لداخ سکاو ٹس رجمنٹ نے 111کلومیٹرمیراتھن میں نیا ریکارڈ قائم کیا
جموں//ون رن سپورٹس مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ‘کے تحت لیہہ میں23اگست تا24اگست دو روزہ 111کلومیٹر لمبی الٹرا میراتھن کا اہتمام کیاگیا جس میں بڑی تعداد میںلمبی مسافت طے کرنے والے ایتھلیٹس بشمول غیر ملکی بھی شامل تھے۔ اس میراتھن میں انڈین آرمی ٹیم کی نمائندگی لداخ سکاو¿ٹس رجمنٹ کے چار ایتھلیٹوں نے کی۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے لداخ سکاو¿ٹس رجمنٹ کے چاروں ایتھلیٹس نے پہلی چار پوزیشنوں پر قبضہ جمایا۔ انہوں نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ کر 111کلومیٹر لاءمیراتھن دوڑ پوری کی۔گذشتہ روز بنائے گئے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے اس مرتبہ اس سے 20منٹ کم وقت میں یہ دوڑ مکمل کی۔رائفل مین سٹنزن نربو، رائفل مین جگمیت نربو، رائفل مین شبیر حسین اور رائفل مین سٹنزن پھنسٹوگ نے مختلف ممالک کے 54ایتھلیٹس میں سب سے آگے مقام پایا۔18350فٹ بلندی پر واقع کھردنگ لاءمیں111کلومیٹر کی دوڑ ایک مشکل ترین ذہنی وجسمانی آزمائش پر مشتمل تھی ، یہ دوڑ وادی نوبرا میں سومور سے 23اگست کو شروع ہوئی اور کھردنگ لا تک چڑھائی کے بعد اترائی کے ساتھ شانتی سٹوپہ لہہ میں اختتام پذیر ہوئی۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ لداخ سکاو¿ٹس رجمنٹ کے ایتھلیٹس نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتیہ فوج کا سر اونچا کیا۔یو این آئی
جموں میں دفعہ35اےکےخلاف بیداری مہم کاآغاز
جموں//جموں کی مبینہ طور ڈیموگرافی تبدیل کرنے اور کٹھوعہ آبروریزی وقتل معاملات پر متنازعہ بیانات دیکر ایک طبقہ میں شہر ت بٹورنے والے ایڈووکیٹ انکور شرما نے دفعہ35-Aکو ہٹانے کے لئے جموں میں بیداری مہم شروع کی ہے۔انکور جنہوں نے حال ہی میں’ایک جُٹ جموں‘نامی تنظیم بنائی ہے ، کے بینر تلے’دفعہ35-Aجموں محاصرے میں‘موضوع پر 25اگست کو یہاں ایک سیمینار منعقد کیاجارہاہے، جس کے لئے بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے ۔ جموں شہر کے متعدد مقامات پر بڑے بڑے بینرز اور پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔ ان میں سے توی پل بکرم چوک، پریس کلب جموں، جموں ائرپورٹ، جموں ہائی کورٹ روڈ اور پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر نصب بڑے بورڈ بھی شامل ہیں۔آزاد رکن اسمبلی اودھم پور پون گپتا جوکہ سابقہ پی ڈی پی۔ بی جے پی دور حکومت میں بھاجپا کوٹہ سے وزیر مملکت بھی رہے، بھی اس مہم کا حصہ ہیں۔ایک جٹ جموں تنظیم کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں دفعہ 35اے کے متعلق ایک اور پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے جس کو عدالت عظمیٰ نے منظور کرتے ہوئے اگلے ہفتے شنوائی کی تاریخ مقرر کی ۔واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ میں دفعہ 35اے اور 370کے متعلق کئی غیر سرکاری تنظیموں نے پٹیشن دائر کی ہے۔جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن جموں نے بھی دفعہ کو ہٹانے کے لئے عرضی دائر کی ہے۔ اب چونکہ سپریم کورٹ نے 35اے کی شنوائی 31اگست کی مقرر کی ہے اسی روز غیر سرکاری تنظیم کی پٹیشن پر بھی ایک ساتھ شنوائی ہوگی ۔ یو این آئی
جموں میں قومی لوک عدالت کاانعقاد8ستمبرکو
جموں//جے اینڈکے ہائی کورٹ لیگل سروسزکمیٹی کی جانب سے 8 ستمبر 2018 کوایک قومی لوک عدالت کااہتمام کیاجارہاہے جس میں پری لٹی گیشن کیسزبشمول این آئی ایکٹ ،سیکشن 138 کے تحت بنک ریکوری معاملات، لیبرتنازعات والے معاملات،بجلی اورپانی کے بلوں کے معاملات اوردیگر(کریمنل کمپاﺅنڈایبل، میٹری مونیل اوردیگر سول معاملات )کانپٹارہ کیاجائے گا۔عدالت میں بقایاپڑے کیسوں کولوک عدالت کے سامنے رکھاجائے گاجن میں کریمنل کمپاﺅنڈایبل افینس، این آئی ایکٹ کیسز،بنک ریکوری ،لیبرڈسپیوٹس وغیرہ معاملات شامل ہوں گے۔تمام خواہشمند افراد جواپنے معاملات کانپٹارہ چاہتے ہیں رجسٹرار جوڈیشل ،ہائی کورٹ جموں وکشمیرونگ سے 27 اگست 2018سے پہلے رجوع کرسکتے ہیں۔
واجپائی جی کی استھیوں کادریا ئے جہلم میں ویسرجن
جموں// سابق وزیر اعظم ہندآنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی استھیوں کا جمعہ کے روز کشمیر کے دریائے جہلم میں ویسرجن کیاگیا۔بی جے پی کے قومی نائب صدراویناش رائے کھنہ نے پارٹی سنیئرلیڈران ست شرما، سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کاویندر گپتا، جنرل سیکریٹری(آرگنائزیشن)اشوک کول، کشمیر میں پارٹی انچارج یودویر سیٹھی وغیرہ کی موجودگی میں ویسرجن کیا۔اس سے پہلے پارٹی دفتر واقع جواہر نگر سری نگر میں ’استھی کلش‘رکھاگیا جہاں پر پارٹی لیڈران ، کارکنان اور عام لوگوں نے اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں شادی پورہ گاندربل کے مقام پر دریاجہلم کے وسط میں استھیوں کا ویسرجن کیاگیا۔یو این آئی
جموں یونیورسٹی میں کیرئیربیداری سیشن کااہتمام
جموں//ڈیپارٹمنٹ آف کامرس (ایس اے پی )ڈی آرایس III)جموں یونیورسٹی کی جانب سے انسٹی چیوٹ آف کمپنی سیکریٹریز آف انڈیا کے اشتراک سے سیمینارہال(آئی سی ایس آئی ) کامرس ڈیپارٹمنٹ میں ایک کیرئیر اویئرنیس سیشن کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران آفیسرانچارج جموں چیپٹرآئی سی ایس آئی رشی پرکاش سنگھ اورسی ایس پلک اروڑہ ریسورس پرسنزکی حیثیت سے شریک تھے۔سی ایس پلک نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ایڈمنیشن پراسیس ،پڑھانے جانے والے کورسز اورموڈیولز کے بارے میں طلباءکوجانکاری دی ۔اس دوران بتایاگیاکہ سی ایس کی ہندوستان میں کس قدرڈیمانڈ ہے اوراس کوکس طرح پوراکیاجاسکتاہے۔اس دوران انہوں نے انسٹی چیوٹ آف کمپنی سیکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی ) کی جانب سے جموں وکشمیرکے طلباءکےلئے فیس معافی سکیم کے بارے میں جانکاری دی اورکہاکہ وہ 31دسمبر 2018 تک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔اس دوران سیشن میں 70سے زائدطلبائ،اسکالرز اورفیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔دیگران کے علاوہ فیکلٹی ممبران بشمول پروفیسرنیتوانڈوترا اورکوآرڈی نیٹر ایس اے پی، ڈیپارٹمنٹ آف کامرس پروفیسرہردیپ چہل، پروفیسرگرجیت کور، پروفیسر جیون جیوتی، ڈاکٹرترسیم لال، سنیل کمار، ڈاکٹرہرلین، سندیپ پٹیال اوردیگرسٹاف ممبران بھی موجودتھے۔
آرمی وائیووز ویلفیئر ایسو سی ایشن نے 52واں یومِ تاسیس منایا
یو این آئی
جموں// فوجی افسران واہلکاروں کی بیویوں کی فلاح وبہبودی کے لئے قائم کی گئی تنظیم ’آرمی وائیوز ویلفیئر ایسو سی ایشن وائٹ نائٹ کارپس‘ نے نگروٹہ ملٹری اسٹیشن جموں میں اپنا 52واں رائزنگ ڈے’یومِ تاسیس ‘منایا۔آرمڈ فورسز اہلکاروں کی بیویوں کو بااختیار بنانے کے لئے اس ایسو سی ایشن کا قیام سال1966کو عمل میں لایاگیاتھا۔اس سلسلہ میں نگروٹہ ملٹری اسٹیشن میں تقریب کا اہتمام ہواجس کا عنوان’معذور سپاہی‘تھا۔اس دوران بچوں کے لئے پوسٹر بنانے ونعرہ نویسی جبکہ خواتین کے لئے شعروشاعری اور کوائز مقابلے کرائے گئے۔ مشہور معذور خواتین شخصیات پر مبنی ترغیبی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔آرمی وائیووز ویلفیئر ایسو سی ایشن وائٹ نائٹ کارپس کی زونل صدر ڈاکٹر نیلم سنگھ نے ویری ناریوں کو اس موقع پر اعزاز سے نواز۔تنظیموں کو مضبوط بنانے اور اہداف کی حصولی میں اہم رول ادا کرنے والوں کو بھی انعامات سے نوازاگیا۔بچوں کو بھی مختلف مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات دیئے گئے۔محترمہ ڈاکٹر نیلم سنگھ نے اپنے خطاب میںممبران پر قومی تعمیر اور تنظیم کو مضبوط بنانے کی تاکید کی۔یو این آئی
آئی ایم ایس میں راکھی کی مناسبت سے تقریب
طالبات نے جوانوں کی کلائیوں پرراکھی باندھی
جموں//رکشابندھن کے تہوارکے سلسلے میںانسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز (آئی ایم ایس ) میں ایک تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پرراکھی سجاکربھائیوں سے نیک خواہشات حاصل کیں۔تقریب کاآغاز ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹرریکھاگپتاکے خطاب سے ہواجس میں انہوں نے تقریب میں آفیسروں، جوانوں اورطلباءکی ایک ساتھ شرکت پرمسرت کااظہارکیا۔اس دوران طالبات نے بی ایس ایف جوانوں کی کلائیوں پر راکھی باندھی اورجوانوں نے بہنوں کی حفاظت کے عزم کااعادہ کیا۔طالبات نے کہاکہ ہمیں فخرہیں کہ ہمارے بھائی تہواروں کے موقعے پربھی اپنے ملک کی حفاظت میں مصروف رہتے ہیں۔اس دوران مقررین نے کہاکہ راکھی کاتہوار بہن بھائی کے متبرک رشتے کی علامت ہے ۔اس دوران طالبات نے ڈاکٹرریکھاگپتا،ڈائریکٹرآئی ایم ایس اورمس دویا جموال ۔اسسٹنٹ پروفیسر،کنوینر کلچرل کلب ،آئی ایم ایس کے ہمراہ جوانوں کی کلائیوں پرراکھی سجائی۔تقریب کاافتتاح آئی جی بی ایس ایف کیمپ پلوڑہ نے کیااورطالبات کو پردیپ کٹیال، ڈی آئی ایس ایچ سی ،اندریشورنگر۔انل شرما کمانڈنٹ (اے ڈی ایم) اور پی کے دوبے کمانڈنٹ 176بٹالین نے مبارکبادپیش کی ۔اس دوران بی ایس ایف افسران نے ریفریشمنٹ کابھی انتظام کیاتھااورمٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ونودکماراسسٹنٹ کمانڈنٹ نے جوانوں کوراکھی کے تہوارکی مبارکبادپیش کی اورطالبات کے ساتھ راکھی کاتہوارمنانے پرخوشی کااظہارکیا۔