بھیم سنگھ نے اپوزیشن جماعتوں کی
الیکشن کمیشن کیساتھ کانفرنس میں شرکت کی
جموں//قومی اور ریاستی تسلیم شدہ 23سے زائد سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی ہندستانی الیکشن کمیشن کے ساتھ آج الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر نئی دہلی میںکانفرنس ہوئی ۔ آندھراپردیش کے وزیراعلی چندربابو نائیڈو کی پہل پر اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کو اس میںمدعو کیا گیاجس سے اپوزیش جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرکے آئینی مینڈیٹ اور قانون کی حکمرانی کے مطابق انتخابی عمل میں نظم و ضبط یقینی بنانے کے لئے ایک موثر قرارداد منظور کی جاسکے۔نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کی سیاسی سکریٹری سدیش ڈوگرا کے ساتھ کانسٹی ٹیوشبن کلب ، رفیع مارگ، نئی دہلی اور بعد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی اس کانفرنس میں شرکت کی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کو مدعو کرنے کے لئے چندربابو نائیڈئو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پنتھرس پارٹی تمام سیکولر، جمہوری اور قوم پرسٹ سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون کرے گی اور امید ظاہر کی کہ جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کو ہندستانی آئین میں دیئے گئے تمام بنیادی حقوق حاصل ہوں گے۔انہوں نے ہندستانی قومی پرچم اور تمام بنیادی حقوق کے ساتھ ہندستانی آئین کی جموںوکشمیر تک توسیع کی کوششوں میں تمام سیکولر اور قوم پرست جماعتوں کی حمایت کرنے کا بھی یقین دلایا۔انہوں نے قومی اور علاقائی تسلیم شدہ جماعتوں کا آج کا کنونشن کرانے کی باہمت پہل کے لئے این چندر بابو نائیڈو کو مبارکباد دی۔
جموں میں دو نئے پولٹری مارکیٹنگ سیل بوتھوں کا افتتاح
نیوز ڈیسک
جموں//ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری محکمہ جموں ڈاکٹر طاہر حسین بیگ اور جوائنٹ ڈائریکٹر پولٹری ڈاکٹر سوشیل کوہلی نے منگل کے روز یہاں دو نئے پولٹری مارکیٹنگ سیل بوتھوں کا سنٹرل ویٹرنری ہسپتال تالاب تلو اور ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن سنٹر گوجر نگرجموں میں افتتاح کیا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دو نئے مراکز میںسرکاری ریٹ پر انڈے فروخت کئے جائیں گے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پولٹری مارکیٹنگ سیکشن جموں پہلے ہی ایسے مراکز ستواری اور بیلی چرانہ میں چلا رہی ہے۔ستواری سیل مرکز پر عام لوگوں کیلئے انڈوں کے علاوہ چکن بھی دستیاب ہیں۔
پنشنرس ایسو سی ایشن کا وفد ڈپٹی اے جی سے ملاقی
پنشنروں کے پنشن نظرثانی معاملات جلدحل کرنے کا مطالبہ
جموں//جے اینڈ کے سٹیٹ پنشنرس ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے زیر قیادت صدر لو پئیڈ ایمپلائز ایسو سی ایشن عبدالمجید خان ڈپٹی اے جی (پنشن ) سنگیتا پرسوانی سے ملاقات کی اور انہیں پنشنروں کے مسائل سے متعلق ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ وفد جے کے ایس پی اے صدر کرشن سنگھ ،ایل پی ای ایف کے صوبائی صدر جگدیش راج اور جنرل سیکرٹری اوم پرکاش شرما پر مشتمل تھا۔ ڈپٹی اے جی نے وفد کو بغور سنا اور بتایا کہ باوجود محکمانہ خامیوں کے ریاستی پنشنروں کے پنشن معاملات کو جتنا جلد ممکن ہو ،نمٹنے کی کوشش کی جارہی ہے،جیسا کہ گذشتہ مہینہ میڈیا کے ذریعہ سے وضاحت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنشن معاملات کو جنگی سطح پر حل کیا جا رہا ہے۔وفد نے اے جی دفتر میں پنشن معاملات کو معیاد بند وقت میں حل کرنے کی ستائش کی اور انہیں بزرگوں کے پنشن معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا ،کیونکہ تاخٰ رکی صورت میں نہ جانے کون اس کا فائدہ لے سکے گا۔ایسو سی ایشن نے اپنے یونٹوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ڈی ڈی اوز سے پنشن معاملات کو تمام مطلوبہ لوازما ت پر کرکے بھیجنے کو کہیں ،تاکہ ان کا نپٹارہ مقرر مدت میں کیا جاسکے اور پنشنراں غیر ضروری انتظار سے بچ سکیں۔ایسو سی ایشن نے گورنر انتظامیہ سے مر کزی سرکار کے سطح پر پنشنروں کا میڈیکل الائونس ایک ہزار روپے کرنے ،ہیلتھ انشورنس مہیا کرنا اور ریاست میں ایل ٹی سی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی ٹی آئی وجے پور میں شیخ شکیل نے لیکچر دیا
سانبہ // پی ٹی ٹی آئی وجے پور میں پولیس افسروں/ اہلکاوں اور ٹرینئیز کو حق اطلاعات ایکٹ ۔2009سے باخبر بنانے کیلئے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ شیخ شکیل احمد اس موقعہ پر مہمان مقرر تھے۔پرنسپل پی ٹی ٹی آئی وجے پور نے مقرر مہمان کا خیر مقدم کیا اور انکی پیہشہ وارانہ شعبہ میںحصولیابیوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا افسروں اور جوانوں کی جانکاری کیلئے ک ادارے میں ٓر ٹی آئی ایکٹ پر توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا تھا،تاکہ آر ٹی آئی ایکٹ کے معاملات کا میرٹ کی بنیادوں پر نپٹارہ ہوسکے۔شیخ شکیل نے ایکٹ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ایکٹ مفاد عامہ کیلئے ہے ،اسلئے آر ٹی آئی کارکنوں پر یہ لازم ہے کہ وہ ایکٹ ہذا کو ذاتی مفاد کے لئے استعمال نہ کریں۔انہوںنے کہا کہ آجکل لوگ پبلک سیکٹر ہورہی متعدد کاموں کے بارے میں جانکاری رکھنے کے بے تاب ہیں،جسکے لئے RTI ایکٹ ایک نعمت بن گئی ہے۔ڈی ایس پی راکیش سمبیال نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔ پروگرام کے آکر میںادارے کے پرنسپل اشوک کامر نے مقرر مہمان کو مومینٹو پیش کیا ۔اس موقعہ پر ڈی ایس پی رام سنگھ جموال، اجے پنجابی، پراسکیوٹنگ افسر ہیمانشو سنیل مہاجن، انسپکٹر اشوک سنگھ ، یش پال سنگھ ،چرن جیت سنگھ ،نیرج سنگھ ،طارق محمد و دیگران بھی موجود تھے۔