مزید خبرں

 وقف کونسل رکن منتخب ہونے پر ایڈووکیٹ شیخ شکیل کی عزت افزائی 

جموں//شیخ شکیل کو اوقاف اسلامیہ کی اعلی سطحی اختیاری فیصلہ کن کمیٹی ’جموں وکشمیروقف کونسل ‘کا ممبر منتخب کئے جانے پر عزت افزائی کی۔ ان کی یہاں گرینڈہلز ہوٹل جموں میں منعقدہ افطار پارٹی کے دوران عزت افزائی سابقہ ایڈووکیٹ جنرل  محمد اسلم گونی، بھاجپا ترجمان اعلیٰ اور سنیئر وکیل سنیل سیٹھی، سابقہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن صدر اے کے سہنی، راج دلوجہ،سابقہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اے قیو قاضی،جموں وکشمیر بار کے سابقہ صدر اور سنیئر ایڈوکیٹ ایم کے بھاردواج، سنیئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ حسین احمد صدیقی، سابقہ ایم ایل سی اور وکیل محمد رشید قریشی، ایڈووکیٹ وکرم شرما نے کی۔ اس تقریب میں جموں کی سول سوسائٹی کے زعماء اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معززین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی جن میں وکلاء، صحافی، سنیئر افسران، سیاستدان، علماء کرائم شامل تھے۔
 
 

سنیل شرمانے چھنی میں عوامی مسائل سُنے

جموں//وزیربرائے بجلی سنیل کمارشرمانے چھنی علاقے میں عوامی دربارکاانعقادکیاجس میں وزیرنے لوگوں کی طرف سے بجلی اوردیگرمعاملات سے متعلق پیش کردہ مسائل کاازالہ کیا۔اس دوران سنیل شرمانے کہاکہ ہم عوام کوجوابدہ ہیں اورعوام کی تجاویزکوحکومت تک پہنچاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈی ڈی پوری ریاست میں لوگوں کوچوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ بجلی بہترخدمات کی فراہمی کیلئے جدوجہدکررہاہے اوربہت جلد اس میں عوام کی براہ راست مداخلت کانظام متعارف کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کی پریشانیوں کودورکرنے کیلئے دروزپہلے ہی مرکزی وزیربجلی آرپی سنگھ سے بھی ملاقات کی تھی۔
 
 

مرکزی سرکارکی حریت کومذاکرات کی دعوت کا خیر مقدم 

 مثبت جواب دے کرامن پسندوں کی مراد پوری کی جائے :شیعہ فیڈریشن
جموں//مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دورہ کشمیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے پی ڈی پی کے سینئر لیڈر و شیعہ فیڈریشن جموںکے صدر عاشق حسین خان نے کشمیر میںامن کے قیام کیلئے حریت لیڈروںکو بات چیت کی دعوت کی سراہنا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فریقین عوام کے مجموعی مفاد کو ملحوظ نظر رکھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کر کے عید کی خوشیوںکو دوبالا کریںگے ۔اپنے پریس بیان میںخان نے کہا کہ  سرحد کے دونوںاطراف کروڑوںلوگ امن کے خواہاںہیں۔انہوںنے بات چیت کو کامیاب بنانے کیلئے غیر مشروط بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔خان نے کہا کہ دونوںممالک کے مسائل ایک جیسے ہونے کے باوجود سرحد کے دونوںاطراف انسانی جانوںکے زیاںافسوس ناک ہے ۔انہوںنے کہا کہ مسائل کے حل کا واحد حل بات چیت ہے مگر اس کی کامیابی کیلئے فریقین کو کھلے دل کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔کیونکہ تین دہائیوںسے کشمیر کی سرزمین انسانی لہو سے تر ہو رہی ہے ۔کشمیریوںکے ساتھ ریاست کے تینوںخطوںکا ہر فرد بشر اثر انداز ہو رہا ہے ۔خان نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار کو بھی بڑا دل دکھا کا ہند اور پاک کے مابین راہداری کے مزید راستے کھول کر ،کلچرل پروگرام کی اجازت دے کر ،دونوںممالک کے ادیبوں،قلمکاروں،مفکروںاور کشادہ ذہن رکھنے والوںکو ایک دوسرے سے ملنے کی آزادی دی جانی چاہئے تاکہ ہمارے رشتے استوار ہو سکیں۔عاشق حسین نے کہا کہ قیام امن کیلئے ماضی میںبھی متعدد کوششیںکی گئیںمگر وہ اپنے منطقی انجام تک نہ پہنچ سکیں،کیونکہ کچھ عرصہ بات چیت کے بعد خاموشی اختیار کی گئی ،جس کا برملا اظہار کشمیر سے ہوتا رہا ہے ۔مزید کہا کہ کشمیر کے مسئلہ سے دونوںممالک کو زر کثیر صرف ہونے کے ساتھ دونوںطرف انسانی جانوںکا زیاںہونے سے انسانیت کو لا تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔خان نے کہا کہ اس وقت دونوںممالک کھربوںروپے جو عوام کی بھلائی و بہبودی پر صرف ہونے تھے کو مسئلہ کشمیر کی نذر کیا جا کر امن کے دشمنوںکی تجوریوںکو بھرنے کاکام کیا جا رہا ہے ۔خان نے کہا کہ ہمارا تمدن ،ہمارا کلچر ،ہماری زبان ،ہماری پوشاک اور ہمارا خون کا رشتہ ایک دوسرے کے ساتھ ہے تو پھر کیوںہم تباہی و بربادی کے ساماںپر زر کثیر صرف کر کے اپنے عوام کے ساتھ زیادتی کریں۔عاشق نے کہا کہ اس میںکوئی شک و شبہ نہیںکہ کچھ شرارتی عناصر اپنی روٹیاںسینکنے کیلئے سماج کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہوتے ہیں لیکن ہمارا فرض بن جاتا ہے کہ چند مٹھی بھر شرارتی عناصر کے منحوس ارادوںکو خاک میںملانے کیلئے کروڑوں امن کے لئے درد دل رکھنے والوںکی خوشنودی کیلئے ایسا کام کریںجس سے آنے والی نسلوںکو درخشاںمستقبل ملے ۔خان نے کہا کہ فریقین کو چاہئے کہ وہ سماج کی مجموعی ترقی و خوشحالی اور دائمی امن کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کر کے تاریخ میںایک نئے باب کو رقم کریں،ریاست کے تینوںخطوں کے عوام کے مفاد کو ملحوظ نظر رکھا جا کر خوشحالی کی جانب قدم بڑھائے جائیں۔کیونکہ تیس سال سے طاقت ،گن کلچر لا حاصل تشدد نے سوائے تباہی و بربادی کے ساماںکے سوا کیا دیا ۔عاشق حسین نے خبر دار کیا کہ امن کے قیام کی جب جب کوشیشں کی جاتی رہیںامن دشمن عناصر متحرک ہو جاتے رہے ہیں ،اسلئے آمدہ سالانہ امر ناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی کے چاک و چوبند انتظامات کئے جائیںتاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔انہوںنے اہل کشمیر سے در د مندانہ اپیل کی کہ ماضی کی خوشگوار یادوںکو تازہ کر تے ہوئے سالانہ امر ناتھ یاترہ کرنے والوںکے دل جیتنے کیلئے حسن سلوک کا زیادہ سے زیادہ مظاہرہ کر کے تمام اہل وطن کو خیر سگالی کا پیغام دیں۔انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ مرکزی سرکار نے جو قدم امن کیلئے بڑھائے ہیں۔وہ ملک خصوصی طوپر کشمیر کے ہر فرد وبشر کیلئے نئی نوید لیکرآئیںگے ۔۔
 
 

  ایس آرٹی سی پنشنرس ایسوسی ایشن کاوفدنائب وزیراعلیٰ سے ملاقی

جموں//پروانشل ارسٹ وائل گورنمنٹ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگ جے کے ایس آرٹی سی پنشنرس ایسوسی ایشن جموں کاایک وفد اجیت سنگھ اڑیال کی صدارت میں نائب وزیراعلیٰ کویندرگپتاکے ساتھ ملاقی ہوا۔اس دوران وفدنے مطالبات پرمبنی ایک میمورنڈم نائب وزیراعلیٰ کوپیش کیا،ان کی مانگوں میں چھٹے تنخواہ کمیشن کے ایئریر،یکم جنوری 2006سے اور6فیصدکولا کی قسط عزت مآب ہائی کورٹ کے احکامات جاری کرنا،ایچ آراے ،سی سی اے ایئریر1/92تا8/93 واگذارکرنا، ایس آراو14 آف 1996 کے تحت ٹائم بائونڈ پرموشن ،جی ٹی یوڈرائیوروں ،کنڈیکٹروں،کلینروں کوایس آراوکے فوائددینا، تنخواہوں سے تفاوت دورکرناوغیرہ شامل ہیں۔ اس دوران نائب وزیراعلیٰ وفدکے مطالبات کوبغورسنااوران کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ اس دوران وفدمیں بی ڈی شرما ،سورم سنگھ چب، ایشرداس سنگھ،کرشن لال شرما،ایم کے کول، اوم پرکاش لکھنوترہ ،ویشنوداس سینو،ہیرالعل، درشن شرما ، غلام محمد،بشن داس، تاراچند،مدن لال، چونی لال، جنک سنگھ، غلام اصغر، گردھاری لال، محمدشفیع ودیگران شامل تھے۔
 
 

پی ڈی پی یوتھ لیڈر نے ضرورتمندوں میں امدادتقسیم کی

جموں//پی ڈی پی یوتھ لیڈرپرویزوفاخان نے آرایس پورہ کے سرحدی گائوںکلالی گوجربستی کادورہ کرکے آتشزدگی سے متاثرہ کنبوں کوامدادفراہم کی۔یہاں جاری پریس بیان میں پی ڈی پی یوتھ لیڈر پرویزخان نے کہاکہ ہم سب کوسیاست سے بالاترہوکر سرحدی عوام کی پریشانیوں کودورکرنے کیلئے آگے آناچاہیئے۔دورے کے دوران پرویزوفاخان نے کلالی گوجربستی کے ضرورتمند کنبوں میں امدادی سامان جن میں کچھ بستراوردیگرریلیف کاسامان شامل تھاتقسیم کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کوسماج کے پسماندہ لوگوں کی مددکیلئے بلامذہب وملت ،سیاسی وابستگی کے کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس دوران پرویزوفاخان کے ہمراہ سرپنچ سرتاج سنگھ لدا، سرپنچ گرمیت سنگھ باجوا، سرداردھیان سنگھ ،راجندرچب، رجت رندھاوا، دلیپ بارو، موہن سنگھ ،نریندرشرمااورسندیپ جموال بھی تھے۔
 
 
 
 

کھیر بھوانی میلہ :جمو ں کشمیر حکومت کشمیری پنڈتوں کیلئے 

دہلی سے کشمیر تک مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرے گی 
نئی دہلی //ریاستی حکومت کی خصوصی سیل برائے مائیگرنٹ ریذیڈنٹ کمیشن کشمیری پنڈتوں کو سالانہ ماتا کھیر بھوانی میلے کے موقعہ پر دہلی سے تُل مولہ گاندر بل تک پہنچانے کیلئے مفت ٹرانسپورٹ خدمات کا انتظام کر رہی ہے ۔ حکومت نے اس سلسلے میں دو  والوو اے سی بسوں کا انتظام کیا ہے جو 18 جون کو دہلی سے روانہ ہو کر 21 جون کو واپس دہلی پہنچیں گی ۔ کشمیری پنڈت برادری کے جو ارکان اس بس سروس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ اپنے ناموں کا اندراج سپیشل سیل برائے مائیگرنٹس جے کے کمیشن 5 پرتھوی راج روڈ نئی دہلی میں 14 جون سے پہلے 10 بجے سے 5 بجے تک کرا سکتے ہیں ۔ یہ سہولت پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دستیاب کی جائے گی ۔ 
 
 
 
 

ست پال شرمانے سالڈویسٹ منیجمنٹ پروجیکٹ کی پیش رفت کاجائزہ لیا

جموں//وزیربرائے مکانات وشہری ترقی ست پال شرمانے جموں میں سالڈویسٹ منیجمنٹ پروجیکٹ اورمتبادل انتظامات کی پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے جموں میونسپل کارپوریشن کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ میں فائنانشل کمشنر ہائوسنگ اینڈاربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،کے بی اگروال ،رمیش کمار(آئی اے ایس)کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن ودیگرجے ایم سی آفیسران نے شرکت کی۔ اس دورنا سالڈویسٹ منیجمنٹ جموں شہرسے متعلق تفصیلی غوروخوض کیاگیا۔اس دوران وزیرکوکمشنرجے ایم سی نے جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ذخیرہ اندوزی ، ٹرانسپورٹیشن اورسالڈویسٹ منیجمنٹ سے متعلق سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہاکہ ایس ڈبلیوایم پلانٹ جے ایم سی کی طرف سے کوٹ بھلوال میں تعمیرکیاگیاہے ۔اس دوران وزیرنے متعلقہ عہدیداران نے کہاکہ ہائوسنگ اینڈاربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سالڈویسٹ منیجمنٹ کے انتظامات کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔اس دوران جے ایم سی سے کہاگیاکہ شہرمیں ہائی ماسٹ لائٹس نصب کی جائیں۔بعدازاں وزیر نے فلائی اوور سائٹ بکرم چوک کادورہ کرکے ڈوگرہ ہیری ٹیج سے متعلق پینٹنگ کاجائزہ لیا۔اس دوران میٹنگ میں راکیش کمارساون وائس چیئرمین جے ڈی اے ،رچھپال سنگھ ،جوائنٹ کمشنر(اے)، ہری دت، جوائنٹ ڈائریکٹر(پی اینڈایس)،نیرج گپتا، چیف اکائونٹس آفیسر،ڈاکٹرسلیم خان ہیلتھ آفیسر،ڈاکٹرظفراقبال، ایم وی او،طارق رینہ چیف ٹرانسپورٹ افسربھی موجودتھے۔