سرنکوٹ کے دکانداروںپر7800روپے جرمانہ عائد
بختیار حسین
سرنکوٹ//اےس ڈی اےم سرنکوٹ رشےد کوہلی کی قیادت میں تحصےلدار شاہد اقبال، ڈی اےس ڈی پی رےاض احمد ،اےس اےچ او انظر مےر،ایگزیکٹو افسر میونسپلٹی چوہدری مشتاق حسےن ،نائب تحصےلدار چوہدری عبد الغنی، تحصےل سپلائی آفےسر محمد صادق و دیگرافسران نے سرنکوٹ بازار کا دورہ کرکے دکانوں کی چیکنگ کی جس دوران 78سوروپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔اس دوران گلی سڑی سبزیاں ضائع کی گئیں اور دکانداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں اور ناجائز منافع خوری نہ کریں نہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔تحصےلدار نے کہا کہ اگر ناجائز منافع خوری کی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یونیورسٹی کیمپس،بنکروں کی تعمیر ودیگر مطالبات
شہنازگنائی کی قیادت میں پونچھ کاوفد گورنرسے ملاقی
سرینگر//پونچھ سے آیاہوا ایک 13 ممبری وفد ایم ایل سی ڈاکٹر شہناز گنائی کی قیادت میں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوا ۔وفد نے گورنر سے درخواست کی کہ وہ جموں یونیورسٹی کے پونچھ کیمپس کو معیاد بند طریقے پر مکمل کرنے میں اپنا تعاون دیں تا کہ ضلع کے دور دراز علاقوں کے طلاب کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ انہوں نے علاقے میں فوری طور کمیونٹی بنکروں کی تعمیر اور ایمبو لینسوں کی فراہمی و دیگر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی ۔ گورنر نے وفد کے تمام مطالبات بغور سُنے اور یقین دلایا کہ وہ اُن کے مطالبات ریاستی و مرکزی حکومتوں کے ساتھ اٹھائیں گے۔
متعدد کارکنان کی پی ڈی پی میں شمولیت کادعویٰ
حسین محتشم
پونچھ//ممبر قانون ساز اسمبلی پونچھ حویلی شاہ محمد تانترے نے کھنیتر کلساں کا دورہ کیا جس دوران متعدد کارکنان کی پی ڈی پی میں شمولیت کا دعویٰ کیاگیاہے۔ان کارکنانکا تعلق مختلف سیاسی جماعتوںسے تھا جو پی ڈی پی میں شامل ہوگئے ۔ان کارکنان کاکہناتھاکہ وہ تانترے کے کام کاج اور ان کے عوامی خدمات کو دیکھتے ہوئے پی ڈی پی میں شامل ہونے کا اعلان کررہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایم ایل اے کی کارکردگی سے متاثر ہوئے ہیں اور موصوف نے کلساں کی عوام کی دیرینہ مانگ پوری کرتے ہوئے رابطہ سڑک کی تعمیر کی جبکہ اس سے قبل دیگر تمام جماعتوںنے انہیں سبز باغ دکھائے اور کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔چوہدری محمد سلیم چیچی نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ ان کے تمام مسائل حل ہورہے ہیں۔تانترے نے ان کارکنان کا پارٹی میں شامل ہونے پر خیر مقدم کیا۔