ادہم پورمیںمعذوروں میںمصنوعی جسمانی اعضاتقسیم
اودھمپور // جسمانی طورپر معذور ضرورتوں بچوںمیں جسمانی عضا تقسیم کرنے کے سلسلے میںمحکمہ تعلیم کی جانب سے سمگرا پروگرام کے تحت ایجوکیشن آفس اودھمپور میں ایک خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا جس میں6سے14سال عمر تک کے حاجت مند بچوں میں جسمانی عضاء تقسیم کئے ۔اس موقع پر تعلیم برائے فروغ معذورکارڈنیٹر ٹی آر مگوترہ مہمان خصوصی کے طورپر موجود رہے جبکہ جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن اودھمپور ۔ریاسی ۔رمپی اوہڑی‘ چیف ایجوکیشن آفیسر‘ جے آر بھردواج۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ آفیسر جے ایم تھارمیٹ‘ زونل ایجوکیشن آفیسر پریتم داس ‘ڈسٹرکٹ وسائل شخصیت راج کمار کے علاوہ بچوں سے آئے والدین نے شرکت کی اور لگائے گئے کیمپ کے دوران 100حاجت بچوں میں103جسمانی عضاء فراہم کئے گئے ۔اس موقع پر مہمان خصوصی ٹی آر مگوترہ نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران کی سراہنا کی اورکہا ہے کہ اساتذہ اور والدین کا کردار ایسے بچوں کیلئے زیادہ اہمیت کا حامل ہے لہذا اس طرف توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے
پروفیسرمنوج دھروائس چانسلرکے طور تعیناتی کاخیرمقدم
جموں//رساجاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی نے پروفیسرمنوج دھر کی جموں یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلرکے طورپرتعیناتی کاخیرمقدم کیاہے۔ اس سلسلے میں رساجاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی کاایک اجلاس تنظیم کے جنرل سیکریٹری اسیرکشتواڑی کی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران مقررین نے پروفیسرمنوج دھرکی صلاحیتوں کواُجاگرکیااورانہیں جموں یونیورسٹی کاوائس چانسلر بننے پرمبارکبادپیش کی۔اس دوران مقررین نے پروفیسرمنوج دھرکولائف سائنس کانامورسائنسدان قراردیتے ہوئے کہاکہ موصوف ایک سیکولر ذہن کے مالک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ منوج دھر وسیع تجربہ رکھتے ہیں اورمختلف ممالک کے دورے بھی کرچکے ہیں جس کی وجہ سے ہم امیدکرتے ہیں کہ ان کے تجربے کافائدہ جموں یونیورسٹی کوملے گا۔ اس دوران رساجاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی کے ممبران نے کہاکہ پروفیسرمنوج دھرکے تحقیقی مقالات مختلف اعلیٰ پایہ کے عالمی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں اورانہوں نے متعدد ایم۔فِل اور پی ایچ ڈی اسکالروں کی رہنمائی بھی کی ہوئی ہے۔ ممبران نے اُمیدظاہرکی کہ پروفیسرمنوج دھرکی قیادت میں جموں یونیورسٹی ایک دفعہ پھر ادبی وثقافتی سرگرمیوں کاگہوارہ بنے گی ۔انہوں نے ریاستی گورنراین این ووہرہ کابھی ایک وسیع تجربہ رکھنے والے شخص کوجموں یونیورسٹی کاوائس چانسلرتعینات کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔اس دوران خیالات کااظہارکرنے والوں میں روی ٹھاکور، راکیش کمار، رضامحمود،تنویرابن رساودیگران شامل تھے۔
اُردو یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے داخلوں کا آخری موقع
حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں اردو ذریعہ تعلیم سے میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیئے جانے والے کورسز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے 28؍ جولائی آخری موقع ہوگا۔ 28؍ جولائی 9:30 بجے صبح یونیورسٹی کے حیدرآباد اور لکھنؤ کیمپسوں میں مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں اہل امیدواروں کو برسر موقع داخلہ دیا جارہا ہے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے پہلے فارم داخل نہ کیا تھا ، وہ بھی اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ پروفیسر فضل الرحمن، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب حیدرآباد اور لکھنؤ میں ایم اے(اردو، انگریزی (صرف لکھنؤ میں)، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ ایم اے (صحافت و ترسیل عامہ)؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی)) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس)۔ جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (طبیعی علوم-ایم پی سی) / بی ایس سی(طبیعی علوم-ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) میں داخلے دستیاب ہوں گے۔برسرموقع داخلے کا عمل حیدرآباد میں مانو پالی ٹیکنیک اور لکھنؤ کیمپس میں منعقد ہوگا۔ داخلے کے خواہشمند طلبہ تمام ضروری اسناد اور ان کی دو سیٹ فوٹو کاپی کے علاوہ اپنے ہمراہ ڈیبٹ ، کریڈٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کا پاسورڈ وغیرہ ساتھ رکھیں تاکہ ایڈمیشن کے فوری بعد آن لائن فیس داخل کرسکیں۔ اہلیت و دیگر تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in دیکھی جاسکتی ہے۔
تارا کوٹ مارگ پر کثیر المقاصد ہائیٹک آڈیو سسٹم نصب کرنے کی منظوری
کٹرہ/شری ماتا ویشنو دیوی استھاپن پر جانے کے لئے تارا کوٹ مارگ اختیار کرنے والے شردھالوئوں کی سہولیت کے لئے گورنر این این ووہرا کی ہدایات پر کٹرہ سے ادھکواری ٹریک پر کثیر المقاصد ہائی ٹیک آڈیو سسٹم نصب کیا جارہا ہے ۔ اس آڈیو سسٹم پر 4کروڑ 66لاکھ روپے کا خرچہ آے گا جس میں 15بوتھ اور 550سپیکر نصب کئے جائیں گے ۔رواں سال دسمبر میں قابل کار بننے والا یہ آڈیو سسٹم پنڈت شو کمار شرما کی سربراہی میں ڈوگری زبان میں عقیدتی اور روحانی موسیقی چلائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی طرح کا آڈیو سسٹم درشانی سے بھون اور بریوں تک اپریل 2016 سے قابل کار ہے جس کی شردھالوئوں نے کافی سراہنا کی ہے ۔ اس کی بدولت بروقت اعلانات اور ایڈ وائزری چلانے میں بھی مدد ملتی ہے۔پہلے نصب کئے گئے 10کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹ میں ٹریک کی نگرانی سمیت دیگر ضروریات نصب ہے ۔ اس آڈیو سسٹم کو 22کلومیٹر کے دائرے میں 5 زونوںمیں تقسیم کیا گیا ہے۔سسٹم کے 46 ائیر کنڈشن بوتھ2کنٹرول رومو ں سے جڑے ہوئے ہیں جہاں کسی بھی طرح کی عقیدتی موسیقی اور دیگر اعلانات چلائے جاسکتے ہیںجس کی شردھالوئوں نے کافی سراہنا کی ہے۔
اگر گائیں ذبح کرنے کا سلسلہ رکتا ہے تو
ماب لنچنگ خود بہ خود رک جائے گی: آر ایس ایس
جموں//راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) لیڈر اندریش کمار کا کہنا ہے کہ دنیا کے تمام بچوں کے لئے ’گائے‘ ایک ماں ہے۔ گوشت میں بیماریاں ہیں جبکہ دودھ اور گھی میں علاج کے ساتھ ساتھ صحت بھی ہے۔ موصوف نے یہ باتیں بدھ کے روز یہاں پریس کلب جموں میں کرگل وجے دیوس کے سلسلے میں قومی سیکورٹی پر منعقدہ ایک سمینار کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اندریش کمار نے محض ایک روز قبل یعنی 24 جولائی کو قومی راجدھانی نئی دہلی میں کہا تھا کہ اگر گائیں ذبح کرنے کا سلسلہ رکتا ہے تو موب لنچنگ خود بہ خود رک جائے گی۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ’سب دنیا کے دھرموں نے یہ کہا ہے کہ ہر بچے کی ماں ہے اور دنیا کے سب بچوں کے لئے گائے ایک ماں ہے۔ جس کے دودھ سے اس کی پرورش ہوتی ہے۔ یہ بھی کہا ہے کہ گوشت میں بیماریاں ہیں۔ دودھ اور گھی میں علاج بھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صحت بھی ہے۔ میں اس لئے کہوں گا کہ اس دیش میں کوئی کسی کے جذبات کو دُکھائے نہیں۔ دوسری بات جن کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے ان کو تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ تیسرا اعظم (اعظم خان) ہیں، اویسی (اسد الدین اویسی) ہیں یا کانگریس کے نیتا ۔ انہیں اس میں گھی ڈال کر بھڑکانا نہیں چاہیے‘۔ اندریش کمار نے کہا کہ دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بھی ایک قسم کا تشدد ہے۔ انہوں نے کہا ’ایک گروپ ہے جو دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔ دوسرا گروپ ہے جو بھڑک کر تشدد کرتا ہے۔ تیسرا گروپ سیاسی لیڈروں کا ہے، جو ان چیزوں میں گھی ڈال کر بھڑکانے کا کام کرتا ہے۔ میری تینوں سے گذارش ہے کہ دل دُکھائے نہیں، تشدد نہ کریں، سیاسی لیڈران جذبات کو بھڑکانے کا کام نہ کریں۔ ہر ایک کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے۔ بھارت کو بھارت بنائیں۔ بھارت کو جذبات بھڑکانے والا، بھڑک کر تشدد کرنے والا، اور بھڑکا کر توڑنے والا دیش نہ بنائیں۔ ہم ایک سو 25 کروڑ لوگوں کا بھارت ایک دیش ہے‘۔
فیس بُک صارف سے 7,76,500روپے کی دھوکہ دہی
کرائم برانچ نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی
سرینگر //کرائم برانچ کشمیر کو توحید آباد نوشہرہ سرینگر کے ایک شہری اشفاق احمد زرگر کی طرف سے یہ شکایت موصول ہوئی کہ لندن(یوکے) کی ایک خاتون آسیہ لینا سے فیس بُک پر اُس کی دوستی ہوگی جس نے اُسے کشمیر آنے کے انتظامات کرنے کی درخواست کی۔اس دوران خاتون نے فون پر اشفاق احمد کو اس کے پتے پر بھیجے گئے ایک پارسل کو حاصل کرنے کے لئے کہا۔لیکن بعد میں خاتون اُسے کسٹم چارجز کے نام پر 35000ہزار روپے بھیجنے پر زوردیا۔اس دوران خاتون کے فون کالز لگاتار آتے رہے اور وہ وزارت خارجہ سے کلیرنس کے نام پر بڑی بڑی رقومات طلب کرنے لگی۔اس طرح مذکورہ شہری نے خاتون کی فون کالز پر کُل 776500روپے ٹرانسفر کئے۔البتہ مذکورہ شہری پر اس دوران یہ انکشاف ہوا کہ اُس کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔چنانچہ اس نے کرائم برانچ میںشکایت درج کی جس کے بعد کرائم برانچ نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
۔4502یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے
سرینگر/ شری امر ناتھ جی یاترا کے28 ویں روز آج 4502یاتریوں نے پوتر گھپا میں شولنگم کے درشن کئے۔ یاترا شروع ہونے سے اب تک2,46,667 یاتری اب تک پوتر گپھا میں شو لنگم کے درشن کرچکے ہیں۔
خبرکااثر: پڈپڑیاڑی قبرستان کی تاربندی کاکام شروع
مقامی لوگ ایس ڈی ایم محمدالیاس خان کے مشکور
جموں//3جون 2017 کے کشمیرعظمیٰ کے شمارے میں صفحہ نمبر 5پر ایک نیوزسٹوری بعنوان ’’پنچایت گورڈہ کے پُڈ۔پڑیاڑی بھلوال قبرستان کاسینہ چیرکرسڑک نکالی گئی ‘‘شائع ہوئی تھی جس کے بعد تحصیل بھلوال اورسب ڈویژن نارتھ جموں نے معاملے کوسنجیدگی سے لے کر معاملے کوافہام وتفہیم کے ساتھ نہ صرف حل کروایا بلکہ شرپسندعناصر کے مذموم منصوبوں کوبھی خاک میں ملاتے ہوئے قبرستان کی تاربندی کاکام شروع کروایا۔۔اس سلسلے میںپنچایت گورڈہ کے پڈپڑیاڑی گائوں کے متعددلوگوں نے کہاکہ کشمیرعظمیٰ میں خبرشائع ہونے کے بعدانتظامیہ نے معاملے کوسنجیدگی سے لے کرحل کیا،بالخصوص ایس ڈی ایم نارتھ محمدالیاس خان نے علاقہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوہرقیمت پربحال رکھنے کیلئے متعددبار جائے وقوعہ کادورہ کرنے کے ساتھ عوامی میٹنگوں کاانعقاد کیاجس کی وجہ سے معاملہ حل ہوگیااوراس کے بعدایس ڈی ایم محمدالیاس خان کی ہدایات پرقبرستان مذکورہ کی تاربندی کیلئے ہدایات جاری کیں اوراوقاف اسلامیہ کی املاک کوتحفظ فراہم کرنے میں اپناکلیدی رول اداکیا۔مقامی لوگوں بشمول جان محمد،محمداقبال، محمدصدیق ،عبدالمیم ، گلزارحسین ،حاجی رشید،نواب دین ،شوکت علی ودیگران نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ محمدالیاس خان کاشکریہ اداکیاہے کہ انہوں نے بروقت معاملے میں مداخلت کرکے علاقہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوبرقراررکھااورشرپسندعناصرکے منصوبوں کوناکام بنایا۔انہوں نے کہاکہ ہم ایس ڈی ایم کے شکرگذارہیں اورتوقع کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی عوام کے مسائل کاازالہ کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔
خاتون ورکر کی موت پر پنتھرس پارٹی کا تعزیتی اجلاس
جموں// جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کی خاتون ورکر وینا کماری کی اچانک موت پر پارٹی نے زبردست رنج وغم کااظہار کیا۔ پارٹی کے لئے کافی سرگرم ورکر کے طورپر کام کرنی والی خاتوان پارٹی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ راجندرسنگھ منجو کی بہن کے طورپر سب کے نظروںمیں چھائی ہوئی تھی۔ہیرا نگر جموںمیںتعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا جس میں پارٹی ورکروں کے علاوہ بھاری تعداد میں آئے لوگوں نے شرکت کی اورسوگوار کنبے کے ہمدردی اورتعزیتی کااظہار کیا۔تعزیتی میٹنگ میں روح کی شانتی کیلئے دعا کی گئی اورآج شام کو ہی راجندر منجو ہر آخری رسم کو انجام دینے کیلئے ہردوار کی طرف روانہ ہوئے جہاںپر مرحوم کی آستیاں نیک نیتی سے گنگا کے سپرد کئے جائیںگے۔ پارٹی سپریمو پروفیسربھیم سنگھ پارٹی کے بانی بلونت سنگھ منکوٹیہ سینئر نائب صدر شری پی کے گنجو کے علاوہ محمد اقبال چودھری‘ایڈوکیٹ بنسی لال شرما۔ ایڈوائزر انیتا ٹھاکر۔منجو سنگھ۔نیلم ابروال۔یشپال کنڈل وغیرہ نے تعزیتی پیغام دے کر وینا کمار ی کی اچانک موت پر رنج وملال کااظہار کیا اورسوگوارکنبہ کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیا
فوج کے زیراہتمام پروگرام
خواتین کوبااختیاراورخودکفیل بنانے پرزوردیا
اودھمپور// بھارتی افواج کی جانب سے اودھمپور میںنوجوان پیڑھی کو روزگار فراہم کرنے سے متعلق بیداری لانے کی غرض سے ایک جامع پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی انفرادی قوت اور انہیں خود کفالت بنانے پرزوردیا گیا۔20جون سے لیکر24جولائی تک خواتین کو خصوصی طورپر ڈرائیونگ کی تربیت دے دی گئی تا کہ وہ اپنے بل بوتے پر خود روزگار کے وسائل پیدا کرنے کے لئے کارگر ثابت ہوں۔اس خودکفیل پروگرام میں ضلع راجوری س کے دورافتادہ علاقوں سے13نوجوان لڑکے جبکہ15 خواتین نے آکر اس کیڈر میں شمولیت کرکے اعلی درجے کی تربیت حاصل کی ہے اور اس دوران مثبت ردعمل کا شاخسانہ نصیب ہوپایا۔مقامی لوگوں نے بھارتی افواج کی جانب سے اس طرح کے اٹھائے گئے اقدام کی سراہنا کی گئی۔
طلباء نے ترلوک پور سے ٹھوس فضلے کوٹھکانے لگایاگیا
جموں//جموں یونیورسٹی کے طالب علموں نے ایس بی ایس آئی پروگرام کے تحت تریلوک پور گاؤں میں صفائی مہم کے طورپرٹھوس فضلے کوٹھکانے لگانے کی سرگرمیاں کا آغاز کیا ۔ تاکہ علاقہ میں صاف وشفاف کاماحول اجاگر ہو۔ قابل ذکرہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے بھی زائدہ عرصے سے مرکز کی عملائی جاری سوچھ ابھیان مہم کے تحت ٹھوس فضلہ کے انتظام کی سرگرمیوں کا کام کیا۔ اس صفائی مہم میں رضاکارانہ طورپر کام کرنے والے طالب علموں میں وکاس پنڈیا( ایم سی اے ڈیپارٹمنٹ) وکاس پریہار(کمسٹری ڈیپارٹمنٹ) ہرپریت سنگھ( ڈوگری ڈیپارٹمنٹ) گوتم شرما( ڈوگری ڈیپارٹمنٹ) شویکا لوتھرا( لاء سکول) اوربھاویکا ملہوترہ( لاء سکول) وغیرہ شامل ہوئے۔رضاکاروں نے فضلہ مواد جمع کرکے ٹریکٹر اورٹریلوں کی مدد سے ضائع کرایا اور علاقہ میںصفائی مہم کے طورپر عوام میں بھی بیداری لائی گئی۔
بچوں کے ساتھ حسن سلوک
ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کی اساتذہ کوہدایات
جموں//ڈائریکٹر ایجوکیشن جموں راکیش کمار سرنگل نے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام ذمہ دار سکولی عملہ سے کہاہے کہ وہ سکولوں میں تعلیم یافتہ بچوں کے ساتھ جارحانہ طورپر اپنائے جارہے بدسلوکی جیسے برتاؤ کو فوری طورپر بند کرے اور سکولوں میں بچوں کو کسی بھی قسم کی دی جاری سزا کو ناقابل برداشت ہوگا۔ قابل ذکرہے کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن کی جانب سے آج ایک خصوصی اجلاس کااہتمام کیاگیا جس میں کئی نامور افسران نٰے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹرایجوکیشن نے تمام سکولی عملہ کو باخبر کردیاہے کہ وہ بچوں کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ ہروقت پیش آ ئے تاکہ بچے تعلیمی نورسے آراستہ ہوجائیں جو کہ ملک کی مستقبل اورقوم کے معمار ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے سلوک کے بھی ماہرہوجائیں۔ انہو ں نے اس ضمن میں عوام میںبیداری لانے کی غرض سے ہیلپ لائن نمبروں کا بھی شاخسانہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ پولیس کنٹرول نمبر100 کے باوجود چائیلڈ ہیلپ لائن فاؤنڈیشن نمبر1098 کو عام کیاگیاہے تاکہ شکایت کنندہ کسی بھی وقت اپنی شکایت کسی بھی ذمہ دار عملہ کے خلاف کرسکتے ہیں تاکہ عین وقت کارروائی میںلائی جاسکے گی
اشوک کھجوریہ نے ایل پی جی کنکشن تقسیم کیے
جموں// بھاجپا کے ریاستی ترجمان اشوک کمار کھجوریہ نے شیرگڑھ میں غریبی سطح سے نیچے درگذر کرنے والے اوردرجہ فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے کنبہ افراد میں پردھان منتری اجالا یوجنا کے تحت ایل پی جی سلینڈر مفت میں بانٹ دئیے۔ اس پروگرام کوعملانے کیلئے سماجی کارکن اوم پرکاش اوررام پال نے اپنا بھرپورتعاون فراہم کیا اورپردھان منتری نریندر داس مودی کی جانب سے غریب اورپسماندطبقہ جات لوگوں کی پردھان منتری اجالا سکیم سے روشناس کرایا تاکہ وہ معیار زندگی مستقبل میں اچھے ڈھنگ سے نکال سکیں۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تحتپردھان منتری نے اجالا سکیم کو ملک بھرمیںشروع کی ہے اورکھجوریہ نے ایک حصہ کے طورپر اپنے خدمات بخوبی سے انجام دئیے
پولیس کاآپریشن سنجیونی
۔8کلو گرام بھکی ضبط،سمگلر گرفتار
جموں// نشہ آوری بدعت کو خاتمہ کرنے کے سلسلے میں پولیس نے سنجیونی آپریشن کو چلاتے ہوئے جموں بس سٹینڈ کے پاس ایک افراد کی گرفتاری عمل میںلاتے ہوئے ان کے قبضے سے 8کلوگرام بھکی کی برآمد کی گئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں زیرایف آئی آر نمبر 43/2018 کے معاملہ درج کرلیا ہے اور پویس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اقبال محمد ساکنہ دورہا لدھیانہ کا رہنے والا ہے اورنشہ آور اشیاء کو غیرقانونی طورپر ریاست کے مختلف شہروں دھکیل دیارہاتھا۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ ایس ایچ او راجیش جسورٹیہ کی قیادت میں پولیس کی خصوصی ٹیم حرکت میں آگئی اور مذکورہ افراد کو موقع پردبوچ لیا گیا۔
پینتھرس پارٹی مہلا ونگ کا گورنر ہاؤس کے باہراحتجاجی دھرنا
خواتین ورکروںکوہراساں کرنے کاالزام، ایس ایس پی کے خلاف کارروائی کی مانگ
جموں//ایس ایس پی اودھمپور رئیس احمد بھٹ کے خلاف مہلاونگ پینتھرپارٹی کی جانب سے لگائی گئی ایف آئی آر پر کارر وائی کرنے کے سلسلہ میں بھاری تعداد میںآج پپینتھر س پارٹی کے مہلا ونگ نے گورنر ہاؤس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور مانگ کی ہے کہ وہ ایس ایس اودھمپور کو فوری طورپر کاروائی کرکے معطل کرے ۔ حال ہی ڈی سی آفیس اودھمپور میں ہرش دیو سنگھ چیئر مین جے کے این پی پی اور پارٹی کی خواتین ورکر کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں ایس ایس پی رائس بھٹ کے خلاف پارٹی نے ایف آئی آر درج کیا۔ احتجاجی جلوس میں شرکت کے دوران پریس کے نام اپنے پیغام میں منجو سنگھ نے ایس ایس پی اودھمپور الزام لگایا ہے کہ ایس ایس پی اودھمپور پارٹی کے خواتین ورکروں کے ساتھ بدتمیزی کاسلوک کا رویہ اختیار کرتا آیا ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ سنگھ نے مزید کہاہے کہ کئی بار ایسے ذمہ دار پولیس آفیسر کے خلاف شکایتیں کی گئی لیکن ان کا ابھی تک ازالہ نہیںہوسکا اور مذکورہ پولیس آفیسر کئی بدعنوانی کے معاملات میں ملوث ہے اور اپنی ذاتی مفاد کے خاطر غریب لوگوں کو ہراساں کررہا ہے۔انہوں نے رائس بھٹ پر مزید الزام لگایاہے کہ وہ دوددھ دینے والے گائیوں کی سمگلنگ کرنے میں بھی ملوث ہے اورجوبھی ان کے خلاف اس قدر آواز اٹھاتا ہے وہ ان کے شکار ہوجاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پینتھر س پارٹی کی مہلا ورکر بھی ان کی زیادتیوں کی شکار بن چکی ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے کئی کارکنوںبھی موجود رہے جن میں مدھو بالا۔سونیتا۔جیوتی چنڈل۔ جیوتی ٹھاکر۔نیلم۔ارون۔نیرج بھلا۔سیما ورما۔ وغیرہ شامل ہیں۔
جموں میںعام آدمی پارٹی کااجلاس
آئندہ انتخابات سے متعلق امورات پرتبادلہ خیال
جموں//جگدیپ سنگھ برارکی سربراہی میں آج جموں میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام ہوا جس میں پارٹی سے متعلق کئی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔قابل ذکرہے کہ حال ہی میں جموں ڈویژن کے کئی علاقہ جات سے پارٹی میںشمولیت کے طورپرنئے ارکان کی نامزدگی ہوئی تھی اور پارٹی کے آبزور جگدیپ سنگھ برار نے آئندہ سال ہونے والے انتخابات کے ضمن میں ایک ہنگامی میٹنگ ًطلب کی ۔ ذرائع کے اندرونی حلقوں سے ملی جانکاری کے مطابق پارٹی نے حال ہی میں پارٹی کیلئے کام کررہے نئے نامزد ورکروں نے زمینی سطح پر کئی اہم مدعوں پر بات چیت کی گئی جس میں آئندہ سال ہونے والے ریاست جموں وکشمیرمیں انتخابات کے دوران میدان میں امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ لیاگیاہے۔ریاست کے تمام ضلاع میں پارٹی کے حق میںورکروں سے متحرک ہونے کی اپیل کی گئی ااور اس بات کی جانکاری ہوئی ہے کہ دہلی کے پارٹی ہیڈکوارٹر سے ہدایتوں کے آدھار پر آج اجلاس بلایا گیا تھا