مزید خبرں

بھیم سنگھ کی انتخابی مہم

پنتھرس سربراہ چھمب سیکٹر کے نظرانداز کئے گئے لوگوں تک پہنچے

جموں//پنتھرس سپریمو اور جموں ۔پونچھ لوک سبھا حلقہ سے پارٹی کے امیدوار پروفیسر بھیم سنگھ نے ہفتہ کوپارٹی کے لیڈروں انیتا ٹھاکر، بنسی لال شرما، سریندر چوہان، اشوک کماراور دیگر کے ساتھ اکھنور، خور اور پلان والا علاقہ میں پہنچے اور وہاں چکمہ لال، خور، پلاں والا، اکھنور اور دیگر علاقوں میں کئی میٹنگوں سے خطاب کیاجن میں رائے دہندگان سے پنتھرس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی جس سے  جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو بنیادی حقوق حاصل ہوسکیں۔جموں وکشمیر بنیادی حقوق سے محروم ہے اور 1981سے ریاست میں پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ ہے تاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاسکے۔انہوں نے ہندستانی آئین کے جموں وکشمیر میں نفاذ کا مطالبہ کیا جس سے جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کو بھی ملک کے باقی شہریوں کی طرح تمام بنیادی حقوق حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے حکومت سے پاکستان سے ملحق سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی جنہیں بین الاقوامی سرحد پر پاکستان سے خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے تمام لوگوں سے بی جے پی، کانگریس اور دیگر جماعتوں کے امیدوار وں کو شکست دینے اور پنتھرس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی جوواحد پارٹی ہے جو کشمیر سے کنیا کماری تک ایک جھنڈے (قومی پرچم) اورایک اآئین کے حق میں ہے اور جموں وکشمیر کے تمام لوگوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی چاہتی ہے جس طرح ملک کے باقی شہریوں کو حاصل ہیں۔
 
 

گورنر نے سول سروسز امتحان پاس کرنے والوں کو مبارکباد دی 

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے اُن امیدواروں کو مبارکباد دی ہے جنہوں نے یو پی ایس سی کے سول سروسز امتحان 2018 کو پاس کیا ہے ۔ جس کے نتایج کل ظاہر کئے گئے ۔ کامیاب اُمیدواروں کے نام ایک مبارکبادی کے پیغام میں گورنر نے ان امیدواروں کی محنت اور کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے اُن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ گورنر نے ان امیدواروں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرایض انتہائی تندہی اور لگن کے ساتھ انجام دے کر ہمیشہ عوام کیہ بہبود اور فلاح کو اپنا شعار بنائیں ۔ گورنر نے مزید کہا کہ اس اہم امتحان میں ان امیدواروں کی کامیابی نوجوان پود کیلئے ایک ترغیب ثابت ہو گی اور مزید نوجوان بھی اس امتحان میں شرکت کر کے اپنی کامیابی کے جھنڈے گھاڑیں گے ۔ گورنر نے کامیاب امیدواروں کے والدین اور کنبوں کو بھی مبارکباد دی ہے ۔ 
 

ٹرانسپورٹ نگر میں غیر معیاری مواد کا استعمال

 جے کے این پی پی کا ارکان کمپنی اور محکمہ بجلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

جموں//جے کے این پی پی کے سینئر لیڈر نیرج گپتا کی قیادت میںیہاں ٹرانسپورٹ نگر میں ارکان کمپنی اور پی ڈی ڈی محکمہ کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی شکایت ہے کہ ارکان کمپنی اور پی ڈی ڈی محکمہ نے غیر معیاری بجلی کے نئے کھمبے ،کیبل، ٹرانسفارمر اور بوسٹر نصب کئے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں آئی ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ ان دنوں جبکہ موسم گرما ابھی شروع ہی ہورہاہے ،تو بوسٹر خراب ہوگئے ہیں اور جب موسم گرما شدت پر ہوگا تو کیا حال ہوگا۔نیرج گپتا نے ارکان کمپنی اور پی ڈی ڈی محکمہ کے خلاف فنڈز کی مبینہ ہیرا پھیری کی تحقیقات کا مطالبہ کرکے قصور وار وں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوںنے گورنر انتظامیہ سے رشوت خور اور نااہل لوگوںکی جانب سے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ مظاہرین میںامر چند، رویندر سنگھ ،اشونی کمار، رمیش کمار،ببلو کمار اور دیویندر سنگھ وغیرہ بھی  شامل تھے۔
 

 

آل انڈیا بیک وارڈ کلاسز کا یک روزہ کنونشن

جموں //آل انڈیا بیکوارڈ کلاسز یونین کی جانب سے یہاں ہفتہ کے روز ا یک روزہ کنونشن زیر قیادت صدر عبدالمجید ملک منعقد ہوا، جس میں جموں۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدوار رمن بھلہ مہمان خصوصی تھے جبکہ این سی کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا اور چیئرمین او بی سی سریش کے ڈوگرہ مہمان ذی وقار تھے۔ مقررین نے مودی سرکار پر لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کرکے او بی سی طبقہ کو گمراہ کرنے کا  الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ موسی سرکار کا ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس ‘‘  نعرہ فقط بی جے پی لوگوں کو فائدہ دینے کیلئے لانچ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی پر غیر او بی سی ممبروں اور چیئرمین کو تعینات کرکے پسماندہ طبقوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزم لگایا ۔انہوں نے ممبران پارلیمنٹ جگل کشور شرما اور ڈاکٹر جتندر سنگھ کو جموں خطہ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ۔انہوںنے کہا کہ یونین نے کانگریس کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کانگریسی ممبر سے منڈل کمیشن کی رپورٹ کو من وعن میں لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کنونش سے وجے منہاس، ایس سی ورما ،ایس گورمیت سنگھ ، پرنسپل درشن مہرہ، سونیا، ایس ڈی ملہوترہ و دیگران بھی موجود  تھے۔
 
 

چھنی میں نجی سکول کا افتتاح

جموں //چیئرمین ٹیم جموں زور آور سنگھ نے ہفتہ کے روز یہاں چھنی ہمت میں ایک نجی سکولLittle Millennium Play Way School کا سکول مالکان دیویند رکامار شرما اور لویندر شرما کی موجودگی میں افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر لوگوں کی بھاری تعداد بھی موجود تھی۔ایک بیان کے مطابق اففتاحی تقریب میں زور آور سنگھ نے والدین سے اپنے بچوں میں معیاری تعلیم مہیا کرنے پر زور دیا  اور کہا کہ Little Millennium Play Way School میں بہتر تعلیمی نظام فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔اپنے خطاب میں انہوںنے کہا کہ وہ بذات خود  ننے مُنھے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے میں سکول منیجمنٹ کی جانب سے بہتریں انتظام کرنے سے متاثر ہوئے ہیں اور شہر کے باشندوں کو اس موقعہ کا فائدہ اُٹھانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ play way school حقیقی طور سے ننے مُنھے بچوں کی ذہنی نشو نما میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ اس موقعہ پر سمت ڈوگرہ،سریندر شرما ،دیویند شرما ،وکرم دستگوترہ ،سنیل گپتا اور اشوک کمار بھی موجود تھے۔
 

 بی جے پی نے اپنا یوم تاسیس منایا 

جموں //بھاتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی یونٹ کی جانب سے یہاں پارٹی کے صدر دفتر پر ہفتہ کے روز یوم تاسیس منانے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس موقعہ پر پارٹی صدر ریند ررینہ، ایم پی شمشیر سنگھ منہاس ،سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کوئیندر گپتا، جنرل سیکرٹری اشوک کول، ڈاکٹر نریندر سنگھ ، یدھ ویر سیٹھی،مئیر جے ایم سی چندر موہن گپتا،سابقہ وززیر ست شرما ،و دیگر سینئر لیڈروں نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ رویندر رینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی سرکار کی ا چھی حکومت سے لوگ پارٹی کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ملک کی نشو و نما اور ترقی کو نئی سمت دی ہے۔حزب اختلاف کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مبینہ گھوٹالوں میںملوث افراد کو سرکار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے ان لیڈروں کو باہر کا دروازہ دکھایا ہے۔پارٹی کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کا قیام 6۔اپریل1980 میں عمل میں لایا گیا ،جو  ملک کی ایک مستحکم پارٹی بن گئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے کچی چھاونی میں بھی اس سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں پارٹی کے متعدد لیڈروں نے شرکت کی اور پارٹی کے پروگراموںاور پالسیوں کو اجا گر کیا۔