بلدیاتی و پنچایتی انتخابات منسوخ کیے جائیں: بھیم سنگھ
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اورجموں وکشمیر میں پندرہ برس تک رکن اسمبلی سابق رہ چکے پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک سے حریت کاففرنس سمیت جموں وکشمیر کی تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کے لئے میٹنگ طلب کرنے کامطالبہ کیا ہے۔پنتھرس سربراہ نے کہا کہ حالیہ شہری مقامی بلدیاتی انتخابات مکمل طورپر ناکام ہیں اور وادی کشمیر میں تو انتخابی نظام تباہ کن ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اور پنچایت انتخابات بیلٹ باکس سے کرائے جانے چاہئیں نہ کہ ای وی ایم کے ذریعہ۔انہوں نے کہا کہ جموں ہو یا کشمیر جہاں بھی الیکشن ہوا ہے وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوروپ اور امریکہ میں تمام سیاسی جماعتوں نے ای وی ایم کے ذریعہ الیکشن مسترد کردیا ہے۔انہوں نے موجودہ حکمراں اداروں پر انتخابی عملہ پر دباو ڈال کر دھاندلی کرانے کا الزام لگایا۔انہوں نے جموں وکشمیر میں سیاسی جماعتوں کے موجودہ اصل صورتحال پر خاموش رہنے پرحیرت کا اظہار کیا۔انہوں نے سیاسی جماعتوں سمیت نوجوانوں اور دانشوروں سے جموں وکشمیر میں جمہوریت کے دفاع کے لئے مل بیٹھ کر بات چیت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ کی حکمرانی ہونی چاہئے نہ کہ بلیٹ کی ۔انہوں نے کہاکہ وہ جموں وکشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں کی میٹنگ کا انعقاد کریں گے جس میں حریت کانفرنس سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی جس سے جموں وکشمیر میں جمہوریت کے دفاع کے لئے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جموں وکشمیر کے گورنر پنچایت انتخابات سے قبل تمام جماعتوں کی میٹنگ بلائیں گے۔
۔48واں آرین جاب فیسٹیول 26اکتوبرکو
۔ 15سے زائد کمپنیوںکی شرکت متوقع :ڈاکٹرانشوکٹاریہ
جموں //آرین گروپ آف کالجز راجپورہ میں آئندہ 26اکتوبر کو منعقد ہونے والے 48ویں جاب فسٹ میں 15سے زائد کمپنیوں کی شرکت کا امکان ہے ۔ان خیالات کاظہارآرین گروپ آف کالجزکے چیر مین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے یہاں جاری ایک پریس بیان میں کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹرانشوکٹاریہ نے کہاکہ ابھی تک مجموعی طور پر 15سے زائد کمپنیوں نے تحریر ی طور پر مذکورہ فسٹ میں شرکت کرنے کی حامی بھری ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ رواں برس تکنیکی طور پر گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کرنے والے سینکڑوں طلباء جاب مارکیٹ میں آچکے ہیں ۔تاہم مذکورہ جاب فسٹ میں MBA،BCA،BA،B.Comاور M.Techوڈپلومہ ہولڈرز کیلئے روزگار کا موقعہ فراہم کیا جا ئے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آرین گروپ مذکورہ فسٹ میں تربیت یافتہ زیادہ سے زیادہ بے روز گار نوجوانوں کو موقعہ فراہم کروانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
کی تشکیل نو،عہدیداران نامزدNSUI
جموں //نیشنل سٹو ڈنٹ یونین آف انڈیا نے ریاستی اکائی کو ازسرنو تشکیل دیتے ہوئے نائب صدر ،جنرل سیکرٹری اور سیکرٹریوں کی نامزدگی عمل میں لائی ہے۔نئی تعیناتیوں کے تحت یونین نے خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ سے پرکاش سنگھ ڈولوال ،بھدرواہ اسمبلی حلقہ سے مہران انجم میر کو NSUI کا ریاستی نائب صدر تعینات کیا ہے جبکہ اسی طرح سے بھدرواہ اسمبلی حلقہ سے سنجے سنگھ ٹھا کر اور برہان غنی کو ریاستی جنرل سیکرٹری تعینات کر دیا ہے ۔ان کے علا وہ ضلع رام بن سے گلزار احمد اور بانہال سے مرتضیٰ احمد ڈینگ کو نیشنل سٹوڈنٹ یونین کے ریاستی وینگ میں ترقی دے کر ریاستی سیکرٹری تعینات کردی ہے ۔
کنال روڈسے توی پل سڑک خستہ حالی کاشکار
پنتھرس پارٹی کاسڑک کی مرمت اورکشادگی کامطالبہ
جموں //کنال روڈ سے توی پل تک سڑک کو کشادہ کیا جائے تاکہ مسافروں کے ساتھ ساتھ راہگیروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پنتھرز پارٹی کے ریاستی نائب صدر پی کے گنجو نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے گنجو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پرانے پاور ہائوس سے بھگواتی نگر تک انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے سڑک پر ناجائزہ قبضہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں و دیگر راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔نیشنل پنتھرس پارٹی لیڈر نے ریاستی گور نر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ناجائزہ قبضہ کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور سڑک کو مزید کشادہ کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات کو حل کرنے کیساتھ ساتھ گاڑیوں کی آمد و رفت میں آنے والے رکائوٹ کو بھی دور کیا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سڑک پر شیو مندر کے نزدیک والے علا قے میں پھنکی گئی گندگی کو اٹھا نے کیلئے بھی متعلقہ آفیسران کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ اس مقام پر آنے والے یاتریوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔پنتھرز لیڈر نے مزیدکہاکہ جموں کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے پوری سڑکوں پر بجری ڈالنے کیساتھ ساتھ دیگر اقدامات بھی اٹھا ئے جائیں ۔اس موقعہ پر شنکر سنگھ چیب ،نوین بالی ودیگران بھی موجود تھے ۔
رُچی گھنیشام بی بی ویاس سے ملاقی
سرینگر//سیکرٹری( ویسٹ) اور لندن( برطانیہ) کے لئے نامزد ہائی کمشنر محترمہ رُچی گھنیشام نے یہاں گورنر کے مشیر بی بی ویاس کے ساتھ ملاقات کی۔مشیر موصوف نے سفارتکار کو حکومت کی جانب سے ترقیاتی اور اس سے متعلق شعبوں کے لئے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔مشیر نے محترمہ رُچی سے ریاست کی ترقیاتی اور سلامتی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔پرنسپل سیکرٹری منصوبہ و ترقی روہت کنسل بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
کی جانب سے سانبہ میں بیداری پروگرام ۔NABARD
جموں //نیشنل بینک فار ایگر یکلچر اینڈ رولر ڈولپمنٹ (NABARD)کی جانب سے سانبہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔نیشنل بینک فار ایگر یکلچر اینڈ رولر ڈولپمنٹ کے ڈسٹر کٹ ڈولپمنٹ منیجر کی سربرائی میں منعقدہ پروگرام کے دوران SHGاور JLGکے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کرتے ہوئے دیہی علا قوں میں بینکنگ نیٹ ورک کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈسٹر کٹ ڈولپمنٹ منیجر نے کہاکہ سیلف ہیلپ گروپ(SHGs)اور مشترکہ ذامہ داری گروپ سینکڑوں رضا کار دیہی علا قوں میں رہائش پذیر عوام کیلئے اپنی خدامات انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہ مذکورہ گروپوں سے وابستہ ممبران بینکوں سے منسلک ہیں اور وہ دیہی علا قوں میں آباد لوگوں کیلئے بطور مدد گار کام کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ نیشنل بینک فار ایگر یکلچر اینڈ رولر ڈولپمنٹ مختلف این جی ائوز کی اقتصادی امداد کرتا ہے تاکہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کرسکیں ۔اس دوران بینک آفیسر ستیش کمار شرما ،ڈائریکٹر RSETIسنجے دھار ،ریجنل ڈائرمنیجر جموں و کشمیر گرامین بینک رام پال شرما نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔
سوچھتااور طلباء کے رول پر ورکشاپ کاانعقاد
جموں //جموں یونیورسٹی کے قانون شعبہ کے این ایس ایس یونٹ نے گاندھی پیس فائونڈیشن کے اشتراک سے مہاتما گاندھی سوچھتا اور طلباء کے رول پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔اس موقعہ پربولتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر جسبیر جوکہ جموں یونیورسٹی کے این ایس ایس شعبہ کے چیر پرسن بھی ہیں نے طلباء کو سماج میں ایک سنجیدہ اور ذمہ دار شہری بننے کے سلسلہ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر ورکشاپ کوتکنیکی سیشنوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔تاہم پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سنٹرل یونیورسٹی جموں کی پروفیسر نیلقہ اروڑہ نے کہاکہ سماج میں پید ا ہوئی پیچیدگیوں سے نمٹنے کیلئے ہر ایک کو کوشش کر نا چائیے ۔انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ’سوچھتا ہی سیوا ‘مہم کی اہمیت اور این ایس ایس رضا کارواں کے رول پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ۔تاہم دوسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ایگز ایکٹو انجینئر پی کے نندا نے ماتما گاندھی کی حالات زندگی اور قدرتی ماحول کے سلسلہ میں ان کی جانب سے کی گئی ہدایات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ بابا قوم کو بہتر ین خراج عقیدت ملک کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک کر کے پیش کیا جاسکتا ہے ۔جبکہ روکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ سوشیالوجی کی پروفیسر ڈاکٹر سپنا سنگرا جوکہ گاندھی پیس فانڈئویشن کی کو آرڈینٹر بھی ہیں نے پروگرام کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس ورکشاپ میں سینکڑوں این ایس ایس رضا کاروں کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے پروفیسروں و ملازمین نے بھی شرکت کی ۔
سنگائی ہرنوں کو بچانے کیلئے 35سوکلومیٹرسائیکل پرسفر
شاردا یونیورسٹی کے طالب علم نے بیداری مہم شروع کی
جموں//سنگائی ہرنوں کی کم ہوتی تعداد اور ان کے بچائو کیلئے شاردا یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے سائیکل پر بیداری مہم شروع کر دی ہے ۔23سالہ روہان پلیم نے گریٹر نویڈا کی شردھا یونیورسٹی سے عوام کومنی پور میںسنگائی ہرنوں کی کم ہوتی تعداد کے سلسلہ میں بیدار کرنے کیلئے جانکاری دی ۔اس مہم کے دوران وہ یونیورسٹی سے منی پور تک کا 35سو کلو میٹر کا سفر سائیکل پر کرئینگے تاکہ عوام کو سنگائی ہرنوں کے بچائوکیلئے رول ادا کرنے کے سلسلہ میں بیدار کیا جاسکے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے طالب علم نے کہاکہ ان کو امید ہے کہ مذکورہ مہم سے زیادہ سے زیادہ تعداد میںلوگ بیدار ہو نگے اور ہرنوں کو بچانے میں اپنا رول ادا کرئیں گے ۔یاد رہے اس سے قبل بھی مذکورہ طالب علم نے بیداری مہم کے سلسلہ میں دہلی سے منی پور28سو کلو میٹر اور منی پور سے کلکتہ تک کا17سو کلو میٹر کا سفر بھی سائیکل پر کیا ہے ۔