہ کرنے کے لیے جدیدترین زرعی آلات کشاورزی کااستعمال کریں۔ اس دورے کے دوران کسانوں کومرکزی وساطت والی متعددسکیموں بشمول پردھان منتری فصل بیمہ یوجنااورپردھان منتری کرشی سینچائی یوجناکے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔سب ڈویژنل ایگریکلچرافسرنے متعددفرٹیلائزر سیل مراکزبھی جائزہ لیااورڈیلروں سے کہاکہ وہ صرف پی اوایس سسٹم کے ذریعہ کیمائی کھادوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔ا سمعائینے کااہتمام ڈائریکٹرزراعت جموں ایچ کے رازدان اورچیف ایگریکلچرافسرجموں این کے دوبے کی ہدایت پرکیاگیا۔
شبِ معراج کے موقعہ پر ووہرہ ،محبوبہ مفتی اوروزراء نے لوگوں کو مبارکباد دی
جموں //گورنر این این ووہرا نے ریاستی عوام کو شبِ معراج کے موقعہ پر مبارکباد دی ہے ۔ مبارکبادی کے اپنے پیغام میں گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ یہ مقدس دن منانے سے ریاست میں اخوت اور بھائی چارے کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے ۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ دن ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے ۔ دریں اثناوزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے معراج النبی ﷺ کے مقدس موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معراج کا شب ہمیں اللہ کی خوشنودی اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنے کا ایک بہترین موقعہ فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آج رات اللہ کے حضور سربسجود ہو کر ریاست میں تشدد اور خون خرابے کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں ۔ محبوبہ مفتی نے خصوصی دعا مانگتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ رات ریاست اور یہاں کے لوگوں کیلئے امن ، ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لیکر آئے ۔ علاوہ ازیں ریاستی وزراء عبدالرحمان ویری ، عبدالغنی کوہلی اور عبدالحق خان نے شبِ معراج کے موقعہ پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے الگ الھ پیغامات میں ان وزراء نے کہا کہ شبِ معراج کی بدولت ریاست میں آپسی رواداری اور بھائی چارے کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے ۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ متبرک دن ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لیکر آئے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شبِ معراج کے دوران ریاستی عوام کی بہبودی کیلئے دعا کریں ۔
گورنر،وزیر اعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کا بی آر امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش
جموں//گورنر این این ووہرا نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اُن کے جنم دن پر خراجِ عقیدت ادا کیا ہے ۔ اپنے پیغام میں گورنر نے ڈاکٹر امبیڈکر کو ایک معروف سکالر اور بہترین قانون دان قرار دیا جنہوں نے ملک کا آئین مرتب کرنے میں ایک بے مثال رول ادا کیا ۔ گورنر نے قوم کی تعمیر بالخصوص سماج کے پچھڑے طبقے کے لوگوں کی بہبودی کیلئے ڈاکٹر امبیڈکر کے کام کو یاد کیا ۔ علاوہ ازیںوزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آئینِ ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اُن کے جنم دن پر خراجِ عقیدت ادا کیا ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر ایک معروف قانون ساز اور سماجی اصلاحکار تھے ۔ جن کی خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا ۔ محبوبہ مفتی نے ملک کا آئین مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے پسماندہ اور پچھڑے طبقے کے لوگوں کی بہبودی میں ڈاکٹر امبیڈکر کے رول کو اجاگر کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اُن کے جنم دن پر خراجِ عقیدت ادا کیا ۔ اپنے پیغام میں نائب وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر امبیڈکر کو ایک بڑا سٹیٹس مین ، سماجی اصلاحکار اور قانون دان قرار دیا جنہوں نے ملک کا آئین تیار کرنے میں کلیدی رول ادا کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سماج کے تئیں ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
وی سی سکاسٹ۔ جے گورنرسے ملاقی
جموں //سکاسٹ جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر پردیپ کمار شرما نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی اور کرشی وگیان کیندروں کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے ڈاکٹر شرما کو صلاح دی کہ وہ اس طرح کی ٹیکنالوجی کی طرف توجہ دیں جس کی بدولت کسانوں کی آمدن دوگنا کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے تعلیمی پروگراموں کے ساتھ ساتھ جموں خطے کے موافق تحقیقی پروگرام عملانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔
سرینگر ۔ کرگل سڑک کی بحالی میں تاخیر
حاجی عنایت علی کااظہار تشویش
جموں//چئیر مین قانون ساز کونسل حاجی عنایت علی نے سرینگر کرگل سڑک بند رہنے اور اس سے زوجیلہ درے کے نزدیک بحال کرنے کے کام میں مبینہ تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اس حوالے سے حاجی عنایت علی نے ڈویژنل کمشنر کشمیر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اُن پر زور دیا کہ وہ بیکن حکام کو ہدایات دیں کہ بحالیاتی کام میں تیزی لائی جائے تا کہ درماندہ مسافر اپنے اپنے منزلوں تک پہنچ سکیں ۔ چئیر مین نے کہا کہ زوجیلہ درے تک سڑک کی بحالی کا کام پروجیکٹ وجائیک بخوبی اپنا کام انجام دیتا ہے انہوں نے ڈویژنل کمشنر کشمیر سے کہا کہ وہ زوجیلہ درے کے رکھ رکھاؤ کا کام پروجیکٹ وجیک کو سونپنے کا عمل شروع کریں تا کہ لداخ کی عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
چئیر مین اے آئی سی ٹی ای اورپروفیسربھیسن گورنر سے ملاقی
جموں//آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چئیر مین پروفیسر انل سہاسرا بودھے نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے گورنر کو اے آئی سی ٹی ای کی سرگرمیوں اور ریاست میں تکنیکی تعلیم میں بہتری لانے کے حوالے سے کئے جا رہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے گورنر جو ریاستی یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں ، کو صلاح دی کہ وہ سٹارٹ اپ مشن کی کوششوں کو مربوط اور ادارہ جاتی بنانے میں مدد کریں تا کہ یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو موثر ڈھنگ سے بروئے کار لایا جا سکے ۔ گورنر نے ریاست کے نوجوانوں اور ابھرتے ہوئے کارخانہ داروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں پروفیسر سہاسرا بودھے کی کوششوں کی سراہنا کی ۔ علاوہ ازیں کلسٹر یونیورسٹی آف جموں کی وائس چانسلر پروفیسر انجو بھسین نے آج راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران وی سی نے گورنر کو اس یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کالجوں میں معیارِ تعلیم میں بہتری لانے اور نئے کورس متعارف کرنے کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے کہا کہ جموں اینڈ کشمیر کلسٹر یونیورسٹیوں کے کامیاب کام کاج سے ریاست میں اعلیٰ تعلیمی سہولیات میں کافی حد تک بہتری آئے گی ۔
ایس اے وائی بی او وفدکی گورنر سے ملاقات
جموں //شری امر ناتھ یاترا بھنڈارا آرگنائیزیشن کے ایک وفد نے اس کے صدر رنجن کپور کی قیادت میں گورنر این این ووہرا جو شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں کے ساتھ راج بھون میں ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے یاترا کے حوالے سے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر نے بورڈ کے سی ای او امنگ نرولہ کو ہدایت دی کہ وہ ایس اے وائی بی او کی تجاویز پر غور کریں تا کہ یاترا کو مزید احسن طریقے سے انجام دیا جا سکے ۔