مزید خبرں

گوجر بکروالوں کیلئے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد  

راجوری //تحصیل خواص میں فوج نے گوجر بکروال طبقہ کیلئے ایک رجسٹریشن کیمپ کا اہتمام کیا ۔اس کیمپ میں مکینوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس دوران بولتے ہوئے فوجی آفیسران نے کہاکہ گو جر بکروال طبقہ جموں وکشمیر میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے جبکہ اس قبائل کا ایک بڑا طبقہ ششماہی ہجر ت کر کے اپنے مال مویشیوں کیلئے چارے کا بندو بست کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مال مویشیوں کے ہمراہ ہجرت کرنے والے قبائل کی رجسٹریشن تحصیل دفتر میں ہوتی ہے تاکہ ان کو ’آئی ڈی ‘فراہم ہو سکیں تاہم فوجی نے مکینوں کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں تحصیل انتظامیہ کے اشتراک سے خواص تحصیل میں ایک کیمپ کا اہتمام کیا تاکہ مذکورہ طبقہ کو رجسٹریشن کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس رجسٹریشن کیمپ کے دوران گوجر بکروال طبقہ کے 130افراد کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی ۔تحصیلدار خواص کی قیادت میں گو جر بکروال طبقہ کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی ۔
 

ترگائیں پنچایت میں پولیس پبلک اجلاس منعقد 

محمد بشارت 
کوٹرنکہ //پولیس کی جانب سے پنچایت حلقہ ترگائیں میں ایک عوامی اجلاس منعقد کیا گیا ۔اس اجلاس میں سرپنچوں و پنچوں کیساتھ ساتھ عام معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ایس ایچ او بدھل مستاج چوہدری کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران عوام کو کووڈ کی دوسری لہر اور اس سلسلہ میں اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔پولیس آفیسران نے عوام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ کے پھیلائو کو روکنے کیلئے پُر ہجوم جگہوں پر جانے سے احتیاط کی جائے جبکہ 45برس سے زائد عمر کے افراد کو کووڈ ویکسین لینی چائے تاکہ اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے ۔انہوںنے کہاکہ سماج کے ہر ایک ذمہ دار شخص کو چاہئے کہ وہ ماسک کا استعمال کرئے ۔انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ منشیات کے استعمال سے بچیں جبکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کھیلوں و دیگر منسلک سرگرمیوں میں شرکت کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ سماج میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
 
 

ساوجیاں سے زند ہ ہیتھ گولہ برآمد 

عشرت حسین بٹ
منڈی//ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ ہند پاک سرحد کے عین قریب پولیس اور فوج نے ایک زندہ گرنیڈ برآمد کیا ہے جسے بعد ازاں ناکارہ بنا دیا گیا ۔پولیس کے مطابق سکورٹی فورس کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ساوجیاں کے چاپڑیاں علاقہ سے ایک زندہ گرنیڈ برآمد کیا اور بعد ازاں اسے تباہ کر دیا گیا چوکی آفسر ساوجیاں اے ایس آئی ممتاز احمد نے اس حوالے سے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتور اور پیر کی درمیانی شب کو پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ہند پاک سرحد کے نزدیک بسے گاوں چاپڑیاں میں ایک زندہ گرنیڈ پایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خبر ملتے ہی ان کی سربراہی میں پولیس اور فوج کی ایک ٹیم چاپڑیاں پہنچی جہاں سے انہوں نے اس گرنیڈ کو برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔
 
 

کالج جاتی لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی 

سمت بھارگو 
راجوری //راجوری قصبہ کے کھیورہ علاقہ میں ایک کالج میں زیر تعلیم لڑکی کی لاش کمرے کی چھت میں لگے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی جس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔لڑکی کی شناخت سومیگا دختر رنجیت سنگھ سکنہ سیالسوئی کالا کوٹ کے طورپر ہوئی ہے جو کہ راجوری قصبہ کے کھیورہ علا قہ میں کرایہ پر کمرہ لیا ہوا تھا ۔مذکورہ لڑکی گور نمنٹ پی جی کالج راجوری میں بی ایس سی کے سمسٹر سوم میں زیر تعلیم تھی ۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی جس کے بعد اس کو گور نمنٹ میڈیکل کالج و منسلک ہسپتال میں منتقل کر دی گئی جہاں پر اس کا پوسٹ مارٹم کر نے کے بعد لا ش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس ایچ او راجوری نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
 

مشتاق بخاری فاروق عبداللہ کیلئے دعاگو

سرنکوٹ //نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر سید مشتاق احمد شاہ بخاری نے پارٹی کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ کی شفایابی کیلئے دعا کی ہے جو اس وقت سکمز صورہ میں زیر علاج ہیں۔فارو ق عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان کو سکمزمنتقل کیاگیاہے۔یہاں جاری بیان میں مشتاق بخاری نے تمام عوام اور نیشنل کانفرنس کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ فاروق عبداللہ کی جلد سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔انہوں نے کہاکہ وہ فاروق صاحب کی جلد سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
 
 

منجا کوٹ میں ٹی 20ٹورنا منٹ اختتا م پذیر 

بہروٹ کی ٹیم نے فائنل میں کامیابی حاصل کرلی 

 پرویز خان
منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کی کلالی پنچایت میں کھیلے گئے ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا جس میں بہروٹ کی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔فائنل میچ میں کلالی اور بہروٹ کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں بہروٹ کی ٹیم نے مقررہ 20اوروں میں 192رنز سکور کئے ۔جواب میں کلا لی کی کرکٹ تیم محض 60رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔ٹورنا منٹ کے فائنل میں ضلع ترقیاتی کونسل ممبر و وائس چیئر مین شبیر احمد خان بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئے ۔اس دوران موصوف نے نو جوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو کھیلوں کے سلسلہ میں اپنے سی ڈی فنڈز سے پچاس ہزار روپے دینے کی یقین دہانی کروائی ۔انہوں نے کہاکہ کلالی پنچایت میں دس لاکھ روپے کی لاگت سے کھیلوں کا میدان تعمیر کیاجائے گا ۔اس دوران ایڈوکیٹ شکیل احمد خان نے جیت حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ ہزار روپے نقد فراہم کئے ۔کھلاڑیوں نے وائس چیئر مین شبیر احمد خان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ نوجوان نسل سیاسی رہنما کا ساتھ دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔اس موقعہ پر پنچایت کالالی کے معززین جن میں عدالتی چیئر مین جی ایم خان سابقہ ممبر پنچایت شکور خان کے علاوہ کہیں سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔
 

کھنیالکوٹ میں ٹریکٹر حادثے کا شکار 

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے کھنیالکوٹ علاقہ میں ایک ٹریکٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجہ میں اس کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔ حادثے کے فورا بعد مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ڈرائیور کو فوری علاج و معالجہ کیلئے تھنہ منڈی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر وہ زیر علاج ہے ۔ ڈرائیور کی پہچان صابر حسین ولد محمد ریاض کے طور پر ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیر کو بغیر نمبر کے ایک ٹریکٹر کھنیالکوٹ گلی کے قریب بھٹیلی موڑ میں اس وقت حادثے کا شکار ہو جب وہ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر تین سو فٹ گہر ی کھائی میں جا گرا ۔اس سلسلہ میں تھنہ منڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
 

 سڑک کی غیر معیاری تعمیر کا معاملہ 

انتظامیہ نے جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل دی 

سمت بھارگو 
راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے کالا کوٹ سب ڈویژن میں سڑک کی غیر معیاری تعمیر کی شکایت کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ بچھائی جارہی تار کول کا جائزہ لیا جائے ۔ڈی سی راجوری راجیش شون کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کالا کوٹ ،ایگزیکٹو انجینئر روڈ کنسٹریکشن ایجنسی کے علاوہ دسیول ممبران کو بھی کمیٹی میں شامل کیاگیا ہے ۔کمیٹی اراکین کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر ہی رپورٹ پیش کی جائے ۔
 
 

پونچھ انتظامیہ و معززین کا اجلاس منعقد 

رمضان، بیساکھی اور نوراتروں کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا 

حسین محتشم
پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت نے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں معزز شہریوں علمائے کرام اور دیگر افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیاجہاں انہوں نے ماہ مبارک رمضان ،بیساکھی اور نوراتروں کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات پر تمام شرکاء سے تبادلہ خیال کیا اور افسران کو اہم ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر موجود محکمہ صحت عامہ، محکمہ صحت، محکمہ بجلی،محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری اور دیگر محکمہ جات کے افسران کو ہدایت جاری کی۔انہوں نے تمام تہواروں پر پانی بجلی راشن اور دیگر سہولیات عوام کو فراہم کرنے کے سلسلے میں کڑے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ڈی سی نے کہا کہ یہ سبھی تہوار اہم اور متبرک تہوار ہیں ان میں لوگ روزے رکھتے ہیں اور دیگر عبادات بھی انجام دیتے ہیں اس لئے لوگوں کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس حوالے سے انتظامیہ کو کڑے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر موجود علمائے کرام نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی کہ ماہ مبارک رمضان کے دوران لوگوں کو بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے اکثر پریشان ہونا پڑتاہے۔  انہوں نے کہا کہ رمضان میں اکثر افطاری اور سحری کے وقت بجلی گل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس موقع پر ہندو اور سکھ مذاہب کے معززین نے بھی ترقیاتی کمشنر سے بیساکھی اور نوراتروں کے دوران بجلی پانی راشن اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام قصبہ جات میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کرنے کی اپیل۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے تمام شرکاء کے مطالبات سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ان کو ہر طرح کی سہولت ان تہواروں کے دوران فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے مذہبی قائدین سے اپیل کی کہ وہ کوڈانیس کے پیش نظر تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں۔ انہوں نے اجتماعات سے پرہیز کرنے کی بھی شرکاء سے اپیل کی۔