ضلع رام بن کے صارفین کی ناقص سروس سے نالاں
بانہال، گول اور رام بن کے علاقوں میں سگنل کی بہتری کیلئے توجہ نہیں دی جا تی
محمد تسکین
بانہال // ضلع رام بن میں ٹیلی مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کی ناقص سروسز اور ہزاروں صارفین کے تئیں محکمہ کی عدم توجہی عام صارفین کیلئے سخت مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے۔ بانہال، گول اور رام بن کے علاقوں میں بی ایس این ایل کی ٹیلی مواصلاتی سروسز میں آئے روز کی خرابی اور بیشتر علاقوں میں خراب سگنل نے سرکاری ٹیلی مواصلاتی بی ایس این ایل یا بھارت سنچار نگم لیمٹیڈ میں کام کرنے والے ملازمین اور افسروں پر سوالات کھڑی کئے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سال2003-04میں موبائیل سروسز شروع ہونے کے بعد سے ضلع رام بن کے علاقوں میں ترقی کرنے کے بجائے بی ایس این ایل ناکامی کی اور بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے اس کے ساتھ جڑے صارفین جس میں سرکاری محکموں کے ملازمین ، پولیس افسران ، انتظامی امور کے لوگ ، تاجر اور صحافیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پررہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ شکایت پر کوئی غور ہی نہیں کیا جاتا ہے جبکہ سگنل بہتر کرنے ، خراب پڑے کئی ٹاوروں کو ٹھیک کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلان کی معمولی تبدیلی کیلئے ، ڈپلی کیٹ سم کارڈ نکلانے کیلئے صارفین کو بھارت سنچارنگم لمٹیڈ سب ڈویڑنل دفتر بٹوٹ بلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک بی ایس این ایل 2 جی نیٹ ورک چلا رہا ہے جس کی وجہ سے صارفین انٹرنیٹ کیلئے جیو اور ائرٹیل کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں اپنے صارفین کو درپیش کسی مشکلات کی شکلایت کا ازالہ کرنے کیلئے صارفین کو کوئی بھی مدد حاصل کرنے کیلئے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور مدد کرنئے کے بجائے صارفین کو دوسرے ڈیسکوں پر بات کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔
نیشنل کانفرنس قیادت پر اظہار اِعتماد
زاہد بشیر
گول//سابق ڈپٹی کمشنر و این سی سینئر لیڈر غلام قادر مغل نے پریس کے نام جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نیشنل کانفرنس کا بنیادی ممبر ہوں اور مجھے پارٹی کی جانب سے بنیادی ممبر شپ بھی دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال2008میں جموںو کشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ اعلیٰ نے ایک خفیہ سروے کرنے کے بعد مجھے بذات خود بطور ایک امیدوار حلقہ انتخاب اسمبلی گول ارناس نامزد کر کے میدان الیکشن میں اُتارا ہے جس میں میں خیرمقدم کرتا ہوں اور عوام نے نہایت ہی ہمدردی ، خلوص اور جوش و خروش کے ساتھ بارہ ہزار ووٹ میرے حق میں دئے ہیں جبکہ بعد میں2002ء میں این سی پارٹی امیدوار نے مشکل سے ساڑھے چار ہزار ووٹ حاصل کئے تھے ۔ مغل نے کہا کہ2008میں میری کامیابی یقینی تھی مگر پارٹی کے اندر چند مقامی تخریب کاروں نے محض خودغرضی اور ذاتی مفاد کی وجہ سے سازش کر کے میری جیت کو ہار میں بدل دیا او ر ان ہی تخریب کاروں نے سال2014میں میرے حق میں پارٹی منڈیٹ اجرا نہ ہونے دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سال2014میں پارٹی امیدوار کے حق میں صرف دو ہزار ووٹ حاصل ہوئے اور گراف اس قدر گرا کہ تشویش سے کم نہیں ہے ۔ غلام قادر مغل نے کہا کہ میں نے پارٹی چھوڑی نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی کے مفاد کے خلاف کوئی آواز بلند کی اور میں چپ چاپ بیٹھا ہوں اور یہاں سے ہی عوام کی فلاح و بہبود کی خاطر کام کرتا ہوں اور ان شاء اللہ ہر جگہ پر کامیابی ہی ملی ۔ غلام قادر مغل نے کہا کہ میں حلقہ انتخاب گول ارناس کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے سال2008میں میرے حق میں بارہ ہزار سے زائد ووٹ دے کر مجھے ایک لیڈر کی حیثیت سے آگے کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ2008کے بعد حلقہ انتخاب گول اراس کی تعمیر و ترقی کا نقشہ بدل گیا جس کا ثبوت آپ کے سامنے ہے ۔ کہ اس حلقہ میں صرف دو نیابت ،دفتر موجود تھے جبکہ اس وقت دو ایس ڈیم ایم چار تحصیل اور درجنوں نیابت دفاتر موجود ہیں اور سڑکیں تعمیر ہوئیں ۔غلام قادر مغل نے کہا کہ آئندہ کے لئے حلقہ انتخاب گول ارناس کے عوام اور پارٹی ہائی کمان جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر میں کار بند رہوں گا ۔
خواتین کے تحفُظ کیلئے موبائیل ایپلکیشن لانچ
ڈوڈہ // جموں کشمیرپولیس نے خواتین کے خلاف جرائم کا قلعہ قمع کرنے کے لئے اور اُن میں تحفُظ کا احساس دلانے کے لئے ایک موبائیل اپلیکشنwomen safety application لانچ کی ہے ،جو کہ گوگل پلے اسٹور پر مفت دستیاب ہوگی ،جس سے خواتین کو ضرورت کے وقت ،گھریلو تشدُد کے شکار اور دیگر سماجی بدعات کے متاثرین کو مدد فراہم کرے گی ،تاکہ پولیس کی جانب سے بروقت مدد/سیکورٹی فراہم کی جائے گی، جسکا مقصد خواتین کو محفوظ ہونے کا احساس دلانا ہے۔یہ ایپلکیشن گوگل پلے اسٹور پر مفت دستیاب ہوگی، رجسٹریشن کے لئے ایپلکیشن کو ڈائون لوڈ کرنا ہوگا اور تمام تفاصیل پُر کرکے رجسٹریشن کی جائے گی۔اپنے فون پر لوکیشن کو دکھائیں۔ایپلکیشن کی اہم خصوصیات : اپلیکیشن دو اہم خصوصیات پر منبی ہے ،جو کہ صورت حال کی کشیدگی پر مبنی ہے، تاکہ آپ کسی پر کاروائی کرا سکیں گے جو کہ موجودہ حالات پر مبنی ہوگا۔اگر صارف بٹن کی مدد کرتا ہے، تو لوکیشن ائیپ مانیٹرنگ ٹیم کو لوکیشن براہ راست پہنچے گی ،جس سے پولیس ٹیم کو موقعہ پر پہنچنے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلہ میں اہم نمبرات درج ذیل ہیں:01996-233530, 01996-233396 729892100۔
کچلو کا 5روزہ دورہ واڑون ا ختتام پذیر
رفیع چوہدری
گندو//سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر سابق وزیر داخلہ ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو نے واڑون کا پانچ روزہ دوارہ اختتام پذیر ہوا ۔ اس دوارن انہوں نے درجنوں گائوں میں پارٹی میٹنگیں منعقد کیں اور عوامی مسائل بھی سنے۔ کچلو نے واڑون کے نواچی گائوں میں عوامی دربار کا اہتمام بھی کیا جس میں پارٹی کارکنان کے علاوہ علاقہ کے معززین نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے واڑون کو درپیش اہم مسائل جن میں راشن کی قلت،جاب کارڈ ہولڈروں کی بقاجات اُجرت اور طبی صحت عامہ کی بگڑتی صورتحال شامل ہے۔ کچلو نے عوام سے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی ایک واحد جماعت ہے جو ریاست کے دور دارز علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے واعد بند ہے ۔کچلو نے کہا پچھلے تین چار سالوں سے دور افتادہ علاقوں میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کچلو نے انتظامہ سے اپیل کی کہ وہ توجہ دے کر واڑون علاقہ میں مقامی لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کو حل کرے کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ اھٹجاج کا راستہ اختیار کریں۔
کشتواڑ میںNRLM کے تحت کئیرئیر کونسلنگ کا اہتمام
64مرد اور07خواتین اُمید وارتربیت کے لئے منتخب
کشتواڑ//فوج کی جانب سے بینکنگ اور رٹئیل سیکٹر میں نیشنل رورل لائیو لی ہڈ مشن (NRLM )کے حمایت سکیم کے اشتراک سے کئیر ئیر کونسلنگ کا اہتما م کیا گیا ۔کونسلنگ کا مقصد علاقہ کے نوجوانوں کو بینکنگ اور رٹئیل سیکٹر میں حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں خود اعتمادی حاصل کرنے میں معاونت کرنا تھا ۔کونسلنگ حمایت سکیم کے ایک نمائندہ نے فوج کے اشتراک سے انجام دی ۔کونسلنگ میں کُل ملا کر 103 مردوں اور 14 خواتین اُمید واروں نے شرکت کی۔بعد ازاں کونسلنگ میں شرکت کرنے والے تمام اُمید واروں کے دستاویزات کی جانچ و پڑتال کی گئی۔64مرد اور07خواتین اُمید واروں کو تربیت کے لئے منتخب کیا گیا ،جو جموں میں سات مہینوں کی تربیت حاصل کریں گے۔نوجوانوں نے فوج کی جانب سے انہیں با اختیار بنانے کے لئے انہیں مدد کرنے پر انکا شکریہ ا داکیا۔
ڈی سی کشتواڑ کا مچیل دورہ
یاتریوں کے لئے انتظامات کا جائزہ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے یاتریوں کے انتظامات کا موقعہ پر ہی جائزہ لینے کے لئے مچیل ماتا مندر یاتریوں کے ساتھ سالانہ یاترا میں گُذشتہ روزشرکت کی۔ڈی سی نے متعلقہ افسروں کو یاترا منیجمنٹ ، سرو شکتی سیوا سنستھان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت دی، تاکہ یاتریوں کو بنیادی سہولیات بشمول پینے کا پانی، کھانا ،ویگر سہولیات ،فسٹ ایڈ سہولیت اور یاتریوں کو گائیڈنس فراہم ہو جائے۔ انہوں نے یاترا افسر ، متعلقہ مجسٹریٹ، اور سنستھان کے ممبران کو یاترا روٹ پر گلاب گڑھ سے مچیل تک صحت و صفائی کا باریک بینی سے خیال رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے یاترا منیجمنٹ کی جانب سے اجرا کئے گئے ہدیات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔اور کسی بھی کوتاہی کی فوری طور سے ضلع انتظامیہ کو اطلاع دینے کی ہدایت بھی دی۔اس سلسلہ میں متعلقہ افسروں کو کسی بھی کوتاہی پر انتباہکیا ۔بعد ازاں ، ڈی سی نے چنڈی ماتا جاگرن میں شرکت کی ،جسکا اہتمام سرو شکتی سیوا سنستھان گلاب گڑھ،پاڈر کی جانب سے کیا گیا تھا۔نامور گلو کاروں ،موسیقاروں اور کلا کاروں نے مچیل ماتا کے تعریف میں بھجن گائے۔
بھدرواہ میںہیروین برآمد ،4گرفتار
طاہر ندیم خان
بھدرواہ //بھدرواہ کے بھالہ علاقہ سے پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرکے ان سے 60 گرام ہیروین برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق پولیس نے بھالہ۔ڈرونڈی لنک روڈ پر ایک چیک پوسٹ قائم کیا اور ایک ماروتی کار زیر نمبر JK02M-5825 کو روکا اور دوران تلاشی کار سواروں کے قبضہ سے 60 گرام ہیروین برآمد کیا ۔ایس ایچ او بھدرواہ منیر احمد خان کے مطابق اگر چہ کار کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کو شش کی لیکن پولیس نے چوکسی کا مُظاہرہ کرتے ہوئے چاروں کار سواروں کو گرفتار کیا ،جن کی پہچان شفاقت حُسین (ڈرائیور) ولد مرحوم محمد شفیع ساکنہ ڈرونڈی بھالہ،خورشید احمد ولد غلام رسول، ساکنہ شمڈلائی کاہرہ ، طارق حُسین ولد جان محمد ساکنہ ہلارن اور نریندر کمار ولد بار دیو سنگھ ساکنہ ہانگا بھدرواہ کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔