بانہال میں 9مویشی بازیاب ،ایک گرفتار
ایم ایم پرویز
رام بن //بانہال پولیس نے مویشیوں کی سمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے9 مویشیوں کو باز یاب کیا اور ایک شخض کو گرفتار کیا گیا۔پوکیس بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر بانہال کی ایک ٹیم نے جموں سرینگر شاہراہ پر کھار پورہ کے نزدیک ایک ناکہ لگایا اور ایک ٹاٹا موبائیل زیر رجسٹریشن نمبرJK19-3186 کو چیکنگ کیلئے روکا اور وہیکل سے9مویشیوں کو بازیاب کیا۔ پولیس نے ویہکل کے ڈرائیور کو گرفتار کیا جسکی شناخت شاہنواز احمد ولد غلام محمد شیخ واکنہ پنتھیال ،رام بن کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 136 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن محمد اعجاز وانی نے مویشیوں کی سمگلنگ کو زیر نگرانی ایس ڈی پی او بانہال سجاد سرور اور ایس ایس پی رام بن موہن لعل نا کام کیا۔
ڈاکٹر فاروق کی رہائش گاہ پر حملہ کی مذمت
ریاسی//جموں و کشمیر سٹیٹ ہیومن رائٹس کونسل کے چیئر مین اور ضلع ریاسی نیشنل کانفرنس کے سیکریٹری طارق بٹ نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی کوٹھی پر کئے گئے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیکورٹی کی ناکامی ہے ایک غیر شناخت شدہ شخص گاڑی لے کر کوٹھی کے اندر چلا جاتا ہے اور بلاروک ٹوک لابی میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے لگتا ہے یہ سیکورٹی کا فیلیئرنہیں تو اور کیا ہے ۔طارق بٹ نے کہا کہ سرکار اس واقع کی انکواری کرائے کہ حملہ آور کون تھا اس کی منشا کیا تھی اس کے تار کہاں کہاں جڑے ہوئے تھے جس طریقہ سے وہ کوٹھی کے اندر گھس کر کارروائی کر رہا تھا وہ کوئی ناخوشگوارو اردات بھی کرسکتا تھا نے شک اس شخص کوئی طاقت ضرور کام کر رہی ہے اور کسی نہ کسی کی سازش سے یہ واقعہ سرانجام پہنچایا گیا ہے۔ بٹ نے کہا کہ ضلع ریاسی کی نیشنل کانفرنس اس حملہ کی مذمت کرتی ہے اور سرکار سے مانگ کرتی ہے کہ اس واردات کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرائی جائے۔ بلاک صدر راج کمار شرما ،بلاک صدر گندھرب سنگھ ،بلاک صدر کیپٹن رام لعل ضلع صدرSCBCسیل چرن داس، ضلع صدر کرسچن دلت اسوسی ایشن بیلی رام، رتن لعل بھگت، سردار رنجیت سنگھ ،حاجی ابراہیم سرپنچ، دیوراج کھجوریہ سرپنچ ،کیلاش شرما سرپنچ ،ڈاکٹر سوم چندسرپنچ ،بودھ راج بھگت سرپنچ حاجی نبی حسین سرپنچ نے بھی اس حملہ کی مذمت کی ہے۔