تعمیراتی کمپنی ورکر کی پُر اسرار موت
کیس درج
ایم ایم پرویز
رام بن // تعمیراتی کمپنی اور سُمبڑ اور سنگلدان میں ریلوے پٹری بچھانے کے کام پر ایک ورکر کی پُر اسرار موت پر دھرم کنڈ پولیس اسٹیشن نے سی آر پی سی دفعہ174کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔متوفی کی پہچان جے چند رام عمر 51سال ولد مرحوم رام پریت رام ساکنہ گیریدھارا ،ضلع دارجیلنگ، مغربی بنگال کے بطور کی گئی ہے اور وہ گیمن انڈیا کے ساتھ کام کرتے تھے۔ سب ضلع اسپتال رام بن میں نعش لا پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ساتھیوں کو سونپی گئی۔
ٹیچرس ایسو سی ایشن نے مریض کو 50ہزار روپے عطیہ دیا
رفیع چودھری
ڈوڈہ //ٹیچرس ایسو سی ایشن ڈوڈہ نے طویل عرصہ سے بیمار استاد کو 50,000 روپیہ بطور عطیہ دیا جو کہ سُپر اسپیشلٹی ہسپتال کٹرہ میں زیر علاج ہے۔ ٹیچرس ایسو سی ایشن یونٹ جٹوتہ ،ڈوڈہ کی ایک ٹیم لڈو کانسر جا کر انکی والدہ کو 50,000 روپے کی چیک بطور عطیہ فراہم کی ۔ مذکورہ استاد کے اہل خانہ نے علاقہ کے اساتذہ برادری کی اس نیک کام کیلئے ستائش کی۔ مذکورہ استاد سُپر اسپیشلٹی ہسپتال کٹرہ میں زیر علاج ہے۔ سب ڈویژن گندو کے اساتذہ نے امریش کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
چیرجی میں پالی تھین مخالف مہم
کشتواڑ//آرمی کی جانب سے ضلع کے چیر جی علاقہ میں ’’سوچھ بھارت مہم ‘‘ کے تحت روز مرہ کی زندگی میں پالی تھین کے استعمال کے مضُر اثرات پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر کا مقصد طلاب اور نوجوانوں کو پالی تھین کے نقصان دہ اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقعہ پر عام لوگوں کو کاغذ کے بیگ، کوڑے دانوں کا استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقعہ پر لوگوں کو کوڑا کرکٹ کو مناسب ٹھکانے لگانے کی صلاح دی گئی،تاکہ اپنے ارد و گرد ماحول کا صوف ا و پاک رکھا جا سکے۔فوج کی جانب سے اس موقعہ پر پلاسٹک و دیگر کوڑا کرکٹ کا صحیح استعمال کرنے کے لئے صفائی مہم کا بھی اہتمام کیا گیا ۔پروگرام بہتر اور صحت مند مستقبل کی جانب ایک صحیح قدم ہے۔
ریاسی میں مرکزی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ
ریاسی//ضلع ترقیاتی کمشنر پرسنا رام اسوامی جی نے بدھ کے روز پسماندہ بلاکوں کی سماجی۔اقتصادی ترقی کے لئے فلیگ شپ مرکزی سپانسرڈ سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا ۔تفصیلی بحث و مباحثہ کے بعدضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو پی ایم اے وائی، اُجولہ، سوچھ بھارت مشن ،ایمونائزیشن اور جن دھن یوجنا کا ہو بہو شکل میں لاگو کرنے کے لئے مؤثر اقدام کرنے کی ہدایت دی، جس میں خصوصی توجہ ٹھکر کوٹ بلاک پر دینے کی ہدایت دی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر پرسنا رام اسوامی جی نے مختلف محکموں کو مقررہ نشانہ حاصل کرنیکی ہدایت دی ،تاکہ ہر ایک گھر کو ان سکیموں کا استفادہ حاصل ہو۔انہوں نے افسروں کو بنیادی اعداد و شمار تیار رکنے کی بھی ہدایت دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رمیش چندر، اے سی آر ،چیف پلاننگ افسر، اے سی ڈی، پی
ڈبلیو ڈی ، پی ایم جی ایس وائی، پی ڈی ڈی کے
ایگزیکٹو انجینئراں سی ایم او ، چیف اگریکلچر افسر، تحصیلدار لئیڈ ڈسٹرکٹ منیجر ریاسی، کلسٹرہیڈ جے اینڈ کے بینک نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
چاس میں پیٹنگ مقابلہ کا انعقاد
کشتواڑ//ضلع کے چاس علاقہ میں فوج کی جانب سے ایک نیک پہل کے تحت ’’مُصوری مقابلہ ‘‘ کا اہتمام کیا گیا ۔مقابلے میں علاقہ کے 28 طلاب نے اپنی قابلیت کا مُظاہرہ کرتے ہوئے اپنے خیالات کو عملی شکل دی۔ بچوں کی مُصوری میںحُب الوطنی جذبہ اور ملک کے تئیں پیارکا جذبہ صاف صاف دکھائی دے رہا تھا۔بچوں کی تخلیق قابل ستائش تھی ا ور مصوری کے مختلف موضوعات میں ایک طرف تو حُب الوطنی کا جذبہ چھلکتا تھا وہیں دوسری جانب قدرت کے تئیں انکا محبت صاف صاف دکھائی دیتا تھا۔فوجی اہلکاروں نے مقابلہ میں جوش و خروش سے شرکت کرنے پر طلاب کی ستائش کی اور انہیں مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں میں شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ آرمی کی کاوشوں کا اساتذہ اور طلاب نے سراہنا کی اور کہا کہ ایسے مواقعوں سے انہیں کُل ہُم ترقی میں مدد ملے گی۔