ڈی سی رام بن نے ریلوے کمپنیوں کے معاملات حل کئے
رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنرطارق حُسین گنائی نے ریلوے پروجیکٹوں میں حائل تمام روکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ ان باتوں کا اظہار ڈی سی کی جانب سے ریلوے، ریونیو افسروں، انجینئروں ، ریلوے ٹنل پر کام کر رہے کنسٹریکشن ایجنسیوں کے نمائندوں اور دیگر کنسٹریکشن ورکروں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔اجلاس میں اے ڈی سی ڈاکٹر گورویندر جیت سنگھ ،بانہال اورگول کے ایس ڈی ائیمز،تحصیلداروں، ڈپٹی چیف انجینئر ریلوے،ہپروجیکٹ ڈائریکٹر ریلوے،ارکان ،گامون ،افکان،اے بی سی آئی کے جی ائیمز، ارکان کے ڈی جی ایم و دیگر افسروں نے شرکت کی۔بانہال ریلوے پروجیکٹ کی اہمیت کو مد نظر رکھ کر ڈی سی نے سنگلدان، کھڑی،اور بانہال ر یلوے پروجیکٹوں کی تمام روکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ریلوے پروجیکٹ کے سربراہوں کے ساتھ تفصیلی بات وچیت کی گئی تاکہ مدعوں کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لئے عوام کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے پروجیکٹ کی کاموں میں کوئی بھی روکاوٹ نہ آنے کی ہدایت دی۔ٹنل کے لئے زمین کی حصولیابی اور ملبہ ذخیرہ کرنے کے یارڈ، و دیگر تعمیراتی مقصد سے جنگلاتی اراضی کی کلیرنس سے وابستہ مدعوں پر بھی غور کیا گیا۔ٹنل کی کام سے مکانوں کو ہوئے نقصانات اور موافق ماحولیاتی ماحول تیار کرنے پر بھی اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران کئی متضاد مدعوں کو موقعہ پر ہی حل کیا گیا ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ با نکوٹ علاقہ میں نقصان شدہ مالکان میں2کروڑ روپے بطور معاوضہ تقسیم کیا گیا ۔انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے اہلکاروں کو رینٹ کیسوں کا تخمینہ فوری طور مکمل کرنے کی ہدایت دی، تاکہ لوگوں کو مزید پریشانیاں نہ ہو ں۔انہوں نے کھڑی میں واٹر سپلائی سکیم کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں ایس ڈی ائیمز کو بتایا گیا کہ ان پروجیکٹوں میں مقامی لوگوں کے روز گار کو یقینی بنایا جائے۔
پی ڈی پی نائب صدر سرتاج مدنی کا دورہ ریاسی
زاہد ملک
ریاسی//پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی ریاست کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی کی وعدہ بند ہے۔ان باتوں کا اظہار پارٹی کے ریاستی نائب صدر سرتاج مدنی نے ریاسی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مدنی نے کہاکہ موجودہ سرکار نے مختلف ترقیاتی کام شروع کئے ہیںجو سے علاقہ کے دیہی انفراسٹریکچر میں استحکام آئے گااور علاقہ میںمقامی لوگوں کے لئے روز گار کے مواقعے پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ جموں صوبہ میں ریاسی کی ایک تاریخی اہمیت ہے ا ور موجودہ سرکار اس پوزیشن کو بحال کرنے میں کوشاں ہے۔ اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کو خیر باد کہہ چُکے متعدد کارکنوںنے پی ڈی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔مدنی نے ان کارکنوں کا پارٹی میں خیر مقدم کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ انکے جوائن کرنے سے پارٹی کو اس خطہ میں مزید استحکام ملے گا۔دورے کے دوران انکے ہمراہ ایم ایل سی سریندر چودھری،پی ڈی پی ضلع صدرشفیق بھٹ،گلزار کھٹانہ، نواز الدین کھٹانہ، وید مہاجن و دیگران بھی تھے۔
ملاڑ، کشتواڑ میں ترغیبی لیکچر کا اہتمام
کشتواڑ//نوجوانوں کو انڈین آرمی میں آنے والی بھرتی ریلیوں کی جانکاری دینے اور انہیں انڈین آرمی میں اپنا طرز زندگی بطور ایک کیرئیر اپنانے کے مقصد سے انڈین آرمی کی جانب سے ضلع کے ملاڑ خطہ میں ایک ترغیبی لیکچر کا انعقادکیا۔لیکچر کے ذریعہ سے مقامی لوگوں اور نوجوانوں کو فوج میں جوائن کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ایوئینٹ میں 10۔اساتذہ اور 61۔طلاب نے شرکت کی۔یہ ایونٹ مقامی لوگوں اور نوجوانوں کیلئے ایک منفرد ،ناقابل فراموش اور ایک ترغیبی تجربہ تھا۔لیکچر نوجوان طبقہ میں فوج کے متعلق مزید جانکاری حاصل کرنے کی ایک کوشش تھی۔ایونٹ کا مقصد لوگوں کو فوج کے ساتھ قریبی تال میل پیدا کرنا تھا ۔
ریاسی سے چیتے کی لاش برآمد
ریاسی //ریاسی میں ایک چار سال کا مردہ چیتاپایا گیا ہے، رواں ہفتے میں یہ دوسرا ایسا واقعہ ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار کے مطابق سمبل۔چوامیں سڑک پر سر کٹی ایک چیتے کی نعش برآمد کی گئی ہے۔وائلڈ لائف وارڈن جموں امت شرما کے مطابق شاید سڑک عبور کرتے ہوئے کسی گاڑی کی زد میں آنے سے اسکی موت ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ مُردہ چیتے کو لوازمات پُر کرنے کے بعد ٹھکانے لگایا گیا ۔روان ہفتہ میں اس سے قبل بھی ایک سات سالہ جیتے کا گولیوں سے چھلنی نعش دریائے چناب سے برآمد کی گئی ہے۔شرما نے کہا کہ ایک بڑی بلی کے سامنے کا پنجہ غائب ہے جسکی تحقیات جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایف آئی آر پہلے ہی درج کیا گیا ہے ا ورست کٹی نعش کا نمونہ فورنسک لیبارٹری کو بھیجا گیا ہے
سرکار بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے وعدہ بند: شیخ ناصر
کشتواڑ// مخلوط سرکار ریاست کے دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں وعدہ بند ہے۔ ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی کے ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر نے اپنے تین روزہ دورے کے دوران حلقہ اندروال کے بلاک مغل میدان کے موضع کوچھال اور دروبیل دیہات میں لوگوں کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کچھال علاقہ میں لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دور دراز علاقہ کے مکینوں کے مشکلات کو اُجا گر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے جب سے زمینی سطح پر لوگوں کے ساتھ رسائی کی تو تب سے وہ ان لوگوں کے مسائل بہتر طریقہ سے سمجھ سکی ہے۔انہوں نے مقامی ایم ایل ا ے کی نکتہ چینی کرتے اُن پر فنڈز کا غلط استعمال کرنے کامبینہ الزام لگایا۔ اُنہوں نے مقامی ایم ایل اے پر لوگوں کے در پیش مسائل فراموش کرنے کا مبینہ الزام لگایا ۔ انہوںنے کہا دور دراز علاقوں میں لوگوں کی بھلائی موجودہ سرکار کا بنیادی کام ہے اور وزیر اعلیٰ نے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے سخت ہدایات جاری کئے ہیں ۔ انکے ہمراہ پارٹی کے کئی دیگر لیڈران بشمول پورن چند، عبدالغنی، عطا محمد اور خورشید احمد بھی تھے۔
این سی کی جانب سے اظہار تعزیت
جموں //نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا اور ضلع رام بن کے صدر سجاد شاہین نے ضلع کے نائب صدر میرواعظ عطا محمد کٹوچ کے بھتیجے عامر فاروق کٹوچ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی پیغام میں ان لیڈروں نے غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ سے مرحوم کو جنت میں جگہ عطا کرنے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرنے کی دعا کی ہے۔دونوں لیڈروں نے غم زدہ کنبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا ہے۔
شام چودھری نے واٹر سپلائی سکیم کٹرہ کا معائنہ کیا
قصبہ میں پانی کی دستیابی کا جائیزہ لیا
جموں//پی ایچ ای، اری گیشن اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شام چودھری نے کٹرہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے نوراتروں کے پیش نظر قصبہ میں پینے کے پانی کی دستیابی کا جائیزہ لیا۔افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کٹرہ قصبہ کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے شردھالؤ خصوصی طور نوراتروںکے دوران ویشنو دیوی کے پوتر استھاپن کے درشنوں کے لئے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ایام کے دوران پینے کے پانی کی دستیابی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جانا چاہئے تا کہ شردھالؤں اور مقامی لوگوں کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واٹر سپلائی سکیموں پرمشینوں کو چالو حالت میں رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے واٹر سپلائی سکیموں پر ضرورت کے مطابق افرادی قوت کی تعیناتی کی ہدایت دی۔انہوں نے واٹر سپلائی سکیم جھجر کوٹلی کو دو ماہ کے اندر قابل کار بنانے کی ہدایت دی تا کہ علاقہ کے لوگوں کو موسم گرما کے دوران پینے کے پانی کی معقول سپلائی یقینی بنائی جاسکے۔انہوں نے شو کھوڑی علاقہ کی واٹر سپلائی سکیموں کا بھی جائیزہ لیا۔واٹر سپلائی سکیم کٹرہ ٹاؤن مرحلہ اول کا معائنہ کرتے ہوئے واٹر سپلائی سکیموں کے احاطہ کو صاف ستھرا رکھنے کی بھی متعلقین کو ہدایت دی گئی ۔وزیر موصوف کو بتایا گیا کہ علاقہ کی ایک سکیم کو چھوڑ کر سبھی واٹر سپلائی سکیمیں اور ٹیوب ویل کام کر رہے ہیں۔
بلونت سنگھ منکوٹیہ کا دورہ اکھڑہال
ارشد کاظمی
ارشد کاظمی
رام بن //پی ڈی پی بھاجپاکی جانب سے چنائوکے دوران کئے گئے وعدوں کو’گڑھے ہوئے جملے‘قرار دیتے ہو ئے نیشنل پنتھرس پارٹی کے ریاستی صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے آج کہاکہ ان جماعتوں نے سادہ لوح عوام کے جذبات کاسیاسی استحصال کرتے ہوئے اقتدارتک پہنچ بنائی اوراقتدارپاتے ہی تمام وعدے بھول گئی۔سب ڈویژن رام سو کے تحصیل پوگل پریستان کے قصبہ اکھڑہال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلونت سنگھ منکوٹیہ نے کہاکہ محض2برس کے عرصے میں ہی پی ڈی پی۔بھاجپاوعدوں کے غبارے کی ہوانکل چکی ہے، عوام کوآج بخوبی احساس ہورہاہے کہ اُنہوں نے جذباتی نعروں کی زدمیں آکران فرقہ پرست جماعتوں کیلئے اپناحقِ رائے دہی ضائع کردیاہے،اورپھرسے ریاست کی واحد سیکولر جماعت نیشنل پنتھرس پارٹی کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ بلاشبہ عوام کواب بخوبی موجودہ حکمرانوں کی مفادپرستانہ سیاست سے واقفیت ہوچکی ہے لیکن عوام کوان کے خطرناک منصوبوں سے خبرداررکھنے کیلئے کارکنان کوزیادہ سرگرم رہنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ان جماعتوں نے جموں اورکشمیرکوآپس میں ملانے،بھائی چارے کواستحکام بخشنے کے وعدوں کیساتھ اقتدارحاصل کیالیکن اقتدارمیں آتے ہی تقسیم کی سیاست کی۔ منکوٹیہ نے کہاکہ اس جماعت نے یوپی اے اورکانگریس کے تئیں عوام میں غلط فہمیاں پیداکیں لیکن وہ وقتی ثابت ہورہی ہیں اب عوام کوبخوبی احساس ہے کہ ملک کے مفادمیں بھاجپا اور پی ڈی پی سرکار نہیں رہی ہے کیونکہ ان دونوں جماعتوں نے ریاست کے لوگوں کو فرقہ پرستی کے دہانے پر کھڑاکر دیا ہے ۔اس موقعہ پرپارٹی کے جنرل سیکریٹری سیوا سنگھ بالی نے بھی عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں بلو نت سنگھ منکوٹیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مختصر ٹائم نکال کر پسماندہ عوام کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح پوگل پریستان ، مہو منگت ، رام سو ، نیل باٹو ، رونیگام دھمنستہ علاقوں کے ساتھ جو سو تیلا ماں کا سلوک کیا ہوا ہے اس کا ایک ایک کر کے حساب لیا جا ئے گا۔
علامہ محمد اسماعیل اثر ی کے انتقال پر اکھڑال میں تعزیتی اجلاس
ارشد کاظمی
ارشد کاظمی
رام بن //جمعیت اہلحدیث پوگل پرستان کی ایک میٹنگ صدرتحصیل مولانا عبدالوحید الکشفی کی صدارت مین جمعیت اہلحدیث کے مرکزی آفس اکھڑال مین منعقد ہوء جس مین شوری ارکا ن سمیت معزز شخصیات نے نامور قائد استاذالاساتذہ مشہور قلمکار صحافت کے شہسوار شعلہ بیان خطیب اور مربی مولانا محمد اسماعیل اثری رحمہ اللہ کی موت کو عظیم سانحہ قرار دیا اور تمام شرکاء نے انکی دینی دعوتی تعلیمی اور تعمیری خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا انتقال پوری امت مسلمہ کیلئے عموما اور خطہ چناب کیلئے خصوصا عظیم حادثہ ہے انکے انتقال سے ایک عظیم خلا پیدا ہوء جس کو پر کرنا نہایت ہی مشکل ہے مرحوم نے الکلی الکشفیہ کو قائم کر کے پوگل پرستان کو علمی نور سے منور فرمایا یہ انکے لئے صدقہ جاریہ ہے مرحوم کا علمی سرمایا انکے لیے صدقہ جاریہ ہے تمام شرکاء نے اشکبار آنکھوں سے مرحوم کیلئے دعاء مغفرت کی اور اللہ سے دعا کی کہ اللہ تعالی پوری جماعت کو انکا نعم البدل عطافرمائے۔
رہبر تعلیم اساتذہ زون اکھڑہال کی میٹنگ منعقد
ارشد کاظمی
رام بن// رہبر تعلیم اساتذہ کی ایک میٹنگ اکھڑال میں منعقد ہوئی جس میں تمام زون کے ممبران نے حصہ لیا ۔ میٹنگ میں رہبر تعلیم اساتذہ کے مختلف مسائل کو اجاگر کیا گیا جن میں بقایا جات تنخواہوں کی وا گزاری اور ایس ایس اے کی تنخواہوں کو سٹیٹ بجٹ میں رکھا جا ئے ۔ سابقہ تنخواہیں واگزار کر نا ، ڈے اے کی بقایا جاتا ، 119%سے 136%(17%) وا گزار کیا جائے۔ریلیز پینڈنگ ٹائم بائونڈ ایرئیر کو بھی جلد وا گزار کیا جا ئے ۔رہبر تعلیم اساتذہ پر ٹرانسفر پالیسی کو لاگو کیا جائے ۔ وقت پر مڈ ڈے میل رقومات کی ادائیگی کی جائے اور تمام اٹیچمنٹوں کو ڈیٹیچ کیا جا ئے اور انہیں واپس اپنی اپنی جگہوں پر تعینات کیا جا ئے ۔ میٹنگ کے دوران فر دوس کٹوچ نے اس جانب حکومت کی توجہ مبذول کرائی کہ تمام دیرینہ مسائل کا حل نکالا جائے جن کا رہبر تعلیم اساتذہ کو سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ فردوس نے وزیر اعلیٰ محبوب مفتی کے اس فیصلے کی بھی سراہنا کی جس میں وزیر تعلیم الطاف بخاری کو فائنانس وزیر خزانہ کا بھی قلمدان سونپا ، ہم رہبر تعلیم اساتذہ زون اکھڑہا ل فائنانس منسٹر کا بھی خوش آمدید کہتے ہیں اور چیف ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید فانی کا بھی خوش آمدید کرتے ہیں اور امید ہے کہ وہ آنے والے وقت میں تمام رہبر تعلیم اساتذہ کے مسائل کا مثبت حل نکالیں گے ۔ ہمیں ان پر بہت زیادہ توقعات ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فائنانس منسٹر ہماری تمام مشکلات کا ازالہ کر نے میں پیش پیش رہیں گے ۔میٹنگ کے دوران تمام مقررین نے اپنے اپنے مسائل رکھے جن میں سوامی راج شرما سٹیٹ آرگنائز ر ، شریف احمد ڈسٹرکٹ ضلع ترجمان ، آزاد احمد سینئر وائس پریذیڈنٹ ، جیت سنگھ وائس پریذیڈنٹ ، اُمیش سنگھ جنرل
سیکریٹری ، ہریش سنگھ ، رنگیل سنگھ ، ارشد جہا نگیر ، خطیب کٹو چ ، فا روق رونیال ، حفیظ پنڈت، نصیر احمد ، اشتیاق احمد ، محمد امین بٹ وغیرہ ۔میٹنگ کے اختتام پر تمام رہبر تعلیم اساتذہ نے ایک میمورنڈم زیڈ ی ای او اکھڑہال کو سونپا اور اپنے تمام حل طلب مطالبات کے بارے غور و خوض کیا گیا ۔