ڈوڈہ کے کرائپاک خاندان کو صدمہ
کی سماجی و سیاسی شخصیات کا اظہار تعزیت
محمد اسحٰق عارف
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ// ڈوڈہ کے کرائپاک خاندان سے تعلق رکھنے والے ماسٹر پرویز حسن کرائپاک بدھوار کی صبح گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں دو ماہ کی علالت کے بعد انتقال کر گئے پرویز حسن کرائپاک ڈوڈہ کے معروف سماجی کارکن و ٹریڈ یونین رہنما محبوب حسن کرائپاک اور مرحوم فردوس حسن کرائپاک، ڈاکڑ سجاد حسن کرائپاک انجینئرجواد حسن کرائپاک کے برادر اکبر تھے اور گزشتہ دو تین ماہ سے علیل تھے۔مرحوم کے پسماندگان میں دو بھائیوں ایک بہن کے علاوہ شریک حیات نسرینہ بیگم فرزند عالم گیر اور دختر حِرّا شامل ہیں۔مرحوم کی وفات پر غلام حسن پامپوری، اشتیاق احمد دیو، کرامت اللہ نہرو، ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو، ایڈوکیٹ حسان بابر نہرو، منظور احمد بٹ، ڈاکڑ شبیر حسین پاٹیگڑو ،فیضان علی ترمبو، عبدالمنان بانڈے، کے علاوہ ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار، سابق وزیر عبدالمجید وانی، پی۔ڈی۔پی ضلع صدر ڈوڈہ شہاب الحق بٹ، نے غمزدہ عیال سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پرویز حسن سابق وزیر خالد نجیب سہروردی کے خالہ زاد اور پی ڈی پی رہنما مرزا مظفر حسین بیگ کے ماموں زاد بھائی تھے۔مرحوم کا نماز جنازہ بعد نماز عصر عید گاہ ڈوڈہ میں ادا کیا گیا جس دوران قصبّہ کے اطراف و اکناف سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مرحوم کو آبائی قبرستان ڈوڈہ میں پْرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔
جموں کشمیر نیشنل ہیلتھ مِشن کی مدھیہ پردیش ملازمین کی حمایت
ڈوڈہ// جموں کشمیر نیشنل ہیلتھ مِشن ایمپلائز ایسوسیشن جموںنے مدھیہ پردیش میں جاری این ایچ ایم ملازمین کی طرف سے مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر جاری جد وجہد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت سے جہد وجہد کرنے والے ملازمین کے مطالبہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے اْنہوں نے جدوجہد کر رہے ملازمین کو یقین دلایا ہے کہ جموں کشمیر کے این۔ایچ۔ایم ملازمین اْن کی تنظیم اور کچھ سیول سوسائٹی گروپ نہ صرف اْن کو مکمل حمایت کرتے ہیں بلکہ اگر وہ مناسب سمجھیںتو ہم اْن کی حمایت میں مدھیہ پردیش جانے کے لئے بھی تیار ہیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈٹ کے کام میں مداخلت کی مذمت
محمد اسحٰق عارف
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ// کانگرس کارکنان کا ایک اِجلاس منعقد ہوا جس میں مقررین نے ضلع ہسپتال ڈوڈہ کے سپرنٹنڈنٹ کے کام کاج میں مداخلت کئے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہسپتال ڈوڈہ جو پہلے ہی طبی عملہ کی شدید قّلت ادویات و دیگر سامان کی عدم موجودگی سے خستہ حال ہوا ہے اور حکومت و محکمہ کے اعلیٰ افسران اِن خامیوں کو دور کرنے کے بجائے ہسپتال کے اندرونی معاملات میں غیر ضروری مداخلت کرتے ہیں جبکہ ہسپتال کے اندر کس ملازم سے کیسے کام کام لینا ہے۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق یوتھ لیڈر وسیم راجہ نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو یوتھ کانگرس احتجاج شروع کرے گی جس کے نتائج کے لئے حکومت ذمہ دار ہو گی حکومت وادی کشمیر کٹھوعہ، راجوری، نوشہرہ ،ریاسی کی طرح اگر ڈوڈہ میں امن کو خراب نہیں کرنا چاہتی ہے تو وہ اس طرح شریف عوام دوست ملازمین کو تنگ نہ کرے ورنہ اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ حلقہ ڈوڈہ کانگرس یوتھ ونگ نے کہا ہے کہ وہ منفی سیاست کے بجائے مثبت حزب اختلاف کا کردار نبھائیں گے۔
صحافی کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ
پولیس اور ضلع حکام سے کارروائی کی اپیل
عظمیٰ رپورٹر
رام بن // قومی سطح کے ٹیلویژن چینل کے لئے ضلع رام بن میں کام کرنے والے مقامی رپورٹرکے ساتھ ایک ٹھیکیدار کی بد سلوکی اور ہتک آمیز رویہ کے خلاف مقامی صحافیوں نے پولیس کے پاس ایک تحریری شکایت درج کر کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کہ استدعا کی ہے۔ منگل کے روز نیوز 18 اردو چینل کے لئے کام کرنے والے ضلع نمائندہ کے ساتھ جسونت سنگھ نامی ایک ٹھیکیدار نے ایکسئین یا ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ رام بن کے دفتر میں پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے کے دوران صحافی بلال احمد بالی کے ساتھ ناشائستہ و ہتک آمیز سلوک اور گالی گلوچ کے علاوہ دھمکیاں دی تھیں۔ جس کو لیکر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ کام کرنے والے مقامی صحافیوں اور جرنلسٹ ایسوسی ایشن رام بن نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اس بلا وجہ کی گالی گلوچ اور دھونس اور دھمکی کے خلاف ضلع انتظامیہ اور پولیس سے فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی اور اس سلسلے میں قانونی کارروائی کیلئے ایس ایچ او پولیس تھانہ رام بن کو ایک تحریری درخواست بھی دی ہے اور ڈی ایس پی ضلع ہیڈکواٹر رام بن سے بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ پولیس حکام نے مزکورہ ٹھکیدارکے خلاف تحت ضابطہ قانون کے کارروائی کرنے کی صحافی برادری کو یقین دہا نی کرائی ہے۔
شیدول کے وارڈنمبر ایک میں لوگ پانی سپلائی سے محروم
زاہد ملک
مہور//سب ڈویژن مہور کے گاؤں شیدول کے وارڈنمبر ایک پہیلدار دوبن کے لوگوں کی شکایت ہے انہیں محکمہ پانی سپلائی نہیں دے رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں ایک کلومیٹر دور سے چشموں سے پانی لانا پڑ رہا ہے۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے مویشیوں کو بھی پانی پیلانے کیلئے چشموں پر لینا پڑتا ہے۔لوگوں کا الزام ہے کہ اس علاقہ میں محکمہ کے دو مقامی ملازم ہیں وہ صرف اپنے گھروں میں پانی سپلائی کرتے ہے لیکن وارڈنمبر ایک کے لوگ پانی سپلائی سے محروم ہیں۔وارڈ نمبر ایک کے مقامی شخص نے بتایا اگرچہ محکمہ کو کچھ لوگ کرایہ ادا نہیں کرتے لیکن جو کرایہ ادا کر رہے ہیں ان کو کس چیز کی سزا دی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ افسران سے مانگ کی ہے اس پر غور کیا جائے۔
قتل میں ملوث مفرور ملزم گرفتار
ڈوڈہ // پولیس پوسٹ بھالہ نے ایک قتل میں ملوث مفرور مبینہ ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق مفرور سنجے کمار ولد فقیر چند ساکنہ بٹھولی تحصیل بھالہ ضلع ڈوڈہ ،جو کہ قتل کے ایک کیس میں ملزم ہے ا ور مورخہ 01.04.2016 سے فرار تھا ،خصوصی موبائیل مجسٹریٹ بھدرواہ کی عدالت میں انکے خلاف ایک وارنٹ گرفتاری۔اجرا کیا گیا تھا ۔ انچارج پولیس پوسٹ بھالہ کے ایس آئی سنیل پریہار اور ایس ایچ او بھدرواہ انسپکٹر منیر احمد نے تمام وسائل کو سرگرم کیا اور مفرور کے رشتہ دارون سے بھی اسکے متعلق جانکاری حاصل کی اور آخر کار بھالہ پولیس نے انہیں بدھ کے روز یعنی کہ مورخہ21 مارچ2018 کو جموں سے گرفتار کیا۔انچارج پولیس پوسٹ بھالہ ایس آئی سنیل پریہار نے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بھدرواہ انسپکٹر منیر احمد ،ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما ، اور اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ کی قریبی نگرانی اور ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کی ہدایات پر گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ضلع کے عوام نے پولیس کی اس کاروائی کی سراہنا کی ہے۔
کشتواڑ میں بلڈ گروپ جانکاری مہم کا اہتمام
کشتواڑ//بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کشتواڑ کی جانب سے ضلع میں خون کے گروپ کی جانکاری حاصل کرنے کیلئے ایک مہم کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کے دوران پارٹی کے ضلع صدر اکشے شرما ، ریاستی سیکرٹری انیل پریہار، بلڈگورپ مہم کے ریاستی انچارج وکاس سمنبیال، ریاستی شریک انچارج رنکو چودھری ،پارٹیم کے ریاستی ایگزیکٹو ممبران راجندر پریہار، برج موہن شرما ،بی جے وائی ایم کشتواڑ کے انچارج سنجے پریہار، ضلع صدر رنجیت شان ،ضلع سیکرٹری منیشور شرما ، سدھیر شرما ، بلڈ گروپ مہم کے ضلع انچارج سنیل وزیر ، بی جے وائی ایم کے ریاستی ایگزیکٹو ممبر راہل بھنڈاری ،اور راکی گوسوامی بھی موجود تھے۔پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے اکشے شرما نے یوامورچہ کو اس مہم کیلئے مبارک باد دی۔اور کہا کہ بی جے پی ایک ایسی تنظیم ہے جو کہ دیگر سیاسی و سماجی کاموں میں بہت آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ یوا مورچہ کا فرض ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑیں۔انہوں نے اس موقعہ پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم بی جے وائی ایم نے ریاست بھر میں شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران تمام لوگوں کے خون کا گروپ معلوم کیا جائے گا تاکہ ایمرجنسی حالات میں خون آسانی سے دستیاب ہو۔اس موقعہ پر سنی شرما ، اجیت شان ، اجے راٹھور، راج کمار، سندیپ وزیر و دیگران بھی موجود تھے۔
عالمی یوم شجر کار ی پر خطہ چناب میں متعدد تقاریب کا اہتمام
سنگلدان
ایم ایم پرویز
رام بن //عالمی درخت لگانے کے دن کے موقعہ پر سوشل فارسٹری محکمہ کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سنگلدان کے احاطہ میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر سکول کی پرنسپل گلزار بیگم مہمان خصوصی تھیں جبکہ رینج افسر بٹوت محمد شفیق، سوشل فارسٹری کے بلاک افسران کے علاوہ دیگر افسراں،اساتذہ، طلاب اور مقامی لوگ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں سکول کی پرنسپل نے کرہ ارض پر بنی نوع انسان کی زندگی بچانے میں جنگلات کے رول کی اہمیت بیان کی۔اس سلسلہ میں انہوں نے کئی انسانوں کا ذکر کیا جو سر سبز جنگلات ختم ہونے سے براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔انہوںنے طلاب اور عوام کو انسانوں اور حیوانوں کی بقا کے لئے پودے لگانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے صحت مند زندگی گُذارنے کیلئے طلاب کو جنگلات بچانے اور صحت و صفائی کے پیغام کو پھیلانے کیلئے کہا۔رینج افسر نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میںکہا کہ Arbor week منانے کا مقصد درخت لگانے کی ضرورت اور انکو محفوظ رکھنے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے کیمونٹی کی شرکت، غریبی کا خاتمہ اور فارسٹری میں روزگار پیدا کرنا یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کرہ ارض پر ماحول کو بچانے کے لئے طلاب کو ایک ایک درخت لگانے کو کہا ۔Arbor week منانے کے سلسلہ میںمحکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے زیر نگرانی ڈی ایف او سوشل فارسٹری رام بن رویندر سنگھ متعدد پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔
ڈوڈہ
عظمیٰ نیوز
ڈوڈہ//عالمی یوم Arbor منانے کے سلسلہ میں ایجوکیشنل اینوائرنمینٹل سوشل سپورٹس و کلچرل سوسائٹی کی جانب سے دیہی ماحولیاتی کمیٹیوں کے اشتراک سے غیاثیہ ماڈل سکول چنگا میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جسکی قیادت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گواڑی کے پرنسپل محمد ایوب شیخ نے کی۔پروگرام میں دیہی ماحولیاتی کمیٹیوں کے ممبران ،اساتذہ ،معزز شہریوں،طلاب اور سماج کے رضا کاروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںسوسائٹی کے چیئر مین نے سرکار کی جانب سے گُذشتہ23سال کے دوران ماحولیات سے متعلق کاروائیوں پر سماج کے کام کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔انہوں نے قدرت اور قدرتی وسائل کو بچانے پر زور دیا ۔انہوںنے اجتماع کو سوسائٹی ہذا کی جانب سے حاصل کی گئی مختلف حصولیابیوں کی جانکاری دی۔انہوں نے عوام کو سوسائٹی کے ساتھ ماحولیاتی کاروائیاں لاگو کرنے میں تعاون دینے کیلئے کہا۔اپنے صدارتی خطبہ میں پرنسپل محمد ایوب شیخ نے سوسائٹی کے کام کی سراہنا کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سوسائٹی کے پیغام کو آگے پھیلائے، تاکہ سبز سونے کو آنے والی نسلوں کے لئے بچایا جاسکے۔اس موقعہ پر مقررین میں لیکچرار ملک اسحاق رشید، جنرل سیکرٹری محمد ایوب ملک، جوائنٹ سیکرٹری محبوب اقبال بھٹ،جمایت علی آغا،ریذیڈنٹ اینوائرنمینٹل ونگ حُسین میر بھی شامل تھے۔نظامت کے فرائض پردیپ سنگھ موج نے انجام دئے۔بعدازاں جامع مسجد چنگا اور کلاگونی مندرکے احاطہ میںچنار کے پودے لگائے گئے، جو کہ استاد پرویز احمد نے مفت سپلائی کئے تھے۔سوسائٹی کے رضاکاراںمیں محمداشتیاق میر، شفقت علی بٹ، غلام قادر میر، شوکت علی شیخ، اشتیاق احمد زرگر، محمد یاسر میر، سنجے کمار ، یوگ راج شرما ،محمد اقبال بٹ، محمد اسلم زرگر، لیاقت علی زرگر،ذاکر حُسین شیخ ،اومکار شرما ،محمد عامر میر، جتندر سنگھ،محمد نواز بٹ، کامران زرگر، سلمان زرگر، چودھری عارف ، محمد صابر زرگر اور ادریس زرگر بھی شامل تھے۔
ٹھاٹھری
کشتواڑ//عالمی یوم درخت کے موقعہ پر فوج کی جانب سے ایک شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔مقامی نوجوانوں نے فوج کے ہمراہ اس مہم میں شرکت کیاور میوہ دار درخت لگائے۔اس موقعہ پر نوجوانوں کو درخت لگانے اور عالمی موسمیاتی طرز کو برقرار رکھنے کی اہمیت سے واقف کیا گیا،تاکہ قدرت کا توازن برقرار رکھا جاسکے۔نوجوانوں کو درخت لگانے اور انکی دیکھ بال کرنے کی ترغیب بھی دی گئی ۔
دھرم کنڈ
ایم ایم پرویز
رام بن//نوروز کے موقعہ پر نیم فوجی دستوں سشسترسیما بل (ایس ایس بی) نے دھرم کنڈ میں شجر کاری کی۔شجر کاری کی مہم ایس ایس بی 14ویں بٹالین کے کمانڈنٹ پریاورت شرما کی پہل پر شروع کی گئی۔اس موقعہ پر شرکا کو درخت لگانے اور انکی دیکھ بال کرنے کی تربیت فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی نے اپنی ذمہ واریوں کے طور پر زمین کے کٹائو کو بچانے کے لئے اس پروگرام کا اہتمام کیا ہے، تاکہ مقامی آبادی کو سانس لینے کیلئے تازہ ہوا میسر ہو۔اس موقعہ پر مقامی آب وہوا کے تحت مختلف پھل دار درخت ا ور ادویاتی پودے بھی لگائے گئے۔