بھدرواہ کے لئے کلسٹر یونیورسٹی کا مطالبہ
طاہر ندیم خان
ڈوڈہ //بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع ڈوڈہ کے یونٹ نے مرکزی وزیر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر جیتندر سنگھ کی حصولیابیوں کو اُجا گر کرتے ہوئے بھدرواہ کے لئے ضلع کا درجہ اور کلسٹر یونیورسٹی کا مطالبہ کیا ہے۔پیر کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلع صدر ایڈوکیٹ منجیت رازدان نیایم پی ڈاکٹر جیتندر سنگھ اور ایم ایل اے سنیل پریہارکی حصولیابیوں کواُجا گر کرنا لوگوں کے شکوک و شبہات کو دور کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے بھدرواہ کے لئے نیشنل انسٹیچوٹ آف ہائی آلٹیچوڈ میڈسنل پلانٹ بھرواہم کے لئے منظور کروایا اور اسکے علاوہ ٹھاٹھری۔کاہلیجوگاسر۔کلوتریاں۔ ماکھن۔چھچھول سڑک کو بطور قومی شاہراہ اور آل انڈیا ریڈیو بھدرواہ کا درجہ بڑھایا ۔انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کاپہاڑی ضلع کی ترقی میں ایک اہم رول ہوگا اور یقینی طور سے ان سے روزگار پیدا کرنے اور غربت کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے ایم ایل اے کی کاوشوں کی بھی ستائش کی،جنھوں نے بھدرواہ کے مسائل صیح ڈھنگ سے اُٹھائے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ بھدرواہ ایک پُرانا انتظامی یونٹ ہے جو کہ مکمل طور سے ضلع کا درجہ حاصل کرنے کا حقدار ہے۔انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ بھدرواہ کو ضلع کا درجہ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں پر کلسٹر یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔پریس کانفرنس کے دوران جن دیگر مطالبات کو . اُجاگر کیا گیا ،اُن میںہارٹیئکلچر کالج ،اے ڈی فشرئیز، بھدرواہ میں اپنی پُرانی جگہ پر ڈائٹ قائم کرنا ،بھدرواہ۔چمبہ سڑک کیلئے فنڈز واگُزار کرنا، اے آئی آر بھدرواہ کے لئے ٹھوبا میں ٹرانسمیشن ٹاور قائم کرنا اور اے ڈی او کے اختیارات اے ڈی سی بھدرواہ کو تضویض کرنا شامل ہیں۔پریس کانفرن سمیں بھدرواہم کے تئین بعض معاملات پر امتیاز برتنے کی مذمت کی گئی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میںپارٹی کے سینئر ضلع صدر راج سنگھ کوتوال ،ضلع سیکرٹری سنجے صراف، ضلع ورکنگ کمیٹی کے ممبران بال کرشن، منڈل صدور رمنیک منہاس، اور دیویندر کوتوال، منڈل پردھان اقلیتی سیل محمد امین اور ضلع سیکرٹری ماینارٹی سیل فردوس احمد بھی شامل تھے۔
پُل ڈوڈہ میں کشتی کی غرقآبی
مقامی لوگوں کا تحقیقات کا مطالبہ
ڈوڈہ //ڈوڈہ بشمول پُل ڈوڈہ اور نئی بستی کے عوام نے رواں ماہ کی 17 تاریخ کو نئی بستی میں پُل ڈوڈہ کے نزدیک ایک کشتی غرقاب ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ان لوگوں نے محکمہ سیاحت پر ڈوڈہ میں سیاحت کو فروغ نہ دینے کی ایک سازش کا مبینہ الزام لگایا ہے تاکہ اس ضمن میں ڈوڈہ میں سیاحت کو فروغ دینے کے فنڈز کو ملحقہ علاقوں کو منتقل کیا جا سکے۔قصبہ کے عوام نے کہا کہ اس واقعہ کے پیچھے ایک چال ہے ،جسکی تحقیقات کی جائے۔انہوں نے پولیس کو اس سلسلہ میں ایک ا یف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک سماجی کارکن ظہور احمد نے بھی یہی دلیل بیان کی اور محکمہ سیاحت خصوصاً بی ڈی اے کو اس واقعہ کے لئے مورد الزم ٹھہرایا۔انہوں نے اس واقعہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہو پائیں۔نئی بستی کے لوگوں نے بھی اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔انہون نے ایس ایس پی ڈوڈہ سے ذاتی طور مداخلت کرکے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ساتویں تنخواہ کمیشن کو فوری طور لاگو کرنیکی مانگ
رام بن // لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن تحصیل بانہال نے ساتویں تنخواہ کمیشن کو فوری طور لاگو کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔ پیر کے روز بانہال میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل بانہال، تحصیل کھڑی۔اکڑھال کے م،لازمین نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ ساتویں تنخواہ کمیشن کو فوری طور لاگو کیا جائے۔پریس بیان کے مطابق فیڈریشن کی ایک میٹنگ زیر صدارت ضلع صدر بشیر احمد میر منعقد ہوئی ،جس میں حکومت سے اپیل کی گئی کہ 01-01-2016سے ساتویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کیا جائے۔فیڈریشن نے تنخواہ کمیشن کے بقایا جات پنشنروں کو نقد ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور اس سلسلہ میں سرکار سے فوری طور ایس آر او جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
نقب زنوںنے میاں۔بیوی کو لہو لہان کردیا
ایم ایم پرویز
رام بن //اتوار کی شب کو دو نقب زنوں نے وارڈ نمبر 4میں واقع جموں و کشمیر بینک کے ایک اہلکار ویر بہادر سنگھ ولد جے چند کے گھر میں نقب لگائی اور تیز دھار والے ہتھیاروںاور لوہے کی سوئیوں کی مدد سے مکان کے مکینوں کو ہراساں کیا اور ان سے نقدی اور سونے کا مطالبہ کیا۔اس دوران مکینوںکے انکار پر ان دونوں نقب زنوں نے ان لوگوں کی بے دردی سے پٹائی کی جس کی وجہ سے میاں۔بیوی لہو لہان ہوئے۔مکان مالک ویر بہادر کو سر میں چوٹ آیا ہے اور 10 ٹانکیں لگی ہیں۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن انسپکٹر راجیشور سنگھ سلاٹھیہ نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کیا ہے اور نا معلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب سے اس واقعہ سے علاقہ کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور گُذشتہ کئی مہینوں سے ضلع میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔.انہوں نے کہا کہ لوگوں میں عدم تحفُظ کا احسااس ہوا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع کے بٹوت میں بھی اتوار کی شب کو ایسا ہی ایک واقعہ رونما ہوا ہے۔
بانہال میں ضعیف العمر شخص کا انتقال
محمد تسکین
بانہال // بانہال کے پھاگو ، بڈگام سے تعلق رکھنے والے محمد عبداللہ چوپان جو مدرسہ رشیدیہ گنڈ عدلکوٹ کے مہتمم مولانا گل محمد کے والد ہیں ، رحلت کر گئے ۔ انکے رشتہ داروں کا دعویٰ ہے کہ محمد عبداللہ چوپان ریاست جموں وکشمیر کے سب سے عمر رسیدہ شخص تھے جو121 سال کی عمر میں رحلت کر گئے ہیں۔ مرحوم محمد عبداللہ چوپان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ چوپان 1897 میں پیدا ہوئے تھے اور کئی سال سے نہایت ہی ضعیف اور پچھلے چند روز سے علیل ہوئے تھے۔ تاہم اس دعویٰ کی کسی دستاویزی ثبوت سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ مرحوم کے بیٹے مولانا گل محمد جو مدرسہ رشیدیہ گنڈ عدلکوٹ کے مہتمم ہیں ،نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان کے والد اپنی موت سے ایک مہینے پہلے تک مسجد میں جاکر باقاعدہ نماز ادا کرتے تھے اور اب پندرہ بیس روز پہلے ان پر فالج کا حملہ ہوا اور انہیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چند ٹیسٹ کرنے کے بعد کہا کہ اس بزرگ کی عمر ایک سو اکیس سال کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوم و صلواۃ کے پابند ان کے والد کے نئے دانت بھی نکل رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک اور حیات بزرگ غلام محمد دربو جو نوے اور پچانوے سال کی عمر کے ہیں ، کا کہنا ہے کہ ہمیں بچپن میں مرحوم محمد عبداللہ اپنی گود میں اٹھاکر اور پیٹھ پر لادھ اٹھا کر ہمارے گھر سے نیچے پہاڑی راستے پر لاتے اور لیجاتے تھے اور اس وقت ان کی اچھی عمر تھی اور وہ نواجون لگتے تھے۔ مرحوم کی رحلت پر کئی سیاسی اور سماجی لیڈروں نے ان کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی ہے اور مرحوم چوپان کے بلند درجات اور مغفرت کیلئے اللہ سے دعا کی ہے ۔
احساس چیریٹیبل کا ایثار
امدادی مہم کے تحت پانی کی ٹینکیاں تقسیم کیں
اسحاق
ڈوڈہ //احساس چیریٹیبل ٹرسٹ ڈوڈہ کی جانب سے سماج کے پسماندہ طبقہ کی امدادی مہم کے تحت پیر کے روزڈوڈہ میں ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ شہاب الحق بٹ نے لوگوں میں پانی کی ٹنکیاں تقسیم کی ہیں۔ اس موقعہ پر ٹرسٹ کے دیگر عہدیداران اور مختلف سماجی کارکنان بھی موجود تھے ۔ ٹرسٹ کے ترجمان نے ’’احساس چیریٹیبل ٹرسٹ ڈوڈہ‘‘ کے اعزاض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹرسٹ کا قیام کئی برس قبل مختلف غیر سرکاری انجمنوں اور امدادی و فلاحی اِداروںکے تعاون سے کیاگیا تھا اور تب سے اب تک یہ اِدارہ کام کرتا آیا ہے ۔ انہوں نے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ اُن لوگوں کی مدّد سے ہی ممکن ہے اور ہم امداد دینے والے اور امداد حاصل کرنے والوں کے درمیان پُل کا کام کرتے ہیں ۔
بانہال کوآپریٹو سوسائٹیز ممبران کا اجلاس
قرضہ جات کے سود کو معاف کرنے کا مطالبہ
بانہال//بانہال کے ہنجہال میں ضلع رام بن ،تحصیل بانہال کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے کواپریٹو سوسائٹی ممبران کا ایک اجلاس منعقد ہوا ،جسکی صدارت سوسائٹی کے سابقہ چیئرمین شیخ عبدالغفار نے کی۔اجلاس میں مقروض ممبران کے بقایا جات ،حاصل شدہ مفصلی قرضہ جات کی ادائیگی نیز سوسائٹیوں کو فعال بنانے کا کام و کاج کے بارے میں غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گُذشتہ کئی برسوں سے نا موافق موسمی حالات ،خشک سالی اور بے موسمی بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو نقصان ہوا ہے جسکی وجہ سے حاصل شدہ قرضہ جات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ممبران نے اتفاق رائے سے اپنے بقایا جات ادا کرنے اور متعلقہ سوسائٹیز کو فعال بنانے کے لئے فیصلہ لیا کہ وزیر برائے کوآپریٹو اور رجسٹرار کوآپریٹو جموں و کشمیر سے رجوع کیا جائے اور ان سے کہا جائے کہ حاصل شدہ قرضہ پر سود معاف کیا جائے تاکہ ممبران قرضہ یکمشت ادا کر سکیںاورمتعلقہ سوسائٹیز بھی فعال بن کر کام کاج نبھا سکیں۔
سی پی ورکرس کا باقاعدہ بنانے اور بقایا ادائیگی کا مطالبہ
طاہر ندیم
ڈوڈہ // آل جے اینڈ کے سی پی ورکرس پی ایچ ای ایس وسی ایشن ڈوڈہ نے تمام ورکروں کو باقاعدہ بنانے اور بقایا اُجرت ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسو سی ایشن کی جانب سے پیر کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن نے مبینہ الزام لگایاگیاکہ ان ورکرووں کو گُذشتہ 18 مہینوں سے کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ،جس کی وجہ سے وہ بھوک مری کے شکار ہوئے ہیں۔ایسوسی ایشن نے اس سلسلہ میں ایگزیکٹو انجیئنر پی ایچ ای ڈویژن ڈوڈہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا ،جس مٰں کہا گیا ہے کہ دن و رات اپنے فرائض انجام دینے کے باوجود ان ورکروں کو اجرت ادا نہیں کی گئی ہے،جسکی وجہ سے وہ مالی تنگدستی کے شکار ہیں۔انہوں نے ورکورں پر ایس آر او502 کا اطلاق کا بھی مطالبہ کیا ہے،تاکہ ان مزدوروں کو فائدہ ہو۔. انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ باقاعدہ بنانے میں اصولوں کو بالائے طاق رکھا جاتا ہے،جسکی وجہ سے ورکروں میں انتشار پیدا ہوا ہے۔ایسو سی ایشن کے ڈوڈہ کے صدرمحمد سلیم وانی نے کہا کہ اگر ان ورکروں کے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ان کے پاس خود کشی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔اس موقعہ پر موجود لوگوںمیںسجاد قاضی، گورو داس، نثار احمد، رحمت اللہ بھٹ،جوگیندر سنگھ، رشید بھٹ اور مختار احمد بھی شامل تھے۔