کنٹریکچول لیکچراروں کی بھوک ہڑتال کا612 واں دن
یو این آئی
جموں// جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں اپنی ملازمت کی مستقلی کے مطالبہ کے حق میں پلس ٹو کنٹریکچول لیکچراروں کی بھوک ہڑتال جمعرات کو 612 ویں دن میں داخل ہوگئی۔ کنٹریکچول لیکچرار ملازمت کی مستقلی کے مطالبے کے حق میں آل جے اینڈکے پلس ٹوکنٹریکچول لیکچر ارس فورم کے بینر تلے پریس کلب جموں کے سامنے طویل عرصہ سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس بھوک ہڑتال میں لیکچرار باری باری بھوک ہڑتال پر بیٹھتے ہیں۔اپنی بھوک ہڑتال کے 612 ویں روز کنٹریکچول لیکچراروں نے اپنے دیرینہ مطالبے کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا ۔فورم کے صدر ارون بخشی نے بتا یا کہ وہ ملازمت کی مستقلی کے مطالبے کے حق میں گذشتہ 611دنوں سے یہا ں بھوک ہڑتال بیٹھے ہوئے ہیں اور احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا 'ہمیں اب تک یقین دہانیوں کے سو اکچھ حاصل نہیں ہو ا،سابقہ حکومتوں نے ہمارے جائزمطالبے کو تسلیم نہ کرکے ہمارے ساتھ بڑی ناانصافی کی' ۔ فورم کے صدر نے بتا یا کہ کنٹریکچول اور ایڈہاک ملازمین کی ملازمت کو باقاعدہ بنانے کے لئے ریاستی حکومت نے 2010 میں ایک ریگولرئزیشن پالیسی ' سیول سروسزسپیشل پرویژن ایکٹ 2010'بنائی تھی جس کی تحت سات سال کی مدت پوری کرنے والے کنٹریکچول اور ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جانا تھا ۔ ان کہنا تھا 'اس پالیسی کے تحت حکومت نے دوسرے محکمہ جات کے ملازمین کی ملازمت کو باقاعدہ بھی بنایا تھا۔ سابقہ حکومتوں نے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روارکھا اور اس پالیسی کے تحت پلس ٹو کنٹریکچول لیکچراروں کو نظر انداز کیا' ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارامطالبہ پورا ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔یو این آئی
خورشید گنائی نے مہا نومی اور دسہرہ کے موقعہ پر لوگوں کو مبار ک باد دی
سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے مہا نومی اور دسہرہ کے موقعہ پر ریاستی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے یہ تہوار ریاست کے لئے خوشحالی اور ترقی کا پیغام لے کر آئیں گے۔مبارک بادی کے پیغام میں خورشید احمد گنائی نے کہا ہے کہ مذہبی تہواروں کو مل جُل کر منانا ہماری ثقافت کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔مشیر موصوف نے ریاست کے عوام کی خوشحالی کے لئے دُعا کی ہے۔
جے کے ایس ڈی ایم کے زیراہتمام بین الاقوامی صنعتی تعاون پروگرام منعقد
کارخانہ داری کے قیام اور سکل انٹر پرنیورشِپ میں چینلجوں اور مواقعوں کا جائزہ لیاگیا
سرینگر // ریاست میںسکل ڈیولپمنٹ ،روز گار پیدا کرنے، کارخانہ داری کے قیام اور سکل انٹر پرنیورشِپ میں چینلجوں اور مواقعوں کا جائیزہ لینے کے لئے سرینگر میں آج بین الاقوامی صنعتی تعاون پروگرام کاآغاز ہوا۔یہ تین روزہ مشاورتی پروگرام جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن بی آر آئی ڈی جی ای انسٹی چیوٹ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے۔پروگرام کے دوران سات بین الاقوامی صنعتی ماہر متعلقہ سرکاری افسروں اور کارخانہ داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔پروگرام میں جو غیر ملکی ماہر شرکت کر رہے ہیں اُن میں ہانگ کانگ منیجمنٹ ایسوسی اسیشن کے چئیرمین انتھونی رسٹن، فائیزر یو ایس اے میں ورلڈ وائڈ ہیڈ ڈاکٹر ڈیکلان ڈوگن، برطانیہ کے کمیونیکیشن اینڈ انگیجمنٹ ماہر نکولا گلکرسٹ، کلائمیٹ گرؤپ( یو ایس اے) کے شریک بانی جم واکر، بی آر آئی ڈی جی ای( برطانیہ) کے گلوبل کیپیبلٹی ڈائریکٹر جین سیشائن، انوویشن فار آشوکا کے لیڈر ششی کمار ولاٹ اور بی آر آئی ڈی جی ای کے ایشیائی ڈائریکٹر سائمن مکنیز شامل ہیں۔جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن کے ایک عہدیدار کے مطابق اس پروگرام کا انعقاد کارپوریٹ اداروں میں تقرری کے لئے متعلقین کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ اس سے منسلک سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے اہلکاروں اور افسروں کو ضروری جانکاری فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔پروگرام کے دوران12 سرکاری افسروں،35 صنعت کاروں اور12 مقامی کارخانہ داروں کے ساتھ نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ریاست میں صنعتوں اور کارخانہ داری کو فروغ دینے کے لئے جے کے سکل ڈیولپمنٹ مشن نے اس سے قبل بھی کئی پروگرام منعقد کئے ہیں جن میں بین الاقوامی اداروں نے اپنا اشتراک دیا ہے۔
ویاس کاجموں میںعوامی دربار19 اکتوبر کو
سرینگر //گورنر کے مشیر بی بی ویاس عوامی شکایات سُننے کے لئے کل یعنی19 اکتوبر2018 کو کنونشن سینٹر کنال روڈ جموںمیں صبح9 بجے سے دوپہر2 بجے تک موجود رہیں گے۔
لوپیڈایمپلائزفیڈریشن کا ایئرئیرس واگذارکرنے کامطالبہ
جموں//آل جے اینڈکے لوپیڈایمپلائزفیڈریشن نے حکومت پرزوردیاہے کہ ساتویں تنخواہ کمیشن کے ایرئیرس ملازمین اورپنشنروںکے حق میں واگزارکئے جائیں ۔یہاں جاری پریس بیان میں آل جے اینڈکے لوپیڈایمپلائزفیڈریشن کے صدر عبدالمجیدخان نے کہاکہ حکومت نے حکمنامہ جاری کیاتھاکہ اکتوبرمہینے سے ایرئیرس واگزارکئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملازمین وپنشنروں سے وعدہ کیاتھاکہ ساتویں تنخواہ کمیشن کی عمل آوری کے سلسلے میںمرکزی سرکارکے طریقہ کارکواپناجائے گا۔فیڈریشن کے صدرنے حکومت سے میڈیکل الائونس 300روپے سے بڑھاکر 100 کرنے کی بھی مانگ کی
ڈرافٹ جوونائل جسٹس بِل2018
محکمہ سماجی بہبود شراکت داروں سے آراء طلب کرے گا
سرینگر //ریاستی حکومت نے جوونائل جسٹس( کئیر اینڈ پروٹیکشن آف چلڈرن) بِل2018 سے متعلق تمام شراکت داروں سے آراء اور تجاویز طلب کی ہیں۔سماجی بہبود کے سیکرٹری ڈاکٹر فاروق احمد لون کے مطابق ڈرافٹ بِل محکمہ سماجی بہبود کی سرکاری ویب سائٹwww.jksocialwelfare.nic.in پر دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی رائے اور تجاویز سماجی بہبود کے سیکرٹری کے دفتر واقع سول سیکرٹریٹ یا مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس جے اینڈ کو بھی ارسال کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تجاویز [email protected] پر بھی میل کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس شراکت داروں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس منعقد کریں گے تا کہ مجوزہ بِل پر مکمل بحث و تمحیص کی جاسکے۔