مزید خبرں

لاک ڈائون کو کامیاب بنانے میں پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل

حسین محتشم
پونچھ// کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لئے لگائے گئے لاک ڈون کے دوران پونچھ میں سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اس دوران مختلف مقامات پر لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ لوگ پولیس اہلکاروں کے ساتھ بحث کرنا بھی شروع کر دیتے ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن مولوی فرید نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت نہایت مشکل ترین وقت ہیں لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں ،بازار بند ہیں، طرح طرح کی بندشیں ہیں۔ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی سچ ہے کہ کوڈ19کو روکنے کے لئے لاک ڈائون کے علاوہ بھی کوئی چارہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس پُر آشوب دور میں ہمت اور سمجھداری سے کام لیں ،اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالیں اور جو احتیاطی تدابیر ہیں ان پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈئون کے دوران پابندیوں میں پولیس اگر آپ کو کہیں آنے جانے سے روکتی ہے تو وہ ان کا کام ہے آپ ان کا تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو کوئی مجبوری ہے تو اس سلسلہ میں اپنی پریشانی پولیس اہلکاروں کو بتائیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جذبات میں آکر پولیس اہکاروں کے ساتھ لڑنا جھگڑنا شروع کر دیتے ہیں یہ غلط ہے۔سردار سُرجن سنگھ نے پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوڈ19کے اس وبائی دور میں پولیس جس طرح کام کر رہی ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ لاک ڈئون کے قوانین کی خلاف ورزی کریں گے تو پولیس کاروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں گائوں گائوں میں دکانیں ہیں اور ہر چیز دستیاب ہو جاتی ہے اس لئے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ شہروں کی طرف  فی الحال آنے سے پرہیز کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ لاک ڈئون کی پابندی کرتے ہوئے ضلع پولیس کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈئون کی وجہ سے کرونا کے پھیلا میں کمی ہو نا شروع ہو گئی ہے امید ہے کہ جلد ہی حالات معمول پر آنا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے بھی لاک ڈئون کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کا تعاون کرنے کی عوام سے اپیل کی۔  
 
 

کرنٹ لگنے سے مستری لقمہ اجل 

راجوری //راجوری ضلع کے سب ڈویژن کوٹرنکہ میں ایک مستری بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا جس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔مرنے والے کی شناخت 54سالہ محمد اسلم ولد شمس دین سکنہ کوٹرنکہ کے طورپر ہوئی ہے جو کہ مستری پیشہ سے وابستہ تھا ۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص مستری کے طورپر تعمیراتی کام میں مصروف تھاجسکے دوران وہ بجلی کی تار کی زد میں آکر بیہوش ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو سب ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔معاملہ کی اطلاع موصول ہونے کیساتھ ہی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے مزید رتحقیقات شروع کر دی ہیں ۔