مزید خبریں

کانگریس ایکس سروس مین سیل کا اجلاس 

بہبودی اسکیموں کا دائرہ وسیع کیا جائے :بھلہ 
جموں //جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سنیئر لیڈر رمن بھلہ نے کہا ہے کہ ایکس سروس مین کو فراہم کی جارہی سہولیت اور ان کیلئے لاگو کی جارہی فلاحی اسکیموں کا دائرہ وسیع کیا جائے تاکہ ان ملازمین کو دوپیش مسائل حل ہو سکیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایکس سروس مین سیل کی طرف سے پارٹی ہیڈ کوارٹر شہیدی چوک میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ایکس سروس مین ہر ایک سماج میں نظم و ضبط کا خیال رکھنے کے علا وہ ملک کی حفاظت کیلئے ایک اہم رول ادا کر کے آتے ہیں لیکن سبکدوش ہونے کے بعد ان کی فلاح وبہبود کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے ان سابقہ فوجیوں کو مسائل کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔اس اجلاس میں اراکین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ایکس سروس مین کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے صوبائی سطح پر ایک کنونشن جلداز جلد منعقد کیا جائے گا ۔کانگریس لیڈر نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوامی مسائل کو اجا گر کرنے کے علا وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔اجلاس میں ضلع کانگریس کمیٹی جموں کے صدر وکرم ملہوترہ ،ڈاکٹر بی ایس چوہدری ،رمیش چندر ،رگبیر سنگھ ،درشن سنگھ و دیگران بھی موجود تھے ۔
 

کسانوں کیلئے ایک روزہ بیداری پروگرام منعقد 

جموں //محکمہ زراعت کی طرف سے پنچایت گھر بھلوال میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران کسانوں کو مختلف اسکیموں کے بارے میں بیدار کیا گیا ۔اس بیداری پروگرام کا افتتاح جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت جموں کی جانب سے محکمہ زراعت اور نبارڈ کے دیگر آفیسران کی موجودگی میں کیا گیا۔اس موقعہ پر آفیسران نے کسانوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی پیداوار کو زیادہ کرنے کیلئے سلسلہ میں ماحولیاتی توازن کو خاص خیال رکھیں ۔اس موقعہ پر ’ماحولیاتی تبدیلی پروجیکٹ ‘کے تحت 25کسانوں کو منتخب کیا گیا ۔
 
 

یوتھ کا نگریس نے ’چلو پنچایت ابھیان ‘شروع کیا

جموں //یوتھ کانگریس نے دیہی علا قوں میں آباد لوگوں کے مسائل کی جانکاری کیلئے ’چلو پنچایت ابھیان ‘کی شروعات کی ۔اس ابھیان کا افتتاح کرتے ہوئے پردیش کا نگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہاکہ ’چلو پنچایت ابھیان ‘کو شروع کر نے کا اصل مقصد دیہی علا قوں میں آباد کسانوں اور نوجوانوں کیساتھ بہتر تال میل قائم کر نا اوران کو درپیش مسائل کو اجا گر کر نا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس ابھیان کے تحت ریاست جموں و کشمیر میں منعقد ہو نے والے آئندہ انتخابات سے قبل تمام پنچاتیوں کے لوگوں تک رسائی حاصل کر نا ہے ۔ یوتھ کانگریس کے قومی انچارج کرشن الاوارو نے کہا کہ اس ابھیان کے تحت یوتھ کانگریس ریاستی کی تمام پنچایتوں کا رخ کر کے غریب عوام کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں جانکاری حاصل کر نے کے علا وہ لوگوں کو بھاجپا کی عوام کش پالیسیوں کے بارے میں بیدار کرے گی ۔اس ابھیان کے تحت عوام کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں’ یوا شکتی کارڈ اور کسان مانگ پتر‘کو بھرا جائے گا ۔یوا کانگریس اراکین نے کہاکہ ریاست میں کانگریس جماعت عوام کو مضبوط حکومت کے علا وہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا رول ادا کرے گی ۔
 
 
 

ڈنسال میں ضلع سطح کے کھیل مقابلوں کا اہتمام 

جموں //نہرو یو اکیندر کی جانب سے ڈنسال بلا ک میں ضلع سطحی کھیلوں کا اہتمام کیاگیا ۔گو رنمنٹ ہائی سکول بٹیاری میں منعقدہ ان تین روزہ کھیلوں کے دوران والی بال کے علا وہ کبڈی ،رسہ کشی ،کھو کھو و دیگر کھیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔اس تقریب کے افتتاح کے دوران ڈائریکٹر نہرو یوا کیندر سنگٹھن کے علا وہ یوتھ کو آرڈینٹر ودیگر ملازمین و معززین بھی موجود تھے ۔ان مقابلوں میں والی کی متعدد ٹیموں کے علا وہ کبڈی کی چھ ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں ۔مقابلوں میں بہترین کارکر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو ٹرافیاں و انعامات سے بھی نوزا گیا ۔
 
 

ریات باہرہ یونیورسٹی کے 2طلباء یو ایس انٹر نس شپ کیلئے منتخب

جموں //ریات بھارہ یونیورسٹی کے دو طالب علم یو نائٹیڈ اسٹیٹ انٹر نس شپ کیلئے منتخب ہو ئے ہیں ۔یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سچلین سنگھ اور میکنیل شعبہ کے سمرنجیت سنگھ کھرمی کو یو ایس انٹر شپ پروگرام کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔یہ دونوں طلباء اپنے 6ماہ کے دوران جونسبورہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر نے کے علا وہ امریکہ میں صنعتکاری کے شعبہ میں بھی جانکاری حاصل کر ینگے جبکہ اس کے علا وہ دو نوں طلباء کو امریکی سوسائٹی کے تمدن اور ثقافت کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کا موقعہ ملے گا ۔مذکورہ یونیورسٹی کے سکول آف انجینئر نگ اور ٹیکنالوجی کے ڈین ڈاکٹر اجے گوہل نے طلباء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یونیورسٹی کا نام روشن ہوا ہے ۔یونیورسٹی وائس چانسلر نے بھی دونوں طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے ۔وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی کی جانب سے نئے نئے شعبوں کو متعارف کروایا جارہا ہے تاکہ بچوں کو جدید شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جائے ۔
 
 

آیوشمان بھارت اسکیم کے مستفید کنندگان میں گولڈن کارڈ تقسیم 

جموں //بھاجپا کے ریاستی جنرل سیکریٹری اشوک کول نے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئے ایوشمان بھارت اسکیم کے مستفیدکنندگان میںگولڈن کارڈ تقسیم کئے ۔بھاجپا کی ضلعی اکائی جموں کی جانب سے اس سلسلہ میں گول گجرال میںایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس پارٹی سنیئر لیڈران نے شرکت کی ۔وارڈ نمبر 32میں منعقدہ اس پروگرام کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے صحت سے متعلق شروع کی گئی اسکیم ’آیوشمان بھارت ‘کے تحت رجسٹر ڈ شدہ 386مستفید کنندگان میں ’گولڈن کارڈ‘تقسیم کئے گئے ۔اشوک کول نے کہاکہ اس اسکیم سے پورے ملک میں لاکھوں کی تعداد میں غریب لوگوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس کے علا وہ بھاجپا کی مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پردھان منتری جن دھن یوجنا ،پردھا ن منتر جیون جوتی یوجنا ،پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا ،اٹل پنشن یوجنا ودیگر اسکیموں کو شروع کیا ہے تاکہ غریب عوام کو فائدہ پہنچ سکے ۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا یا جائے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے بھاجپا سنیئر لیڈر ست شرما نے کہاکہ اسمبلی حلقہ میں ابھی تک مذکورہ اسکیم کے تحت 48سو سے زائد افراد کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی ہے ۔اس موقعہ پر بھاجپا کے سنیئر لیڈر راجیش گپتا ،سنجیو شرما ،مہک ڈوگرہ ،کلدیپ مہاجن ،دیپک کمار ودیگران بھی موجود تھے ۔
 
 
 

شراب کی 26تھیلیوں کیساتھ 1گرفتار 

جموں //منشیات کی اسمگلنگ کیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ارنیا میں شراب کی 26تھیلیوں کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک خفیہ اطلاع کے بعد چک تارا گائوں میں چھاپے کے دوران پولیس نے کمل کمار کے گھر پر کی گئی تلاشی کے دوران مذکورہ شراب ضبط کر تے ہوئے ملزم کو موقعہ سے ہی گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 01/2019پولیس اسٹیشن ارنیا میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
 

سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر 

مئی 2019 تک پوری طرح چالو ہو گا 

جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرا منیم نے ہمہمامہ سرینگر میں قایم کئے جا رہے سٹیٹ ایمر جنسی اوپریشن سنٹر ( ایس ای او سی ) پر جاری کام کا جائیزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ایس ای او سی ریاست میں ڈیساسٹر مینجمنٹ کے نظام کو سنبھالنے اور کنٹرول کرنے کیلئے ذمہ دار ہو گا اس کو رات دن کام کرنے والے مرکز کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا جس میں اعلیٰ ترین آلات نصب ہوں گے ۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر کو ہدایت دی کہ یہ مرکز مئی 2019 تک پوری طرح چالو ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں پروجیکٹ کی عمل آوری کی نگرانی کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے ۔ اس ای او سی کیلئے ضروری آلات خریدنے کیلئے 3 کروڑوپے کی رقم واگذار کی جائے گی ۔ میٹنگ میں پلوامہ اور بڈگام اضلاع کے علاوہ این ڈی ایم ایس خدمات دیگر ضلع سطح کے مراکز کو بھی فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ این ڈی ایم ایس   این ڈی ایم اے کا ایک پائیلٹ پروجیکٹ ہے جو ایمر جنسی اوپریشن مراکز کیلئے مواصلاتی بنیادی ڈھانچہ اورتکنیکی تعاون فراہم کرتا ہے اور یہ مراکز پلوامہ اور بڈگام اضلاع کے علاوہ چُنے گئے دیگر حساس اضلاع میں بھی قایم کئے جا رہے ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری پلاننگ ، سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر ، ڈائریکٹر فائنانس ڈی ایم آر آر آر ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر ، سی ای او جے ٹی ایف آر پی ، ڈپٹی سی ای او ایس ڈی ایم اے و دیگر اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ 
 
 

سیکرٹری قبائلی امور نے جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

جموں//سیکرٹری قبائلی امور عبدالمجیدبٹ نے جموں میں محکمہ کے افسران کے ایک میٹنگ میں کئی جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔محکمہ کے ڈائریکٹر نے میٹنگ میں بتایا کہ اننت ناگ اور کولگام میں اَکلاویہ رہائشی سکول تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ کرگل ، پونچھ ، راجوری اور دیگر اضلاع میں باقی ماندہ کام جاری ہے ۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ رواں مالی سال کے دوران گریز ، کوترانکا اور بدھل میں تین نئے ایسے سکول منظور کئے گئے ہیں جن پر تخمینہ 16کروڑ روپے میں سے 32لاکھ 67ہزار روپے واگذا ر کئے گئے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مرکز کی طرف سے راجوری او ر سنگرونی میں دو مِلک ولیج کے قیام کے لئے 31لاکھ اور 4ہزار روپے واگذار کئے گئے جبکہ 19دیہات کو کلسٹر ٹرائبل ولیجز کے طور ترقی دی جارہی ہے ۔سیکرٹری موصوف نے تمام پروجیکٹوں کو بروقت تکمیل اور قبائیلی آبادی کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اُنہوں نے قبائیلی طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے شروع کی گئی سکیموں اور دیگر پروجیکٹوں کی مؤثر عمل آوری پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں مختلف محکمہ جات اور متعلقہ ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدہ داران نے شرکت کی۔
 
 

۔13کلو گرام چرس ضبط ، 2 منشیات اسمگلر گرفتار

جموں//جموں وکشمیر کے ضلع اُدھمپور میں پولیس نے 13 کلو گرام چرس سمیت دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حسب معمول چیکنگ کے دوران پولیس کی ایک ٹیم نے جموں و کشمیر قومی شاہراہ جکھینی ادہم پورکے مقام پر گاڑیوں کی چیکنگ کرنا شروع کی ،اس دوران سرینگر شوپیاں سے جموں کی طرف جا رہی ایک کار(MHO2AY 8677)کو روکا اور اس کی چیکنگ کی گئی ۔دورانِ چیکنگ کار میں سے 13 کلوگرام چرس برآمد کی گئی.  پولیس نے 13 کلو گرام چرس ضبط کرکے دو منشیات سمگلروں کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ منشیات اسمگلروں کی شناخت گوہر کھانڈے ساکنہ مست پور شوپیاں اور عبدل قیوم کھانڈے ساکنہ گلاب ٹنگ شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔ اس واقعہ کے نسبت پولیس نے این ڈی پی ایس ( NDPS) ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔