دارالعلوم پیام رضاریاسی میں اتحادالمسلمین کانفرنس کا انعقاد
مقررین کی امت کو حضور اکرم ؐکے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین
عظمیٰ نیوز
ریاسی//دارلعلوم پیام رضا زیروموڑریاسی میں یک روزہ ’اتحادالمسلمین ‘کانفرنس کاانعقاد کیاگیا جس کی صدارت مفتی محمدایوب خان نعیمی ،شیخ الحدیث وسرپرست اعلیٰ جامعہ نعیمہ مرادآباد نے کی جبکہ مقررخصوصی کی حیثیت مفتی محمدمسعودرضانعیمی امریکہ سے تشریف لائے تھے۔یہاں موصولہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ریاستکے مختلف مقامات سے آئے ہوئے علماء کرام وفرزندان توحیدنے کانفرنس ہذامیں شرکت کی۔اپنے خطاب میں مفتی محمدمسعودرضانعیمی نے کہاکہ اْمت مسلمہ میں اتحادکی کمی اورنبی آخرالزماں حضرت محمدؐ کی تعلیمات اورسنتوں سے دوری کے سبب پوری دنیامیں مسلمان زبوں حالی اورپریشانی کاشکارہیں۔انہوں نے فلسطینی ،عراقی، بحرینی ،نائجیریا، پاکستان ،ہندوستان اورشام کے مظلوم مسلمانوں کے تئیں بھرپور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی طاقتوں کی مذموم سازشوں کی مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ اسلام محبت،اخوت اوررواداری کادرس دیتاہے نہ کہ دہشت گردی کا۔انہوں نے کہاکہ اسلام کوبدنام کرنے کیلئے صہیونی طاقتیں سازشیں کررہی ہیں۔انہوں نے امت مسلمہ سے نبیؐ آخرالزماں کی تعلیمات اورسنتوں کی پیروی کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ جب تک مسلمانوں میں اتحاد قائم نہیں ہوتا تب تک مسلمان پریشان حال رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ شام،فلسطین ودیگرمسلم ممالک میں اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کاقتل عام کررہی ہیں،مائیں بے سہارا اور بچے یتیم ہوتے جارہے ہیں۔انہوںنے عالمی امن کے ٹھیکیداروں پر بھی زور دیاکہ وہ مسئلہ شام اورفلسطین میں مسلمانوں پرہورہے مظالم پر مجرمانہ خاموشی توڑ کرمظلومین کو انصاف دلائیں۔اس موقعہ پرمفتی محمدایوب خان نعیمی نے مسلمانوں پرزوردیاکہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اورعشق مصطفیٰ کواپنی زندگی کالازمی حصہ بنائیں پھرنتائج دیکھیں یقیناعزت ووقار اورغلبہ مسلمانوں کامقدرہوگا۔ کانفرنس کااختتام دعائیہ مجلس کے ساتھ ہوا۔اس دوران کانفرنس کاانعقادسرپرست دارالعلوم پیام رضا زیروموڑریاسی مولاناریاض احمدرضوی نے کیاتھا۔
کشتواڑ اور جموں نرسنگ کالج کی تعمیر
وزیر اوقاف نے اراضی نشاندہی کی ہدایات جاری کیں
جموں//مال،حج و اوقاف اور پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے جموں او رکشتواڑ میں نرسنگ کالجوں کی تعمیر کے لئے فوری طور سے اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔اُنہوںنے کہا ہے کہ اراضی کی تفویض سے متعلق منصوبہ ایک ہفتے کے اندر ان کے دفتر تک پہنچنا چاہئے۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری سے جڑے معاملات کا ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لیتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری مال شاہد عنایت اللہ ، وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی پروفیسر جاوید مسرت ، ڈی سی جموں کمار راجیورنجن ، سی ای او وقف کونسل کے علاوہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ نرسنگ کالج راجوری اس وقت یونیورسٹی کیمپس سے کام کا ج چلارہا ہے لیکن جموں اور کشتواڑ میں کالج کی عمارت تعمیر کرنے کے لئے 8کنال اراضی بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کو تفویض کرنا لازمی ہے ۔وزیر نے اراضی کی نشاندہی پرہو رہی تاخیر کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ پہلے سے نشاندہی شدہ مقامات کا دورہ کر کے اس عمل کو حتمی شکل دیں۔انہوںنے یونیورسٹی حکام سے کہا کہ وہ اس معاملے کو حتمی شکل دے کر ایک ہفتے کے اندر اندرمنصوبہ پیش کریںتاکہ جموں اور کشتواڑ نرسنگ کالجوں کے لئے عمارتیں تعمیر کی جاسکیں۔میٹنگ کے دوران وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیور سٹی کی طر ف سے اُبھارے گئے دیگر معاملات پربھی تبادلہ خیال ہوا جن میں اوقاف کی طرف سے گرانٹ کی واگزار ی ، جموں اور کشتواڑ نرسنگ کالج کے لئے اضافی عمارتیں اور اخراجات کو پورا کرنے کے لئے وقف کونسل کی مالی معاونت جیسے معاملات شامل تھے۔
گول پولیس کاعوام کیساتھ مشترکہ اجلاس
زاہد بشیر
گول//اند میں ’’پولیس کیومنٹی پارٹنرشپ گروپ‘‘کے تحت میں لوگوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ ،انچارج پولیس پوسٹ اندھ اشوک بزاز بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر عوام کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور عوام کے ساتھ پہلے رابطے سے متعلق رابطے قائم کرنے کا ایک مقصد کے ساتھ بات ہوئی ۔ اجلاس میں اند،ڈھیڈہ، داچھن،چھچھواہ اور مہا کنڈ سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر شرکاء نے علاقہ کے لوگوں کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی ۔ لوگوں نے کہا کہ ریلوے سڑک دو سال پہلے شمالی ریلوے کی طرف سے حاصل کی جا رہی ہے لیکن اراضی مالکا ن ابھی تک معاوضہ وصول نہیں کرسکتے ہیں.۔لوگوں کو بجلی میسر نہیں ، پینے کے پانی کی پائپوں کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پائپیں بوسیدہ ہو چکی ہیں جہاں پر نئی پائپوں کی ضرورت ہے ۔ اس موقعہ پر لوگوں نے ریلوے T14,T15میںمقامی نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کو ایس ڈی ایم گول کے ساتھ اٹھائیں گے اور وہ اس مسئلے پر تمام محکموں کے آفیسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ انہوں نے اس موقعہ پر لوگوں سے کہا کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں اور یہاں پر مسائل کو دور کرنے میں پولیس ہر وقت اُن کے ساتھ ہے اور امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے پولیس اور عوام کا تال میل لازمی ہے اور امن کو بر قرار رکھیں ۔
پتنازی کشتواڑ میں قومی ایکتا میٹنگ
کشتوار//خطہ میں امن و آپسی روا داری قائم رکھنے کی کاوشوںکے ایک حصہ کے طور پر فوج کی جانب سے ضلع کے پتنازی علاقہ میں پیر کے روز ایک قومی ایکتا اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پتنازی علاقہ میں مختلف مذاہب کے لوگ خوشی خوشی رہ رہے ہیںاور فوج نے ہمیشہ ان رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کئی ترقیاتی پروگرام منعقد کئے ہیں۔اسی سلسلہ مٰں فوج کی جانب سے پتنازی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ملحقہ دیہات کے24 نامور اشخاص نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران لوگوں نے آپسی تبادلہ خیال کیا ، جس سے مختلف مذاہب کے درمیان دوستانہ تعلقات مستحکم ہوئے ۔اس موقعہ پر لوگوں کو معمولی مدعوں سے دور رہ کر سماج اور ملک کی بھلائی کیلئے کام کرنے کی تلقین کی گئی۔اس پروگرام سے نوجوانوں کو بنیاد پرستی سے بالا تر ہو کر دوسرے مذاہب کے لئے برداشت کا جذبہ پیدا کرنے کی جانب راغب کرنے میں مدد ملے گی۔
کشتواڑ میں مفت طبی کیمپ آج
کشتواڑ//ٹھاکور جُگل بھنڈاری چیرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے منگل کے روز کشتواڑ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ٹرسٹ کے ترجمان ٹھاکور رندیپ بھنڈاری کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں اس بات کی جانکاری دی گئی ہے۔کیمپ میں سُپر اسپیشلٹی ہسپتال جموں کے ایک اسپیشلسٹ جنرل سرجن ڈاکٹر رنجیت سنگھ راٹھور جنرل سرجری، پیشاب کے مسائل، پروسٹیٹ کے مریضوں،پتھری کے مریضوں،گُردوں کے مسائل کے مریضوں کامعاینہ کریں گے ۔ٹرسٹ نے لوگوں سے اس سہولیت کا استفادہ لینے کی درخواست کی ہے۔
رام بن کے مکینوں کی
ٹریفک قوانین کی عمل آوری یقینی بنانے کی اپیل
ایم ایم پرویز
رام بن//ضلع کے مکینوں نے محکمہ پولیس اور ٹریفک عملہ سے ضلع میں تمام روٹوں پر چل رہی گاڑیوں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر یقینی عمل آوری کی اپیل کی ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا ہے کہ بعض سرکاری افسر ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کر رہے ہیں،یہاں تک کہ پولیس اہلکار بھی بغیر رجسٹریشن نمبر ااور بغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ وہیکل چلاتے ہیں۔اُنہوں نے مبینہ شکایت کی ہے کہ کنٹریکٹر کمپنیوں کے ساتھ کا م کر رہی پرائیویٹ گاڑیاں بغیر جائز دستاویزات کے ہیں،جن کو کنٹریکٹر کمپنیوں نے قوانین کو بالائے طاق رکھ کر کرایہ پر لے رکھا ہے۔اُن کا یہ بھی الزام ہے کہ ضلع میں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی ہے کیونکہ اسے کنٹریکٹر کمپنیوں نے کرایہ پر لے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مسلہ کئی بار حُکام کے ساتھ اُٹھایا ہے لیکن اسے نظر انداز کیا گیا ہے۔
شاہراہ پر ٹریفک پولیس اہلکار کی مارپیٹ
دو بھائیوں سمیت تین افراد گرفتار
محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ ہر بانہال کے نزدیک ایک ٹریفک پولیس اہلکار کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے کو لیکر بانہال پولیس نے کیس درج کرکے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اس مبینہ مارپیٹ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار بشیر احمد زخمی ہوا ہے اور اسے ایمرجنسی ہسپتال بانہال سے اننت ناگ کے ضلع ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے- پولیس نے اس معاملے میں تینوں مبینہ ملزمین کو گرفتار کر کے اْن کے خلاف بانہال پولیس سٹیشن میں ایک کیس درج کر لیا ہے ۔بانہال پولیس کے مطابق یہ معاملہ اْس وقت پیش آیا جب ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے بانہال کی قیادت میں ٹریفک پولیس اہلکار بانہال کے نزدیک جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک جام کھول رہے تھے کہ اسی دوران مخالف سمت سے آ رہی ایک کار کا سائیڈ شیشہ ٹریفک پولیس کی گاڑی کے ساتھ ٹکرا کر ٹوٹ گیا جبکہ پولیس کے مطابق اس واقعہ میں ٹریفک پولیس کی گاڑی کا سائیڈ شیشہ بھی ٹوٹ گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کی معافی تلافی اور ہرجانہ دینے کی بات چیت کے بعد معاملہ موقع پر ہی رفع دفع کیا گیا لیکن پولیس کے مطابق جب ٹریفک پولیس کی گاڑی واپس ڈی ایس پی ٹریفک کے دفتر واقع آڑ بل، بانہال پہنچی تو دو بھائی طارق رشید شاہ ، ہارون رشید شاہ ولد عبد الرشید شاہ ساکنہ تکیہ اور جاوید احمد شاہ ولد شمس الدین ساکنہ ٹٹھار بانہال ٹریفک پولیس کے دفتر کے اندر داخل ہوئے اور ٹریفک پولیس اہلکار بشیر احمد کے ساتھ مبینہ طور مار پیٹ کی جس دوران مذکورہ اہلکار کی ناک سے خون بہنے لگا اور اْسے فوری طور پر بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اْسے مزید علاج معالجہ کیلئے اننت ناگ کے ضلع ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے تینوں افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایک ایف آئی نمبر 29/2018زیر دفعہ 332/333/452/307/34 رنبیر پینل کوڈ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار کے ساتھ مارپیٹ میں ملوث تمام تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی سی آفس کشتواڑ کے احاطہ میں شجر کاری
کشتواڑ//ضلع انتظامیہ کی جانب سے منی سیکرٹریٹ ڈی سی آفس کشتواڑ میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقعہ پر منعقدہ ایک تقریب پر ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا مہمان خصوصی تھے۔پروگرام میں مختلف محکموں کے سٹاف نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر انفگریز سنگھ رانا نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ عرصہ دراز سے پودے نسانی زندگیوں کا بقا کر رہے ہیں اور ڈی سی ا ٓفس کمپلیکس کو شجر کاری سے خوبصورت بنانے کو کہا ۔انہوں نے کہا کہ پودے انسانی سیکورٹی میں ایک اہم رول نبھاتے ہیں،انہوں نے کہا چاہیے روزگار کے وسائل یا ماحول کو محفوظ رکھنے جیسے کہ پانی اور ہوا کی کشافت کو دور کرنے میں پودے یقیقنی طور سے انسانی زندگی کو سیکورٹی فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے سٹاف ممبران کو اپنی لوکلٹی میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانیپر زور دیا ،تاکہ ماحول کو صاف و پاک رکھا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخت سماج کے لئے زندگی ہے اور ہر ایک کو شجر کاری میں شرکت کرنی چاہیے۔
پرنسپل کو صدمہ
مختلف انجمنوں کاوالدہ کے انتقال پر تعزیت
ڈوڈہ //پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول جٹھیلی عبدا لطیف بٹ کی والدہ کے انتقال پر مختلف انجمنوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مختلف سماجی و ایمپلائز تنظیموںبشمول جے اینڈ کے آر ای ٹی فورم ، آل جے اینڈ کے لیکچرارس فورم، اے آئی ایس ایف، ڈی آر وائی ڈبلیو اے کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میںعبدا لطیف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، جن کا گُذشتہ روز انتقال ہوا ہے۔ان تنظیموں نے پرنسپل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے