چندرکوٹ میں ہیروین سمیت2گرفتار
ایم ایم پرویز
رام بن//منگل کے روز چندرکوٹ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کوگرفتار کیا۔جس کار میںوہ سفر کررہے تھے اس سے 14 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ چندرکوٹ میں جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران رام بن سے چندر کوٹ جانے والی آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر جے کے 11 اے -1609 کوتلاشی کے دوران روکا گیا جب قریب14 گرام ہیروین برآمد کیاگیا جوپولی تھین پاؤچ میں چھپا ہوا تھا اور ایک وزن والی مشین بھی کار سے برآمد ہوئی ۔دو افراد کی شناخت ونود کمار ولد اوم پرکاش ساکن ڈیرہ بابا بندہ ریاسی اور ارجن سنگھ ولد نصیب سنگھ ساکن کیالا ریاسی کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں پر ایف آئی آر نمبر 58/2021 کے تحت دفعہ 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تھانہ چندرکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ
مرمت کے پیش نظر آج بند رہے گی
ایم ایم پرویز
رام بن//ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ آج یعنی بدھ کے روز ہفتہ وار مرمت اور بحالی کے کاموں کے لئے سری نگر جموں قومی شاہراہ کے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی نقل و حرکت معطل رہے گی۔حکومت پہلے ہی احکامات جاری کر چکی ہے جس میںکہا گیا ہے کہ ہر بدھ کے روز ہائی وے کی ضروری مرمت اور بحالی کے لئے جموں سری نگر قومی شاہراہ جواہر سرنگ سے شاہراہ کے چنانی ناشری سرنگ حصے تک گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند رہے گی۔بانہال سے جکھانی ادھم پور تک دو لین پرانے جموں سری نگر نیشنل ہائی وے سیدھ کو چار لین میں اپ گریڈ کرنے کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ 1 اے) میں مصروف ٹھیکیدار کمپنیوں کو کام کے پریشانی سے پاک ماحول کو متاثر کرنے اور اس کے لئے کام کے پریشانی سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کی جانب سے اس آرڈر پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بانہال، رامسو ،اکھرال اور رام بن کے متصل ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے شکایت کی تھی کہ ٹریفک کی نقل و حرکت معطل ہونے کی وجہ سے انہیں رام بن ،رامسو ،بانہال اور بٹوت کے ہسپتالوں اور دفاتر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
لڑکی کی پراسرار حالات میں لٹکتی نعش برآمد
ریاسی/ ٹھاکرکوٹ//کنوٹاپانسا، تحصیل ٹھاکرکوٹ ضلع ریاسی کی 21 سال کی شادی شدہ لڑکی رضیہ بیگم شوکت علی ساکن کونٹہ کی لاش اپنے والد کے گھر میںپراسرار حالات میں لٹکتی ہوئی ملی۔ وہ کچھ دن پہلے اپنے والد کے گھر آئی تھی۔ یہ علاقہ تھانہ ارناس کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔ نعش پوسٹمارٹم کے بعد اس کے قانونی ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
وزیراعظم آواس یوجنا قسط کے طور پر 2.24 کروڑ روپے کی رقم تقسیم
ڈوڈہ//ضلعی انتظامیہ ڈوڈہ نے 662 مستحقین میں زیر التوا قسطوں کے طور پر 2.24 کروڑ روپے کی ادائیگی کی تاکہ انہیں PMAY-G کے جاری مکانات کی تکمیل میں تیزی لانے میں مدد ملے۔محکمہ دیہی ترقی کے مطابق اے سی ڈی ڈوڈا نے متعلقہ بلاکس کے ذریعہ تیار کردہ آرڈر شیٹوں کے مطابق آن لائن ٹرانزیکشن کے ذریعے 662 مستحقین کے حق میں زیر التوا قسط کی رقم جاری کردی۔ انہوں نے بی ڈی اوز سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری احکامات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر مکانات کی تعمیر کی نگرانی کریں۔ورچوئل میٹنگ کے دوران اے سی ڈی نے بلاکس میں تکمیل کی سست شرح ، زیر التواء جیو ٹیگنگ ، مستحقین کے ذریعہ رجسٹرڈ مکانات کی تعمیر میں سست عملدرآمد ، بلاکس کے ذریعہ آرڈر شیٹ تیار کرنے میں تاخیر وغیرہ کے بارے میں استفسار کیا۔اے سی ڈی نے مستفید افراد سے پیشرفت کو تیز کرنے کے لئے کہا اور یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے بی ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ بروقت جیو ٹیگنگ اور آرڈر شیٹس کی تیاری کو یقینی بنائیں تاکہ مستحق افراد کو بروقت ادائیگی کو بلا تاخیر یقینی بنایا جائے۔
خاتون کو خودکشی کرنے سے بچایا گیا
عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ کے علاقہ ہولر سے تعلق رکھنے والی خاتون کو میڈیا و آرمی نے اس وقت بچایا جب وہ نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرنے کیلئے چناب کا رخ کررہی تھی۔جسکے بعد میڈیا کے نمائندوں نے ایس ایچ او کشتواڑ کو اسکی اطلاع دی اور پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لیا۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے اور پولیس وجوہات کا پتہ لگارہی ہے کہ خاتون کیونکر خودکشی کرنے کی کوشش کررہی تھی۔سینئر صحافی راجیش چندر نے بتایا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کوریج کیلئے جارہے تھے کہ انھوں نے ایک خاتون کو راستے سے بھاگتے ہوئے دیکھا جسکے بعد اسے روکنے کی کوشش کی گئی اور اسے بندرابن کے قریب روکا گیا اور اسکی اطلاع ایس ایچ او کشتواڑ کو دی گئی۔
ریاسی میں بجلی محکمہ کی ناقص کارکردگی سے لوگ پریشان
زاہد ملک
ریاسی//ریاسی ضلع کے درحنوں دیہات سے لوگ شکایات کر رہے ہیں کہ بجلی کی ناقص کارکردگی سے وہ تنگ آگئے ہیں۔سب ڈویژن مہور اور درماڑی کے درجنوں دیہات بٹھوئی ،مالا ،ساڑھ ،بگا، انگرالہ ،ٹکسن ،شیدول ،لار ،کھوڑ ،گلابگڑھ ،دیول، نہوچ، اڑبیس ،بدر ،بلمتکوٹ ،منجیکوٹ،ممنکوٹ،شیرگڑی،باگنکوٹ،چسانہ،طولی،سنگڑی کے علاوہ درجنوں دیہات میں گزشتہ شب سے ہی بجلی غائب ہے۔لوگوں نے کہا کہ بجلی نا ہونے کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بجلی کٹوتی کا بھی کوئی شیڈول نہیں ہے من مرضی سے بجلی کی کٹوتی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں سحری اور افطاری کے اوقات اکثر بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سحری اور افطاری کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔لوگوں نے مزید کہا کہ اگرچہ محکمہ وقت پر کرایہ وصول کرتا ہے پھر بہتر بجلی سپلائی فرہم کرنے میں کیا دقت آرہی ہے۔مقامی باشندوں نے یہ بھی کہا کہ آسمان پر بادل نکلنے سے پہلے ہی بجلی غائب ہوجاتی ہے۔اس حوالے سے جب کشمیر عظمیٰ نے AEE بجلی وجے کمار سے بات کی انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب 33 کے وی لائین پر پیڑ گر گیا تھا جس کی وجہ سے بجلی لائین ٹوٹ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی بحالی کا کام چل رہا ہے اور امید ہے کہ شام 8 بجے تک بجلی بحال ہوگی۔
گو ل بھیمداسہ میں راشن کی فراہمی میں پریشانیاں
نیٹ ورک نہ ہونے سے بائیو میٹرک کا استعمال نا ممکن،انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل
زاہدبشیر
گول//محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری کی جانے سے بائیومیٹرک کے ذریعے سے لوگوں کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ شروع تو کیا ہے لیکن سب ڈویژن گو ل میں کچھ ایسی بھی جگہیں ہیں جہاں یہ مشین نیٹ ورک نہ ہونے کی صورت میں کام کرنا بند کر دیتی ہیں ۔وہیں آج کل کوڈ19کی وجہ سے بھی اس مشین پر انگوٹھا کرنا کسی خطرے سے خالی نہیںہے ۔جہاں لوگوں کیساتھ ملنا جھلنا ، آنا جانا ، ماسک کا استعمال ایس او پیز کا استعمال وغیرہ پر عمل کرنا کافی ضروری ہے وہیں بائیو میٹرک مشین بھی مضر ہی ثابت ہو رہی ہے کیونکہ اس مشین پر انگوٹھا کرنے کے بعد ہی راشن فراہم ہوگا ۔ وہیں بھیمداسہ علاقہ کے لوگوں کو آج کافی دقتوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کشمیر عظمیٰ کیساتھ بات کرتے ہوئے مقامی سرپنچ نے کہا کہ اگر چہ علاقے میں راشن کی فراہمی کے سلسلے میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے بائیو میٹرک مشین نصب کیا ہے لیکن یہاں پرنیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے جہاں یہ مشین بیکار ثابت ہو رہی ہے وہیں لوگوں کو راشن نہ ملنا بھی کافی پریشانی کا سبب ہے ۔ عید کو چند ایک دن رہ گئے ہیں لیکن لوگوں کو راشن ابھی بھی نہیں دیا گیا ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس مسئلے کا جلد از جلد حل ڈھونڈا جائے تا کہ اس مسئلے کا حل ہو اور کوڈ مرض کے دوران اس مشین کا استعمال نہ کیا جائے تا کہ لوگ بھی محفوظ رہ سکیں ۔
گول میں انتظامیہ کے احکامات حکم نواب تادر نواب ثابت
مرغ و سبزی کے من مانے دام، ریٹ لسٹ کا کوئی پاس و لحاظ نہیں
زاہد بشیر
گول//گول سب ڈویژں میں انتظامیہ کی جانب سے حالیہ چینک کے بعد بھی مرغ و سبزیوں کے دام جوں کے توں ہیں ۔سرکار کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کو دکانداروں نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے ۔ جس دوران انتظامیہ چیکنگ کرتی ہے تو صرف اس ایک آدھ گھنٹے کے لئے دام ہوتے ہیں اور وہ بھی زبانی دام اور بعد میں پھر وہی مہنگے داموں لوگوں کوفروخت کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ تھم نہیں رہا ہے ۔اگر چہ ٹی ایس او گول اور نائب تحصیلدار گول نے چیکنگ کے دوران دکانداروں سے کہاکہ وہ سبزیوں کاریٹ لکھ کر رکھیں اورمرغ فروشوں کو بھی ریٹ لسٹ آویزان رکھنے کو کہا لیکن مرغ جو سرکاری ریٹ ہے وہ200اور225روپے ہے لیکن دکاندار250روپے فروخت کرتے ہیں اس طرح سے یہ لوٹ کھسوٹ پورے سب ڈویژن میں چل رہا ہے اور اس تمام صورتحال سے انتظامیہ بھی بخوبی واقف ہے لیکن اس کے با وجود کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے بلکہ چیکنگ کے دوران دو تین سو روپے جرمانہ کر کے تمام مسئلے کو ختم کیا جاتا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ اس پر سختی سے عمل کرنے کے لئے دکانداروں کی لگام کسیں کیونکہ انتظامیہ کے لوگ گول میں چوبیس گھنٹے موجود ہوتے ہیں اور سرکار کی جانب سے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی لازمی ہے ۔
ڈوڈہ میںکورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ
منگل کو 81 نئے مثبت کیس، مریض صحتیاب ،جی ایم سی گھٹ مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کے روز ڈوڈہ، عسر، بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران 81 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 9 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 544 پہونچ گئی ہے اور 3632 مریض صحتیاب ہوئے ہیںاور 71 اموات درج کی گئی ہیں۔انتظامیہ نے کوؤڈ متاثرین کو ہوم قرنطینہ میں بھیجا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لیں تاکہ اس مہلک وباء سے محفوظ رہ سکیں۔اس دوران چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر نے گھٹ میں زیر تعمیر گورنمنٹ میڈیکل کالج عمارت کے احاطے کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیتے ہوئے ہر طرح کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس زون میں داخل ہونے سے احتیاط کریں۔س دوران انتظامیہ نے پنچائتی سطح پر تحصیلدار و بی ایم او کی زیرنگرانی مختلف محکموں کے ملازمین پر مبنی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو گھر گھر جانچ پڑتال کررہے ہیں۔
کووڈ ایس او پیر کی خلاف ورزی پر جرمانہ
1299 ٹیکے لگائے گئے ، 961 نمونے جمع ہوئے
رام بن//ضلع رام بن میں کوویڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لئے مہم کو جاری رکھے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔نفاذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں معائنہ کے دوران 25000 روپے جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ وہ اپنے قریبی سی وی سی میں کوویڈ ویکسی نیشن ڈوز لینے جائیں۔ ضلع امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ منگل کے روز ضلع رام بن میں 1299 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے ضلع میںنامزدویکسی نیشن مراکز میں 1299 افراد کو کوڈ ویکسین پلانے کے علاوہ 183 آر ٹی-پی سی آر اور 778 آر اے ٹی نمونے سمیت 961 نمونے اکٹھے کیے ہیں۔