ڈوڈہ میں نیشنل آیوش مشن بیداری کیمپ کا اہتمام
ڈوڈہ// انڈین سسٹم آف میڈیسنز ڈوڈہ کی جانب سے ضلع کے موضع پرانو میں انڈین نیشنل آیوش مشن کے تحت یک روزہ بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔بیداری کیمپ میںکافی لوگوں بشمول کسانوں،طلاب اور خواتین کی کافی تعداد نے شرکت کی۔بیداری کیمپ میںماہروں کی ایک ٹیم نے شرکت کی جن میںڈاکٹر عرفان گندرو، ڈاکٹر مبشر حُسین منٹو، ڈاکٹر عنایت، ڈاکٹر اشونی کمار، ڈاکٹر بشارت،ڈاکٹر کلجیت اور ڈاکٹر موزمل وحیدی بھی شامل تھے،جنھوں نے لوگوں کو مختلف مدعوں پر بیداری لیکچر دئے۔اس موقعہ پر کسانوں کو ریاستی میڈیسنل پلانٹ بورڈ کی کار کردگیوں سے واقف کیا گیا،جہاں پر انہیں مختلف ادویاتی پو دوں کی کاشت اور اسکے اقتصادی فوائد پر تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی۔گائون کی خواتین کو صحت و صفائی کی اہمیت پر جانکاری دی گئی ۔علاقہ کے نوجوانوں نے وقت وقت پر صحت و صفائی مہم چلانے کی حلف لی۔لوگوں کو نیشنل آیوش مشن کے مختلف اجزا کی بھی جانکاری دی گئی۔
رکن اسمبلی اندروال نے تارکول بچھانے کیلئے11کروڑ روپے واگذار کئے
کیشوان//اندروال سے کانگریس لیڈرشارق احمد سروڑی نے بھاجپااورپی ڈی پی مخلوط سرکارپرکوہرمحاذپرناکام قرار دیتے ہوئے کہاکہ ریاست بھرمیں بدامنی، غیریقینی صورتحال اور بے چینی کابول بالاہے،اورحکومت فرقہ پرستانہ کارستانیوں، تبادلوں او ر قتل وغارت گیری پرزندہ ہے۔شارق احمد سروڑ ی نے ان خیالات کااِظہاریہاں اپنے کیشوان، جونگنا، سیرگواڑی اور کوریاعلاقوں کے دورے کے دوران کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ پی ڈی پی بھاجپاسرکار عام شہری ہلاکتوں، ملازمین کے روزانہ تبادلوں کاسلسلہ چلاتے ہوئے کورپشن کو اورزیادہ بے لگام کررہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے حلقہ انتخاب میں امن ومان اورترقی کی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھائے،اورامن ومفاہمت کے ایجنڈے پرکاربند رہے۔شارق سروڑی نے کہاکہ رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی کی عوام دوست پالیسیوں اورسیکولرنظرئے کی بدولت اندروال تعمیروترقی اورخوشحالی کی نئی بلندیوں کوچھورہاہے۔شارق نے کہاکہ تمام کانگریس کارکنان، ارکان اپوزیشن کے قائدراجیہ سبھاغلا م نبی آزاد اور رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی کی زیرنگرانی عوام کے وقار کی بحالی اوراندروال کی خوشحالی کیلئے اپنانظریہ آگے بڑھائیں گے۔شارق نے کہاکہ غلام محمد سروڑی اندروال میں امن اورخوشحالی کیلئے نئے باب رقم کررہے ہیں۔اُنہوں نے نومبر2002کوتاریخ ساز لمحہ قرار دیاجب یہاں کے عوام نے بھاری اکثریت کیساتھ غلام محمد سروڑی کو فتح سے ہمکنارکیاتھاجس کے بعد لوگوں کااعتمادجمہوری اِداروں پربحال ہوا۔اس موقع پرشارق سروڑی نے کہاکہ رکن اسمبلی کی کاوشوںکی بدولت سیرگواڑی نالے پرکوریاکیشوان میں 37میٹرلمباپل تعمیرکرنے کیلئے2.15کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں۔جبکہ اس کے علاوہ کوریا۔کیشوان کے درمیان15کلومیٹرسڑک پرتارکول بچھانے کیلئے 11کروڑ روپے بھی منظور کئے گئے ہیں جوعوام کی ایک دیرینہ مانگ تھ اور 2014اسمبلی انتخابات میں غلام محمد سروڑی نے اس کاوعدہ کیا تھا جسے وفاکردیاگیاہے۔شارق سروڑی نے کہاکہ کیشوان اے ، کیشوان بی اور انجول پنچایتوں کیلئے ایک نئی واٹرسپلائی اسکیم منظورہوئی ہے جس کا نام جونگناواٹرسپلائی اسکیم ہے اور اس کیلئے3کروڑ روپے منظورہوگئے ہیں۔تعمیری کام محکمہ پی ایچ ای جلد شروع کرے گا۔اُنہوں نے کہاکہ اس اسکیم کے مکمل ہونے کے بعد ان علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت دورہوگی۔اس موقع پران کے ہمراہ دیگران کے علاوہ میں عبدالجبار، عبدالسلیم ، عبدالحمید، محمد یونس، عطامحمد، محمد حسین، محمد اقبال، محمد آمین، عبدالسماد، مشتاق احمداورشبیراحمد قابل ذکرہیں۔
ڈوڈہ میں نوجوان کی خود کشی
دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا
طاہر ندیم خان
ڈوڈہ //سنیچر کے روز پُل ڈوڈہ کے مقام پر ایک شخض نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 29سال کے ایک نوجوان نے پُل ڈوڈہ میں پُل پر چڑھ کرکسی بھی راہگیر کو کوئی بھی موقعہ فراہم نہ کرتے ہوئے اچانک دریائے چناب میں چھلانگ لگائی۔پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے موقعہ پر پہنچی اور بازآباد کاری کا آپریشن شروع کیا ۔ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار احمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جونہی اسکی اطلاع ملی تو میں ایس ایچ او ڈوڈہ کے ہمراہ فوری طور جائے واردات پر پہنچے ۔پولیس کی ٹیم نے کافی کوششوں کے بعد نعش کو دریا سے برآمد کرکے ایک معاملہ زیر دفعہ174 سی آر پی سی درج کیا ہے اور اس واقعہ کے متعلق تحقیقات شروع کر دی۔نعش کی شناخت محمد اقبال ،عمر29سال ولد غلام محمد ساکنہ مرمٹ،ڈوڈہ کے بطور کی گئی ہے،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔
کشتواڑ کے یوتھ لیڈر جنرل منیجر سے ملاقی
کشتواڑ//جوگیندر بھنڈاری کی قیادت میں کشتواڑ کے یوتھ لیڈروں نے جمعرات کے روز جنرل منیجر پکل ڈول ہائیڈرولک پروجیکٹ شبیر زرگر کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ پروجیکٹ کے حالیہ رتبہ پر بات وچیت کی۔زرگر نے یوتھ لیڈروں سے کہا کہ پروجیکٹ کے لئے حتمی ایوارڈ الاٹ کیا گیا ہے۔اور اس پروجیکٹ پر اپریل2018 میں کام شروع ہو جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پکل ڈول ایچ ای پی ڈیم کا حتمی ایوارڈ اگلے 20دنوں میں جے پی کو الاٹ کیا جائے گا ،کیونکہ انکی بولی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پر کام فوری طور شروع کرانا انکی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ ضلع کے مقامی بیروز گاروں کو روزگار کے مواقعے فراہم ہو۔ اس موقعہ پر بھنڈاری نے کہا کہ شبیر زرگر اور انکے سٹاف کی کاوشوں سے ہی پکل ڈول پر کام عنقریب ہی شروع ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پر سرعت سے کام کرنے کے لئے جنرل منیجر نے پی ڈبلیو ڈی اسپیشل سب۔ڈویژن مڑواہ کو دچھن روڈ پر میکڈم بچھانے کے لئے6کروڑ روپے فراہم کئے ہیں، تاکہ ڈیم پر کام شروع ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ یہ انکی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ بھندر کوٹ پُل پر 45فیصدی کام پورا کیا گیا ہے۔ دریں اثنا بھنڈاری نے بیروز گار نوجوانوں سے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں اور پکل ڈول منیجمنٹ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس پروجیکٹ پر کام مقررہ وقت سے قبل ہی تکمیل ہو جائے۔بھنڈاری نے ضلع کے مقامی نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کرنیکی یقین دہانی کی ہے اور کہا ہے کہ اب ان نوجوانوں کو مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
جرنلسٹ ایسوسی ایشن بھلیسہ کی تعزیتی میٹنگ منعقد
گندو / / جرنلسٹ ایسوسی ایشن بھلیسہ نے گوجر بکروال ہوسٹل کے وارڈن سلام دین کے ولد حاجی محمد عبدللہ سکنہ ہڈل کے انتقال پر گہرے دُکھ اورغم زدہ کنبہ کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے۔ ا یسو سی ایشن کے صدر فردوس احمد کھانڈے ،اشتیاق احمد ملک، محمد اسحٰق عارف، رفیع چوہدری اورمحمد سلیم نے غم زدہ کنبہ کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی موت علاقہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے اور کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت انسان تھے جن کا عوام کا ساتھ بہتر تال میل تھا اور مشکلات میں عوام کے ساتھ ساتھ رہتے تھے اور عوامی مسائل میں عوام کے ساتھ بیٹھ کر معاملے حل کرتے تھے۔ ان کی موت گوجر طبقہ کیلئے بھی بڑا نقصان ہے۔ ایسو سین ایشن نے دُکھ کا اظہار کرتے ہو ے کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام دے اور مرحوم کے اہل خانہ کو یہ صد مہ برداشت کی توفیعق دے ۔
کچلو کا محمد فاروق ڈار کی موت پر دُکھ کا اظہا ر
کشتواڑ// سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو نے گذشتہ شام کشتواڑ میں نہ معلوم افرادکی طرف سے محمد فاروق ڈار کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہا ر کیا ہے اور کہا کہ ان کی موت سے کشتواڑ کی عوام کو بہت بڑا نقصان ہو اہے۔ کچلو نے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت انسان تھے جس کی موت سے پورے کشتواڑ کو دُکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان موت گذشتہ شام نہ معلوم لوگوں نے کی ہے جس سے پورے کشتواڑ میں ایک دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے اور عوام خوف و حراس میںہے۔ کچلو نے کہا کہ موجودہ کولیشن سرکار کے دور میں گنڈہ گردی عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملزمان کو جلد حراست میں نہیں لیا گیا تو لوگ سڑکوں پر احتجاج کریں گے جس کے لئے ریاستی سرکار ذمہ د ار ہو گی۔ کچلو نے غم زدہ کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے اور سرکار سے مطالبہ کیا کہ مرحوم کے اہل خانہ کو دس لاکھ امداد کے ساتھ ایک سرکاری نوکری بھی فراہم کی جائے۔